سال بھر ضرورت کے مطابق باعزت رزق
شب برات کو بعد از نماز مغرب یہ اسم ” یا رزاق ” کو پڑھنا شروع کرے اور عشاء تک کوشش کرے کہ 11000 مرتبہ پڑھ لے وگرنہ عشاء کی نماز تک جتنا پڑھا جائے پڑھ کر عشاء کی نماز ادا کرے اور سجدہ ریز ہو کر اللہ تعالیٰ جل شانہ سے رزق کی دعا کرے تو اللہ تعالی اسے سال بھر ضرورت کے مطابق با عزت رزق عطا کرتا رہے گا اور اگر ہر شب برات میں یہ عمل کیا جائے تو انسان کے رزق میں اس قدر اضافہ ہو جاتا ہے کہ وہ دامن پھیلانے کی بجائے لوگوں کی حاجت روائی کر سکے۔