یا رشید کا ماخذ رشد یعنی ہدایت دینے والا ہے۔ کائنات میں اللہ تعالی جل شانہ کی ہستی سے بڑھ کر نہ کوئی ہدایت دینے والا تھا نہ ہے نہ ہوگا۔ وہ اپنی ہرقسم کی مخلوق کو اپنی اس صفت کے ذریعے سیدھے راستے پر گامزن کرتا ہے وہ بذات خود رشد و ہدایت کا منبع ہے ۔ اور اہل دنیا کو اس کی توفیق اور نظر عنایت سے ہدایت ملتی ہے۔ ہدایت اللہ تعالیٰ جل شانہ کی ذات بابرکات کے سوا کوئی نہیں دے سکتا۔ حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنی امت کے لئے راتوں کو رویا کرتے تھے اور ان کی ہدایت کے لئے اللہ تعالیٰ سے دعا کیا کرتے تھے۔ یہاں تک کہ آپ کے پاؤں سوج جاتے تھے اور پھر اللہ تعالیٰ نے قرآن پاک میں کچھ آیات کا نزول فرمایا جن کے مطالب یہ ہیں:
” اے میرے محبوب اے میرے پیارے نبی کیا تم رو رو کر اپنی جان گنوا دو گے تمہیں اپنی امت کا غم ہونے نہیں دیتا لیکن یاد رہے کہ تمہارا کام پیغام پہنچاتا ہے اور میرا کام رشد و ہدایت دینا ہے پس تم اپنا کام کرتے رہو اور میں جسے چاہوں اسے توفیق ہدایت دے دوں اور جسے چاہوں نہ دوں۔ اس سے پتہ چلتا ہے کہ سرکار دو جہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنی امت سے کس قدر پیار کرتے تھے۔ اور وہ کس قدر اپنی امت کے ظاہر و باطن سے باخبر تھے۔ لیکن اللہ تعالیٰ جل شانہ نے یہ رشد و ہدایت کا کام اپنے ذمے لے کر نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو ایک بہت بڑے بوجھ سے نجات دلا دی اگر چہ آپ کی طبیعت میں یہ بات تھی کہ اس کے باوجود آپ ابو جہل کو بھی جب وہ موت کے قریب تھا۔ اس کو بھی کلمہ پڑھنے کا کہتے رہے لیکن اسے ہدایت نصیب نہیں ہوئی تھی اور وہ بے ایمان دنیا سے چلا گیا۔ ہدایت کے لئے یا ہدایت کے راستے پر چلنے کے لئے انسان کی طلب بڑی اہمیت رکھتی ہے۔ اللہ تعالی کسی پر ہدایت کی مہر نہیں لگا تا یاز بر دستی اس پر ہدایت چسپاں نہیں کرتا۔ یہاں جو ہدایت کا طالب ہوتا ہے اسے ہدایت کی توفیق دے کر اس کی رہنمائی فرماتا ہے۔ اللہ تعالیٰ رشید ہے کہ اس کے تمام افعال اور اختیارات رشد و ہدایت پر مبنی ہیں۔ اور وہ اس لحاظ سے بھی رشید ہے کہ اس کے ہر حکم میں ہدایت پائی جاتی ہے۔ پتہ چلتا ہے کہ اللہ تعالیٰ جل شانہ تمام بندوں کی رہنمائی فرمانے والا ہے اور اس کی رہنمائی اور ہدایت ہمیشہ قائم رہے گی۔ جو ذات لافانی ہو اس کے تمام افعال اس کی تمام صفات بھی لافانی ہوتی ہیں پس جو اس کو ہدایت کے لئے پکارتا ہے اور اس کے اس پاک نام سے پکارتا ہے ان شاء اللہ سیدھی راہ مل جاتی ہے۔ یہ اسم جمالی ہے اس کے اعداد 514 ہیں۔ اور اس کے مقرب فرشتے کا نام رشدا ئیل ہے۔ جو کہ 4 افسر فرشتے کا سردار ہے اور ہر افسر فرشتے کے پاس 514 صفیں ہیں۔ اور ہر صف میں 514 فرشتے ہیں۔ جب کوئی اس کو اس کے پاک نام سے اس پاک صفت سے پکارتا ہے تو ان تمام فرشتوں میں ہلچل مچ جاتی ہے اور جیسے ہی انہیں اذن الہی ملتا ہے وہ اس آدمی کو رشد و ہدایت کی راہ پر نہ صرف پکارتے ہیں بلکہ اس کے راستے کی مشکلات بھی دور کر دیتے ہیں۔ اس اسم کے فوائد و عملیات درج ذیل ہیں:
