ظالم کے شر سے حفاظت کا عمل
جو کسی ظالم کے سامنے “ بسم اللہ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ 50 بار ( اول آخر ایک پڑھے اس ظالم کے دل میں ہیبت پیدا ہو اسکے شر سے بچا رہے(مدنی پنج سوره ، ص 4)
☆☆☆☆☆☆
دعــــــــا کے دو اعــــــــمال
اللّٰهُمَّ إِنَّا نَجْعَلُكَ فِي نُحُورِ هِمْ وَنَعُوذُبِكَ مِنْ شُرُورِهِمْ
دشــــــــمن کی بــــــــربادی
جو دشمن جان کے درپے ہو کسی بھی طرح باز نہ آتا ہو نقصان پہنچانے کا کوئی موقع نہ چھوڑتا ہو تو اس کے سد باب کے لیے چالیس یوم تک نماز ظہر کے بعد پانچ سو مرتبہ پڑھ کر بارگاہ الہی میں اپنے مقصد کے لیئے دُعا مانگے ان شاء اللہ تعالیٰ دعا بارگاہ الہی میں قبول ہوگی دشمن مصیبت میں مبتلا ہو جائے گا اور رفتہ رفتہ اس کی بربادی ہو جائے گی یہ نہائیت سریع الاثر عمل ہے۔
دشــــــــمن نقصــــــــان نہ پہنچا سکے
ایسا دشمن جس کی طرف سے نقصان پہنچائے جانے کا خطرہ ہو تو نماز فجر کی ادائیگی کے بعد اکیس مرتبہ پڑھ لیا کرے اس کے بعد جب بھی گھر سے نکلے تو تین مرتبہ پڑھ کر اپنے اوپر دم کر لیا کرے ۔ ان شاء اللہ تعالیٰ دشمن اسے نقصان نہ پہنچا سکے گا اللہ تعالٰی پردہ غیب سے اس کی حفاظت فرمائے گا۔