اللہ تعالی کی دو صفات اس ایک اسم میں پوشیدہ ہیں اور ان دونوں صفات میں سے کوئی ایک صفت ایک دوسرے پر حاوی نہیں بلکہ ہر ایک کی شان اور عظمت اپنی اپنی جگہ پر علیحدہ علیحدہ اور مکمل ہے۔ اس اسم پاک کو پڑھا اسی طرح جاتا ہے یعنی دونوں صفتوں کو ملا کر۔ میرے نانا پیر فضل شاہ قادری قلندری المعروف سائیں روڑاں والی سرکار ہائی کورٹ والے فرماتے ہیں کہ یہ اسم جاہ و جلال میں جہاں اپنا ثانی نہیں رکھتا وہیں اس میں انعام واکرام اور نواز نے کی صفت بھی موجود ہے۔ اگر کوئی شخص بادشاہ سے باغی ہو جائے تو بادشاہ اس کے پیچھے اپنی فوج لگا دیتا ہے اور کہتا ہے کہ اسے زندہ یا مردہ ہمارے حضور پیش کیا جائے ۔ لیکن اگر وہ باغی پ کو گناہگار مانتے ہوئے فوجوں سے چھپ کر بادشاہ کے حضور خود پیش ہو جائے اور اس کے جاہ وجلال کے آگے اپنا سر جھکا دے اور بغیر کسی شرط کے اس کے قدموں میں جھک جائے تو وہ نہ صرف اس باغی کو معاف کر دیتا ہے بلکہ اس پر اپنے انعام و اکرام کی بارش بھی کر دیتا ہے۔ اور کہتا ہے کہ فلاں فلاں نعمت واجب کر دی پس یہی اس اسم پاک کی بہترین تشریح ہے۔ پھر فرمایا کہ اللہ کے سامنے بغیر کسی شرط کے جھک جاؤ اور پھر دیکھو کہ تم پر کسی طرح وہ اپنی رحمت کی بارش کرتا ہے۔ یہ اسم انتہائی جلالی تاثیر رکھتا ہے اس کے اعداد 1100 ہیں۔ اس کے ذکر میں دنیاوی بزرگی ، بلندی اور روحانیت پوشیدہ ہے اس کو ہمیشہ پڑھنے والا با عزت اور خوش بخت ہو جاتا ہے۔ ہر کام میں ترقی اور عظمت پیدا ہو جاتی ہے ۔ لوگ اس کی تو اضع اور تعظیم کرتے ہیں۔ پس اس اسم کا دین و دنیا میں بے حد دخل ہے دین بھی سنورتا ہے اور دنیا بھی۔ اس کے مقرب فرشتے کا نام اجمعائیل ہے اور اس کے تحت چار مقرب فرشتے ہیں جن میں سے ہر ایک فرشتہ 1100 صفوں کا مالک ہے اور ہر صف میں 1100 فرشتے ہیں اس کے فوائد و عملیات درج ذیل ہیں:
اکثر بزرگان دین نے اس اسم پاک کو اسم اعظم قرار دیا ہے حضور نخی سر کار العل شہباز قلندر، حضرت شرف الدین بوعلی قلندر پانی پتی، حضرت حسن بصری، حضرت جنید بغدادی، حضرت بابا فرید الدین مسعود گنج بخش شکر اس کے علاوہ بے شمار اور ان گنت لوگوں نے اس اسم پاک کو اسم اعظم کا ہم پلہ قرار دیا ہے۔ میرے نانا تو اسے اسم اعظم مانتے تھے۔ چونکہ اس کے ذکر کی کثرت سے اسرار باطنی کا مشاہدہ ہوتا ہے اور پڑھنے والے کو بے شمار غیبی اسرار و رموز حاصل ہوتے ہیں۔ مشاہدہ کے مطابق بھی یہ اسم اعظم ہے۔ ایسے افراد جو راہ طریقت پر چل رہے ہوں ہئے کہ وہ اسم پاک کو روزانہ 1100 یا 11000 مرتبہ اول و آخر 11 مرتبہ درود پاک کے ساتھ پڑھیں تو بہت جلد ان کی تیسری آنکھ بیدار ہو جائے گی ان کا باطن کھل جائے گا اور انھیں غیبی اسرار ورموز کا خواب یا مراقبے میں مشاہدہ ہوگا۔
یہ اسم جلالی ہے اس اسم کے ذاکر کو دنیاوی عزت شہرت اور روحانیت میں اعلی مقام حاصل ہوتا ہے ۔
اگر کوئی شخص روحانیت کی وادی میں آنا چاہتا ہے تو اس کیلئے اس اسم مبارک کا وظیفہ بہت اکسیر ہے اس لیے روحانیت کے طالب کو چاہیے کہ وہ نفی اثبات کے ذکر پر مدوامت کرنے کے ساتھ ساتھ اس اسم مبارک کو روزانہ کم از کم 5000 مرتبہ ضرور پڑھے ان شاء اللہ وہ روحانی دولت سے مالا مال ہو جائے گا۔