جو شخص چاہتا ہو کہ اللہ پاک اسے راہ ہدایت پر گامزن کر دے اور اسے توفیق دے کہ وہ اپنے نفس کو تابع کر کے راہِ ہدایت پر چل سکے اور اللہ تعالی سے پناہ مانگ لے شیطان کے لیے وہ اس اسم پاک کو اول و آخر 7 مرتبہ درود پاک کے ساتھ 514 مرتبہ بعد از نماز عشاء ادا کرے اور غریبوں اور محتاجوں میں حسب توفیق رزق تقسیم کرے۔ ان شاء اللہ وہ راست باز بن جائے گا۔ سعادت مندی کی تمام راہیں اس پر کھل جائیں گی اور اس وظیفے کی برکت سے وہ ایک اچھا انسان بن جائے گا۔ اس وظیفے کی برکت سے ایک فیض اور حاصل ہو گا کہ اس کا ہر ایک نیک عمل بارگاہ الہی میں قبول ہو گا وہ کبھی راہ ہدایت سے نہیں بھٹکے گا۔ میرے نانا پیر فضل شاہ قادری قلندری المعروف سائیں روڑاں والی سرکار ہائی کورٹ والے فرماتے ہیں کہ اس وظیفے کو کرنے سے پہلے اس کا نقش اپنے گلے میں پہننے سے اس کا اثر دو چند ہو جاتا ہے۔
دنیا کا سب سے اچھا اور بڑا رہنما اللہ ہے وہی سب کو سیدھا راستہ دکھاتا ہے۔
اگر باطنی راہنمائی کیلئے کسی شخص کو صحیح مرشد نہ مل رہا ہو تو اسے چاہیے تہجد کے وقت اٹھے اور نماز تہجد کے بعد اس اسم مبارک کو 5000 مرتبہ پڑھے اس کے بعد سجدے میں سر رکھ کر مرشد کامل ملنے کی دعا کرے اس طرح گیارہ دن تک عمل اگرکوئی شخص درست فیصلہ کے بارے تذبذب کا شکار ہو تو اس اسم مبارک کو بعد نماز عشاء 100 مرتبہ پڑھ کر سو جائے انشاء اللہ راہنمائی مل جائے گی ۔
اگر کسی شخص کو اپنے کسی کام یا مقصد کے حصول کی انسان دنیا میں آکر علم سیکھنے کے لیے استاد کا سہارا لیتا ہے جو کہ اس پر عمل کی گتھیاں کھول کھول کر اسے سمجھا دیتا ہے اسی طرح باطن کو بھی رہنمائی کے لیے ایک مرشد کامل کی ضرورت ہوتی ہے اگر باطنی رہنمائی کے لیے کسی شخص کو صیح مرشد نہ مل رہا ہو تو اسے چاہئے کہ تہجد کے وقت اور تہجد کے نوافل ادا کرنے کے بعد اس وظیفے کو 777 مرتبہ اول و آخر 7 مرتبہ درود پاک کے ساتھ 21 دن تک پڑھے اور اس کے بعد اللہ تعالیٰ کے حضور صدق دل سے مرشد کامل ملنے کی دعا کرے ان شاء اللہ اس پاک نام کی حرمت سے اسے مرشد کامل مل جائے گا۔ اور اگر وہ اس اسم پاک کا نقش بھی اپنے پاس رکھے تو بھی اس کی برکت سے مرشد کامل ملنے کی رہنمائی ہو جائے گی۔
تدبیر سمجھ نہ آرہی ہو تو وہ شخص مغرب اور عشاء کی نماز کے درمیان 1000 مرتبہ اس اسم مبارک کو پڑھے ان شاء اللہ خواب میں اسکو تدبیر نظر آئے گی یا دل میں القاء ہوگا۔
اس اسم مبارک کا قربت سے پہلے ورد کرنے سے ان شاءاللہ مرشد کامل مل جائے گا۔ اللہ فرزند صالح پیدا ہوگا۔
حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے کہ جو شخص اللہ تعالی سے صلاح کرتا ہے وہ ہمیشہ فلاح پاتا ہے۔ یہ اسم مبارک اللہ تعالیٰ جل شانہ سے صلاح کرنے کے لیے انتہائی مفید ہے اور تیر بہدف ہے۔ اگر کوئی شخص کسی نئے کام کا آغاز کرنا چاہتا ہے یا کوئی نیک کاروبار شروع کرنا چاہتا ہے مگر اسے اس کی کامیابی کے متعلق شکوک و شبہات ہوں تو اسے چاہئے کہ بعد از نماز عشاء اول و آخر 7 مرتبہ درود پاک کے ساتھ اس اسم پاک کو 3000 مرتبہ 21 دن پڑھے۔ ان شاء اللہ اس پاک نام کی برکت سے اسے اپنے نئے کام کے بارے میں خواب میں یا کسی اشارے کی مدد سے معلوم ہو جائے گا کہ جو نیا کام کرنا چاہتا ہے کہ وہ اس کے لیے بہتر ہے یا نہیں۔
حضرت سلطان العارفین سلطان باہو نے اپنی کتاب عقل بیدار میں فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص کسی مشکل مہم میں پھنس جائے اور وہ چاہتا ہو کہ اللہ اسے کامیابی عطا فرمائے اور اسے چاہئے کہ اس اسم پاک کو اول و آخر 7 مرتبہ درود پاک کے ساتھ بعد از نماز عشاء وتروں سے پہلے 41 دن تک پڑھے تو ان شاء اللہ اسے تمام مہمات میں کامیابی حاصل ہوگی
کہ اگر کسی شخص کا کام مشکل ہو اور اس کے لیے ایک مہم بن گیا ہو تو اسے چاہئے کہ اس اسم پاک کو اول و آخر 11 مرتبہ درود پاک کے ساتھ قبلہ رو کھڑے ہو کر بعد از نماز عشاء ایک ہزار مرتبہ پڑھے اور 21 دن تک اس کی مداومت کرے ان شاء اللہ اس پاک نام کی بدولت اسے ہر مہم میں کامیابی نصیب ہوگی بڑی سے بڑی مشکل اس کے سامنے تک نہ سکے گی اور بامراد ہوگا۔
جو شخص اپنی بیٹی یا بیٹے کی شادی کر رہا ہو اور وہ جاننا چاہتا ہو کہ وہ اپنے بچے یا بچی کی شادی جہاں کر رہا ہے وہ مناسب ہے یا نہیں۔ اسے چاہئے کہ سونے سے پہلے اس اسم پاک کو اول و آخر 11 مرتبہ درود پاک کے ساتھ 1032 مرتبہ پڑھے۔ 11 دن کے اندر اندر اسے معلوم ہو جائے گا کہ جس جگہ پر وہ اپنے بچے یا بچی کا رشتہ طے کرنے جا رہا ہے وہ جگہ اس کے بچوں کے لیے بہتر ہے یا نہیں۔
جس شخص کی اولا د نا فرمان ہو، اس کی کسی بات پر کان نہ دھرتی ہو اور الٹابد تمیزی بھی کرتی ہو۔ ایسے شخص کو چاہئے کہ بعد از نماز فجر مصلے پر بیٹھا ر ہے دوزانوں ہو کر اس اسم پاک کو اول و آخر 7 مرتبہ درود پاک کے ساتھ 707 مرتبہ پڑھے۔ پانی پر دم کر کے یہ پانی ان تمام جگہوں پر ڈال دیا جائے جہاں سے بچے پانی پیتے ہوں تو پہلے ہی دن سے بچوں کی نافرمانیاں کم ہونا شروع ہو جائیں گی ۔ 21 دن عمل کرنے کے بعد اللہ کے حضور جھولی پھیلا کر دعا کرے کہ اس کے بچے اور باقی رشتہ دار اس کی عزت کرتے رہیں۔ ان شاء اللہ بچوں کی نافرمانی نہ صرف ختم ہو جائے گی بلکہ تمام بچے ماں باپ کے انتہائی تابع فرمان ہو جائیں گے اور وہ کبھی بھی اپنے ماں باپ کو دکھ نہیں دیں گے یہ وظیفہ نافرمان اولاد کے لیے انتہائی تیر بہدف ہے اور راقم نے اسے کبھی خطا ہوتے ہوئے نہیں دیکھا جس شخص کا اپنا نام عبد الرشید ہو اس کے لیے یہ وظیفہ کرنا سونے پر سہا گا ہے۔
