اعمال اسماء الحسنیٰ

یا رقیب کے اعمال

الرقیب

یا حسیب کے اعمال

اسم مبارک یا رقیب کے لغوی معانی نگہبانی اور نگرانی کرنے والے کے ہیں جس کا مقصد حفاظت کرنا ہے۔ اللہ تعالیٰ جل شانہ رقیب ہے کیونکہ وہ حفاظت کی غرض سے اپنی تمام تر مخلوقات کی ہر چیز کا نگہبان اور محافظ ہے۔ وہ ہر ادنی اور اعلیٰ حاضر و پوشیدہ چیز کی نگہبانی کرتا ہے۔ خالق جب اپنی تخلیق کو وجود میں لاتا ہے تو یہ ہر گز نہیں چاہتا کہ اس کی تخلیق پر کوئی آنچ آئے۔ یہی وجہ ہے کہ وہ اس کی حفاظت اور نگہبانی اس طرح سے کرتا ہے کہ اس کی تخلیق محفوظ ہو جاتی ہے۔ اللہ تعالیٰ جل شانہ قرآن پاک میں خود فرماتے ہیں جس کا مفہوم ہے کہ اس نے انسان کو پیدا کیا اور انسان ہی اس کی سب سے بہترین تخلیق ہے۔ اللہ تعالیٰ نے اس کے لیے احسن تقویم کا لفظ استعمال کیا ہے یعنی تمام مخلوقات سے بہتر ۔ اس تخلیق کی تمام ضروریات کے لیے دنیا میں ہر شے پیدا کر دی۔ سورج چمکتا ہے انسان کے لیے، چاند روشن ہوتا ہے تو انسان کے لیے ستارے چمکتے ہیں تو انسان کے لیے ہوا چلتی ہے تو انسان کے لیے، بارش ہوتی ہے تو انسان کے لیے، زمین میں انواع و اقسام کے پھل پھول اور اجناس پیدا ہوتے ہیں تو یہ بھی انسان کے لیے ہی ہیں۔ غرض کا ئنات کی ہر چیز کا محور اس نے انسان کو بنا دیا ہے اور انسان اس کی ناشکری کرتا ہے۔ اگر اسے کچھ مل جاتا ہے یا وہ کوئی اچھا کام کر لیتا ہے تو وہ اپنی تعریف و توصیف کرنے لگ جاتا ہے اور جب اس کے ساتھ کچھ برا ہو جاتا ہے تو وہ اپنی تقدیر کو کو نے لگتا ہے اور کہتا ہے کہ شاید اللہ تعالیٰ کو یہی منظور تھا۔ جبکہ قرآن عظیم الشان میں اللہ تعالی نے صاف صاف کہہ دیا کہ انسان کو وہی کچھ ملتا ہے جس کی وہ کوشش کرتا ہے۔ کچھ اچھا ہونے پر انسان کو اپنی تعریف کرنے کی بجائے اللہ تعالی کی تعریف کرنی چاہئے۔ اس لیے کہ ہر اچھا کام اللہ کی طرف سے ہے اور ہر برا کام انسان کے نفس کی طرف سے لیکن انسان اس کے بالکل برعکس کرتا ہے تو اللہ تعالی انسان سے ایک سوال کرتا ہے کہ اے انسان یہ تو بتا کہ تو میری کون کون سی نعمت کوجھٹلائے گا ؟ بر وقت کسی پر بھی آسکتا گا؟ ہے۔ اس برے وقت سے نکلنے کے لیے انسان کو اللہ تعالی کی مدد اور توفیق درکار ہے۔ شکوہ اللہ کو پسند نہیں اس لیے کہ اس نے انسان کی آسودگی اور سہولت کے لیے بے شمار تخلیقات کی ہیں۔ انسان گن نہیں سکتا اور یہ تمام تخلیقات انسان کی آسودگی کے لیے اور فائدے کے لیے ہیں۔ ایک بزرگ ننگے پاؤں تپتی ریت پر کہیں جا رہے تھے گرمی بہت زیادہ تھی پاؤں میں چھالے پڑنے لگے تو آسمان کی طرف دیکھ کر کہنے لگے “اے . بادشاہوں کے بادشاہ اے میرے پروردگا عالم کیا تو مجھے ایک جوتی نہیں دے سکتا اتنے میں کیا دیکھتے ہیں کہ ایک شخص کے دونوں پاؤں ہی نہیں ہیں یہ دیکھتے ہی انھیں اپنی غلطی کا احساس ہوا کہ کم از کم اللہ تعالیٰ نے ان کے پاؤں سلامت رکھے ہوئے ہیں۔ یہ دیکھ کر وہ فورا اللہ کے حضور سجدے میں جھک گئے ۔ اپنی سوچ پر پشیمان ہوئے اور اللہ تعالیٰ سے اپنے گناہوں کی معافی مانگنے اور توبہ کرنے لگے۔ جب بھی انسان پر کوئی برا وقت آئے اور اس کی حالت میں تنزل پیدا ہو تو اسے ہمیشہ اپنے سے نیچے والے لوگوں کو دیکھنا چاہئے ۔ حقیقت ہے کہ اس طرح کی سوچ سے اور اس طرح کے زاویہ نگاہ سے انسان نہ صرف اللہ کا شکر گزار بندہ بن جاتا ہے بلکہ اللہ اور اس کے درمیان فاصلہ اور کم ہو جاتا ۔ ہے اللہ تعالی کی ذات ہی ہر چیز کو جانتی ہے اور اس کی حفاظت کرتی ہے۔ اس حفاظت اور نگہبانی میں وہ ایک لمحے کے لیے بھی غافل نہیں ہوتی ۔ اسی وجہ سے اس کو رقیب کہتے ہیں۔ رقیب علیم اور حفیظ کا مجموعہ ہے۔ جو شخص اس اسم پاک کا ذکر کرتا ہے اللہ تعالی اسے اپنے نفس یعنی جان کی حفاظت کی توفیق عطا فرماتا ہے۔ یہ اسم جمالی ہے اور اس کے اعداد 312 ہیں ۔ اس کے موکل کا نام وردائیل ہے۔ اس کے ماتحت 4 سردار فرشتے ہیں ہر فرشتہ 312 صفوں کا حاکم ہے اور ہر صف میں 312 فرشتے ہیں۔ اس اسم پاک کے بے شمار فوائد ہیں جن میں سے چند ایک درج ذیل ہیں:

