مسئلہ : ولد الزنا کی نماز جنازہ پڑھنا اور مسلمانوں کے قبرستان میں دفن کرنا جائز ہے یا نہیں ولد الزنا کی ماں کافرہ ہے اور باپ مسلمان۔
الجواب:جب وہ مسلمان ہے اس کے جنازے کی نماز پڑھنی فرض ہے اور مسلمانوں کےمقابر میں اسے دفن کرنا بیشک جائز ہے اگرچہ اس کی ماں یاباپ یا دونوں کا فر ہوں
جواب سوال سوم(یعنی فتاوی افریقہ کے جو تیسرا سوال ہے اس کے جواب میں)میں اس کی حدیث گزری(قال رسول الله صلى الله عليه وسلم. …الصلاه واجبه عليكم على كل مسلم يموت برا كان او فاجرا وان هو عمل الكبائر) بلکہ یہ اور بھی اولی کہ ولد الزنا ہونے میں اس کا اپنا کوئی قصور نہیں۔ والله تعالی اعلم