اعمال اسماء الحسنیٰ

یا رءوف کے اعمال

الرّءُوَفُ

یا رءوف کے اعمال

 اللہ گنہگاروں پر بے پناہ شفقت اور رحم کرنے والا ہے۔ اگر کوئی شخص اس اسم مبارک کثرت سے پڑھے گا تو اللہ کی رحمت ہر لحاظ سے حاصل ہوگی اور وہ شخص جس کام میں ہاتھ ڈالے گا اس میں کامیابی حاصل ہوگی۔

اس اسم مبارک کو کثرت سے پڑھنے والے پر ظالم مہربان ہو جائیں گے اور مخلوق خدا سے دوست رکھے گی۔

اگر کوئی مخص 10 مرتبہ درود شریف پڑھ کر اس اسم مبارک کو 10 مرتبہ پڑھے گا تو ان شاء اللہ غصہ رفع ہوگا۔اگر کسی اور غضبناک شخص پر بھی اس طرح پڑھ کر پھونک دے گا تو اس  شخص کا غصہ بھی دور ہو جائے گا۔

اگر کسی ظالم شخص سے مظلوم کی شفاعت مقصود ہو تو 10 مرتبہ اس اسم مبارک کو پڑھ کر ظالم سے شفاعت کرے ان شاء اللہ وہ اسے قبول کرے گا۔