جو شخص روحانیت کی دولت سے مالا مال ہونا چاہتا ہو اور صاحب روحانیت بن کر خدمت خلق کرنا چاہتا ہو تو اسے چاہئے کہ سب سے پہلے نفی اثبات کا ذکر کرے جو کہ بلا تعداد ہو اور اس کے بعد اول و آخر 11 مرتبہ درود پاک کے ساتھ اس اسم پاک کو 2100 مرتبہ 90 دن تک پڑھے ان شاء اللہ وہ روحانی دولت سے مالا مال ہو جائے گا۔ اس پر باطن کے اسرار کھل جائیں گے اور وہ صاحب روحانیت ہو جائے گا۔
بیماریاں انسان کے ساتھ سانس کی طرح لگی ہوتی ہیں۔ بے شمار بیماریاں ہیں جن کی گنتی نہیں کی جاسکتی۔ اگر فرض کر لیا جائے کہ کل بیماریاں ایک ہزار ہیں تو ان میں سے 700 کا علاج قرآن عظیم الشان میں اور باقی 300 کا علاج ڈاکٹر یا حکیم کے پاس ہے تو غلط نہ ہوگا۔ راقم کے نانا سے منقول ہے کہ جو شخص اللہ تعالیٰ کے پاک ناموں کا علم جانتا ہو وہ بھی 700 بیماریوں کا علاج کر سکتا ہے۔ اگر وہ صاحب نظر اور صاحب حکمت ہے تو وه 1000 بیماریوں کا علاج بھی ان پاک ناموں سے کر سکتا ہے۔ بیماری کوئی بھی ہو، شفاء نہ ہوتی ہو اور مریض کی حالت دن بدن بگڑتی چلی جا رہی ہو تو بیمار کے لواحقین کو چاہئے کہ اس اسم پاک کو اول و آخر 11 مرتبہ درود پاک کے ساتھ 1100 مرتبہ روزانہ پڑھ کر پانی پر دم کر کے مریض کو پلائیں۔ علاج کی مدت کا تعین مرض کی نوعیت کے حساب سے طاق دنوں میں یعنی 1121 یا 41 کرلے۔ کوئی بیماری اس سے زیادہ دن اس اسم پاک کے سامنے نہیں ٹھہر سکتی۔ یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ بعض اوقات انسان کو بیماری اس لیے ہوتی ہے کہ اللہ تعالیٰ جل شانہ اسے اس دنیا سے لے جانا چاہتے ہیں اور بیماری اس لیے آتی ہے کہ جتنی بھی خطا میں اس نے کیں اس بیماری کی تکلیف سے اس کے گناہ اور خطائیں دھل جائیں اور وہ پھر اس دنیا سے رخصت ہو جائے ایسی صورت میں جب یہ اسم پڑھا جاتا ہے تو ہر روز جب اس کو پانی پڑھ کر پلایا جاتا ہے تو سر کے بالوں کی تعداد کے مطابق روزانہ اس کے گناہ معاف ہوتے ہیں اور پھر پیغام اجل آ جاتا ہے۔ اگر ایسا نہ ہو تو مریض شفایاب ہو جاتا ہے۔ جب بیمار صحت یاب ہو جائے تو اسے چاہئے کہ وہ 21 مرتبہ اس اسم پاک کو سوتے وقت پڑھنے کا معمول بنالے۔
اس اسم پاک کو کثرت سے پڑھنے والا ہمیشہ دوسروں کی نگاہ میں باعزت اور محترم رہتا ہے۔ جن لوگوں کو اللہ تعالیٰ دنیا میں دائمی عزت بخشنا چاہتا ہے تو انھیں باطنی اشارے سے اس اسم پاک کو پڑھنے کی توفیق عطا فرما دیتا ہے۔ اگر کوئی شخص چاہتا ہو کہ اللہ تعالی جل شانہ اس پر مہربان ہو کر اسے یہ عزت نصیب فرمادے تو اسے چاہئے کہ بعد از نماز فجر اور بعد از نماز عشاء اول و آخر 11 مرتبہ درود پاک کے ساتھ اس اسم پاک کو 1100 مرتبہ اس وقت تک پڑھتار ہے جب تک اسے کوئی اشارہ نہیں ہو جاتا۔
