اعمال برکت رزق

زرعی پیداوار میں بے پناہ فائدہ

وَ اضْرِبْ لَهُمْ مَّثَلًا رَّجُلَیْنِ جَعَلْنَا لِاَحَدِهِمَا جَنَّتَیْنِ مِنْ اَعْنَابٍ وَّ حَفَفْنٰهُمَا بِنَخْلٍ وَّ جَعَلْنَا بَیْنَهُمَا زَرْعًاﭤ(32)كِلْتَا الْجَنَّتَیْنِ اٰتَتْ اُكُلَهَا وَ لَمْ تَظْلِمْ مِّنْهُ شَیْــٴًـاۙ-وَّ فَجَّرْنَا خِلٰلَهُمَا نَهَرًا(33)(پ 15 کهف 32-33)

یہ آیات پھلوں کے باغث میں اضافہ پھل کیلئے بڑی مفید ہے جو شخص یہ چاہتا ہو کہ اس کے باغ کے درخت اس سال کثرت سے پھل دیں تو اسے چاہئے کہ درختوں پر پھل لگنے سے پہلے باغ میں بیٹھ کر جمعہ کے روز بعد نماز جمعہ ایک کونے میں ان آیات کو 100 مرتبہ پڑھے۔ دوسرے جمعہ کو باغ کے دوسرے کونے میں پہلے کی طرح ان آیات کا 100 مرتبہ ورد کرے۔ تیسرے جمعہ باغ کے تیسرے کونے میں اور چوتھے جمعہ باغ کے چوتھے کونے میں پہلے کی طرح ان آیات کیا 100 مرتبہ تلاوت کرے۔ اللہ تعالٰی اپنے اس کلام کے باعث باغ کے پھلوں میں خیر و برکت اور پھلوں کی کثرت فرما دے گا۔

 پھل جب پک جائیں تو درختوں سے پھل اتارنے والے کو چاہئے کہ پھل کو استعمال میں لانے سے پہلے کچھ پھل اتار کر اللہ کی راہ میں لوگوں کو شکرانے کے طور پر کھلا دے