ٹیلی پیتھی

یوگا اور آسن

ٹیلی پیتھی اور مراقبہ

مرکزی نقطہ جس پر نظر جما کر عمل کرتا ہے اس میں بڑی اہمیت رکھتا ہے اور وہ نقطہ شعوری عمل بڑا ہی محیط وبسیط اور پیچیدہ ہے۔ فن یوگا کے دو بڑے مکتب فکر ہیں ۔
ا: ہا تھایوگا
2:راجیہ یوگا

ہا تھا یوگا کا تعلق جسم کی غور و پر دا خت پر ہے۔
راجیہ یوگا کا تعلق دماغی تربیت سے ہے۔
مختلف نفسیاتی اور روحانی امراض منفی خیالات و جذبات اور تخر یبی رحجانات سے کیسے بچا جائے ، غصہ، غم افسردگی اور خوف سے کیسے نجات پائی جائے۔
مذکورہ بالا دونوں مکتبہ فکر الگ الگ اہمیت رکھتے ہیں۔ ہر مکتبہ فکر کا یوگی اپنے آپ کو دوسرے سے برتر سمجھتا ہے۔
ہم نے اپنے من کی دنیا کی جھلک کبھی نہیں دیکھی۔ مختلف مراقبوں اور ریاضتوں سے ہم اس دنیا کی سیر کرتے ہیں۔ اس کے اسرانہ ر موز سے واقفیت حاصل کرتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے انسان کو بے شمارہ قوتوں سے نوازا ہے ۔ لیکن انسان کو ان مخفی قوتوں اور توانائیوں کا علم تک نہیں۔ انسان نہیں جانتا کہ اس کے اپنے اندر جو ایک عظیم الشان سلطنت موجود ہے اور جس کا وہ بادشاہ ہے کیسی ہے اس پر اسرار دنیا کی جھلک دکھانے کے لیے سب سے پہلے ہم یوگا آسن کی مشق پیش کرتے ہیں جسے کنول آسن کہتے ہیں۔