اگر کوئی ملازم اپنے مالک کی نظر سے گر گیا ہو اور اس کا مالک اس پر بھروسہ نہ کرتا ہو اور اسے دوسروں سے کم تر سمجھتا ہو تو اسے چاہئے کہ 41 دن تک اول و آخر 7 مرتبہ درود پاک کے ساتھ اس اسم پاک کی ایک تسبیح روزانہ پڑھے۔ ان شاء اللہ 41 دن کے بعد اس کے مالک کی غلط فہمی دور ہو جائے گی اور وہ اپنے مالک کی نظر میں عزت پائے گا۔
بعض اوقات میاں کو اپنی بیوی سے شکایت ہو جاتی ہے اور وہ اسے کم تر اور حقیر سمجھنے لگتا ہے۔ اور بعض اوقات بیوی کسی غلط فہمی کی بنا پر اپنے میاں کو وہ عزت اور احترام نہیں دے پاتی جس کا وہ حق دار ہے۔ یوں دونوں کی زندگی میں زہر گھل جاتا ہے اور گھر یلوزندگی متاثر ہونے لگتی ہے۔ اس صورت میں دونوں میں سے کسی ایک کو چاہیے کہ وہ اس اسم پاک کو اول و آخر 11 مرتبہ درود پاک کے ساتھ 1100 مرتبہ پڑھ کر خود بھی پانی پینے اور فریق دوئم کو بھی پانی پلائے اس عمل کی مدت 11, 7 یا 21 دن ہے۔
اس اسم پاک کو پڑھنے والا زندگی کے ہر شعبے میں کامیابی حاصل کرتا ہے۔ اگر کوئی شخص کسی بڑے کام کو کرنے کا ارادہ رکھتا ہو اور ڈر ہو کہ وہ اس کو پایہ تکمیل تک نہ پہنچا سکے گا۔ وہ کام شروع کرنے سے پہلے دو نفل حاجت ادا کرے اور بعد از نماز عشاء اول و آخر 11 مرتبہ درود پاک کے ساتھ اس اسم پاک کو 313 مرتبہ 21 دن پڑھ کر اپنی کامیابی کی دعا کرے۔ ان شاء اللہ 21 دن کے اندر اندر اسے کامیابی حاصل ہو جائے گی۔
اگر کسی شخص کو نا جائز مقدمے میں ملوث کر دیا گیا ہو اور وہ تاریخیں بھگت کر تنگ آگیا ہو تو اسے چاہئے کہ وہ اول و آخر 7 مرتبہ درود پاک کے ساتھ اس اسم پاک کو بعد از نماز عشاء 3125 مرتبہ وقت مقررہ پر 40 دن پڑھے۔ 40 دن کے اندر اندر اگر فیصلہ اس کے حق میں نہ ہو یا فیصلہ ہی نہ ہو تو اسے چاہئے کہ جب بھی تاریخ پر جائے اس اسم پاک کا ورد کرتا رہے۔ حج صاحب کے سامنے پیش ہونے سے پہلے 11 مرتبہ پڑھ لے۔ ان شاء اللہ حج کی نظر پڑے گی اور اگر وہ سچا ہے تو فیصلہ اس کے حق میں ہو جائے گا۔
انسان کی فطرت ہے کہ اس کے اعمال جیسے مرضی ہوں وہ دوسروں سے بہتر رویے اور عزت کی خواہش رکھتا ہے۔ تسخیر خلق کے اس وظیفے کو کرنے سے پہلے انسان کو چاہئے کہ وہ سب سے پہلے اپنے اعمال میں درستگی لائے اور پھر اس اسم پاک کو تہجد کے نوافل ادا کرنے کے بعد اول و آخر 11 مرتبہ درود پاک کے ساتھ 90 دن تک 2100 مرتبہ روزانہ پڑھے عمل کے بعد دو نفل شکرانہ ادا کرے ان شاء الله تسخیر خلائق حاصل ہوگی۔
اگر کسی کا کوئی خاص مقصد یا مراد ہو اور پورا نہ ہو رہا ہو تو اسے چاہئے کہ اول و آخر 11 مرتبہ درود پاک کے ساتھ 1100 مرتبہ روزانہ 11 دن تک پڑھے ان شاء اللہ مراد پوری ہوگی ۔ اگر اپنے پاس اس اسم کا نقش بھی رکھے تو مراد جلد پوری ہو جائے گی۔
جو شخص اس اسم پاک کا عامل بننا چاہے تو اسے چاہئے کہ رمضان شریف سے 10 دن پہلے اس عمل کو شروع کرے اور احتیاط اگر 11 دن پہلے شروع کر لے تو زیادہ بہتر ہے چاند رات کو یہ وظیفہ مکمل ہو جائے گا اس اسم پاک کو وظیفے کی صورت میں پڑھنے کے لیے اول و آخر درود پاک کے ساتھ اس اسم پاک کو 6250 مرتبہ پڑھنا چاہئے۔ اس عمل کو سال میں ایک بار کیا جا سکتا ہے۔