مسئلہ :
مسلمان کو مونچھ بڑھانا یہاں تک کہ منہ میں آوے کیا حکم ہے زید کہتا ہےٹرکیس {ترکی یہاں مثال ترکی فوجیوں کی دی}لوگ بھی مسلمان ہیں وہ کیوں مونچھ بڑھاتے ہیں۔
الجواب:
مونچھیں اتنی بڑھانا کہ منہ میں آئیں حرام و گناه وسنت {طریقہ}مشرکین و مجوس و یہودو نصاری ہے۔
رسول اللہ ﷺ اعلیٰ درجے کی حدیث صحیح میں فرماتے ہیں
۔احفوا الشوارب واعفوا اللحي ولا تشبهوا باليهود۔۔
رواه الامام الطحاوي عن انس بن مالك۔
ولفظ مسلم عن ابي هريرة رضى الله تعالى عنه ۔
۔قال جزوا الشوارب وارخوا اللحي وخالفوا المجوس ۔
مونچھیں کتر کر خوب پست کرو اور داڑھیاں بڑھاؤ یہودیوں اور مجوسیوں کی صورت نہ بناو۔ فوجی جاہل ترکوں کا فعل حجت ہو گا یا رسول الله ﷺ کا ارشاد ۔
{یقینا رسول خدا کا فرمان حجت و دلیل ہے}
والله تعالی اعلم۔