روحانیات زیارات کے اعمال

پیارے آقا ﷺ کو خواب میں دیکھنے کے اعمال

 بلا شبہ ہر عاشق رسول کی یہ خواہش ہوتی ہے کہ اس کو آپ کی خواب میں زیارت نصیب ہو جائے  کچھ معتبر اعمال نقلکئے گئے ہیں تا کہ عاشقان رسول ان کی مدد سے آپ کی زیارت کر سکیں۔ ان اعمال پر عمل کرنے سے پہلے چند باتوں کا لحاظ رکھیں ۔ جس رات ایسا عمل کرنا ہو تو اس سے ایک دن پہلے کوئی بھی کام خلاف سنت نہ کریں عمل کے وقت کپڑے، بستر تکیہ، چادر وغیرہ پاک وصاف ہوں اور عطر میں بھی لگی ہوئی ہو۔ جس کمرے میں عمل کریں ، اس میں اگر بتی جلا لیں عمل کے بعد کسی سے بات چیت کیے بغیر سوجا لیے بغیر سو جائیں اورسونے سے قبل لا تعداد مرتبہ درود پڑھتے رہیں۔

طریقہ 1: سونے سے پہلے بکثرت اس درود شریف کو پڑھتے رہیں۔ ان شاء اللہ زیارت سے مشرف ہوں گے۔

اللهُمَّ صَلَّى عَلَى رُوحِ مُحَمَّدٍ فِي الْأَرْوَاحِ وَصَلِّ عَلَى جَسَدِ محمدِِ فِي الْأَجْسَادِ وَصَلِّ عَلَى قَبْرٍ مُحَمَّدٍِِ فِي الْقُبُورِ

طریقہ 2: جو شخص کامل طہارت کے ساتھ اس درود شریف کو روزانہ تین سو تیره (۳۱۳) مرتبہ پڑھنے کا معمول بنائے گا ، وہ خواب میں زیات رسول سے سرفراز ہو گا۔

اللّٰهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَآلِهِ وَسَلَّمْ كَمَا تُحِبُّ وَتَرْضَى لَهُ

طریقہ 3: بزرگوں نے فرمایا ہے کہ جو شخص جمعہ کے دن ایک ہزار مرتبہ یہ درود شریف پڑھے گا ، اسے بہت جلد آپکی خواب میں زیارت نصیب ہوگی ۔

اللّٰهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمدِنِِ النَّبِي الْأُمِّي

یہ عمل کم سے کم پانچ جمعوں تک کرنا چاہئے ۔ ان شاء اللہ اسی دوران یاکچھ دنوں کے بعد زیارت سے مشرف ہوگا۔

طریقہ (4) آپ کی زیارت کے لیے شب جمعہ میں بعد نماز عشاء دورکعت نفل به نیت زیارت رسولاس طرح پڑھیں کہ ہر رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد گیارہ مرتبہ آیت الکرسی اور گیارہ مرتبہ سورہ اخلاص پڑھیں۔ نماز سے فارغ ہونے کے بعد سو مرتبہ یہ درود پڑھیں اور کسی سے بات چیت کیے بغیر سو جا ئیں۔ اس عمل کو تین ہفتوں تک کر لیں۔ ان شاء اللہ زیارت ہوگی۔

اللّٰهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدِنِ النَّبِي الْأُمِّي وَعَلَى آلِهِ وَاصْحَابَهِ وَسَلَّمُ

طریقہ (5) عشاء کی نماز کے بعد دو رکعت نفل اس طرح پڑھیں کہ ہر رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد سو مرتبہ سورہ کوثر پڑھیں۔ نماز سے فارغ ہونے کے بعد سو مرتبہ یہ درود شریف پڑھیں ۔ اس عمل کو لگا تار چودہ راتوں تک جاری رکھیں ۔ ان شاء اللہ زیارت سے سرفراز ہوں گے۔ درود یہ ہے

اللّٰهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَ عَلَى آلِ مُحَمَّدٍ وَبَارِكْ وَسَلَّمْ

طریقہ (6) سورہ یسین کی تلاوت کریں اور ہر مبین پر ایک مرتبہ درود تاج پڑھیں۔ سورہ یسین کے شروع اور آخر میں گیارہ گیارہ مرتبہ درود ابراہیمی پڑھیں۔ اس عمل کو لگاتار 11 راتوں تک کریں۔ ہر دن کپڑے پاک اور صاف پہنیں اور ہر وقت باوضور ہیں اور دن میں اٹھتے بیٹھتے کوئی سا بھی درود پڑھتے رہیں۔ ان شاء اللہ 11 دن کے اندر زیارت رسول سے بہرہ ور ہوں گے۔

نوٹ: زیارت رسول کی خواہش رکھنے والے لوگوں کے لیے ضروری ہے کہ وہ ایسے کمرے کا انتخاب کریں جو الگ تھلگ ہو۔ اس میں ٹی وی اور گانے بجانے والی کوئی چیز نہ ہو۔ کمرے میں اگر بتی جلائیں اور جس بستر پر سوئیں، وہ پاک صاف ہو۔ عمل کے بعد کسی سے بات نہ کریں اور جب تک نیند نہ آئے ، درود شریف کا ورد رکھیں ۔جو عمل شروع کریں یقین کے ساتھ جاری رکھیں نا امید ہوں ان شاءاللہ الکریم کرم ہوگا