اگر میاں بیوی آپس میں جھگڑتے رہتے ہوں اور بلا وجہ ایک دوسرے سے الجھتے رہتے ہوں تو متاثرہ فریق کو چاہئے کہ اس اسم پاک کو بعد از نماز عصر اول و آخر 7 مرتبہ درود پاک کے ساتھ بعد از نماز عصر اول و آخر 7 مرتبہ درود پاک کے ساتھ 1028 روزانہ پڑھے پانی پر دم کرے اور روزانہ وہ پانی اس پانی میں ملادے جسے سب پیتے ہوں ان شاء اللہ اس پاک نام کی بدولت میاں بیوی کے درمیان غلط فہمیاں دور ہو جائیں گی اور دونوں ہنسی خوشی رہنے لگیں گے۔ اس عمل کی معیاد 21 سے 41 دن ہے۔ اگر 21 دن میں کام ہو جائے تو چاہئے کہ اللہ تعالیٰ کے حضور ہاتھ اٹھا کر آپس میں محبت پیدا کرنے کی دعا مانگے اور کوئی میٹھی چیز روزانہ خود بھی کھائے اور دوسرے فریق کو بھی کھلانے کی کوشش کرے اگر دوسرا فریق اسے نہ کھانا چاہے تو اسے وہ رکھتا جائے ان شاء اللہ وقت مقررہ پر دونوں کے دل ایک ساتھ دھڑ کنے لگیں گے۔ آپس کی غلط فہمیاں دور ہوں گی اور وہ ہنسی خوشی زندگی گزاریں گے۔
یہ عمل نشہ چھڑانے کے لیے اکسیر ہے اگر کوئی شخص کسی قسم کا نشہ کرتا ہے تو گھر میں سے کسی خونی رشتے دار کو چاہئے کہ اس اسم پاک کو اول و آخر 7 مرتبہ درود پاک کے ساتھ 1150 مرتبہ 11 دن پڑھ کر پانی دم کر کے پلائیں اور اس کے بستر اور کپڑوں پر پانی چھڑک دے۔ ان شاء اللہ ان 11 دنوں کے اندر اس اسم پاک کی برکت سے نشہ کرنے والے کا نشہ چھوٹ جائے گا جب نشہ کرنے والے کا نشہ چھوٹ جائے تو پڑھنے والے پر لازم ہے کہ وہ اللہ کے حضور شکرانے کے نوافل ادا کرے اور کوئی میٹھی چیز بچوں میں تقسیم کرے۔
دنیا کا سب سے اچھا اور بڑا رہنما اللہ ہے وہی سب کو سیدھا راستہ دکھاتا ہے۔
اگر باطنی راہنمائی کیلئے کسی شخص کو صحیح مرشد نہ مل رہا ہو تو اسے چاہیے تہجد کے وقت اٹھے اور نماز تہجد کے بعد اس اسم مبارک کو 5000 مرتبہ پڑھے اس کے بعد سجدے میں سر رکھ کر مرشد کامل ملنے کی دعا کرے اس طرح گیارہ دن تک عمل اگرکوئی شخص درست فیصلہ کے بارے تذبذب کا شکار ہو تو اس اسم مبارک کو بعد نماز عشاء 100 مرتبہ پڑھ کر سو جائے انشاء اللہ راہنمائی مل جائے گی ۔
اگر کسی شخص کو اپنے کسی کام یا مقصد کے حصول کی تدبیر سمجھ نہ آرہی ہو تو وہ شخص مغرب اور عشاء کی نماز کے درمیان 1000 مرتبہ اس اسم مبارک کو پڑھے ان شاء اللہ خواب میں اسکو تدبیر نظر آئے گی یا دل میں القاء ہوگا۔
اس اسم مبارک کا قربت سے پہلے ورد کرنے سے ان شاءاللہ مرشد کامل مل جائے گا۔ اللہ فرزند صالح پیدا ہوگا۔
یا رشید کا عامل بننے کے لیے اس کی زکوٰۃ ادا کرنا ضروری ہے جو شخص اس اسم پاک کا عامل بننا چاہے اسے چاہئے کہ اس اسم پاک کو بعد از نماز عشاء اول و آخر 7 مرتبہ درود پاک کے ساتھ 6250 مرتبہ 40 دن روزانہ پڑھے۔ جب 40 دن پورے ہو جائیں تو اللہ کے حضور شکرانے کے دو نفل ادا کرے اور اس اسم پاک کو 11 مرتبہ روزانہ اپنے معمولات میں پڑھنے کے لیے رکھ لے اس کے بعد وہ اس کا عامل ہو جائے گا اور درج بالا امور کے لیے دوسروں کو اس اسم کا ورد اور نقش دے سکے گا۔