عملیات, اعمال قوت یاداشت, نیک بننے اور بنانے والے اعمال

یادداشت تیز کرنے کا عمل

یادداشت تیز کرنے کا عمل

اگر کوئی طالب علم حصول علم میں یادداشت کی کمی کا شکار ہو اور سبق یاد نہ ہوتا ہو تو اسے چاہئے کہ پانچ وقت کی نماز ادا کرے اور ہر نماز کے بعد 31 مرتبہ اسم پاک یا واســــــــــع پڑھ کر پانی پر دم کرے اور وہ پانی پی لے۔ اول و آخر 7 مرتبہ درود شریف پڑھنا ضروری ہے۔ اس عمل کی مدت 40 دن ہے۔ 40 دن کے بعد طالب علم کے سینے میں کشادگی پیدا ہو جائے گی اور اس کو سبق یاد ہونے لگے گا۔ امتحان میں نا کامی نہ ہوگی، ہمیشہ کامیاب ہوگا اور کامیابی بھی اس طرح کی ہوگی کہ اس کی کامیابی اس کی وجہ شہرت بن جائے گی۔