راہ سلوک پر چلنے والا طالب علم اسم یا رقیب کو بعد از نماز عشاء 312 مرتبہ اول و آخر 7 مرتبہ درود پاک کے ساتھ پڑھے تو راہ سلوک میں استقامت حاصل کرے ، اس کا ظاہر و باطن اللہ کی حفاظت میں رہے، دل عبادت کی طرف مائل ہو اور وہ راہ سلوک کی منازل طے کرتا ہوا گو ہر مراد حاصل کرلے گا

 

حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ارشاد ہے کہ قرب قیامت کی نشانیوں میں سے ایک نشانی یہ بھی ہے کہ جادو بہت عام ہو جائے گا۔ آج کل پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا پر بے شمار جادو گروں اور عاملوں کے اشتہار انتہائی دلکش انداز میں پیش کیے جاتے۔میڈیا پر بے شمار جادو کروں اور عاملوں کے اشتہار انتہائی دلنشین انداز میں پیش کیے جاتے ہیں اور یہ ایک کاروبار بن کر رہ گیا ہے۔ حسد، کینہ اور دوسرے کو خوشحال دیکھ کر حسد انسان کی فطرت ثانیہ بن چکی ہے۔ ان اشتہارات کو بھی روکا جاسکتا لیکن اس کے ساتھ ساتھ لوگوں کو یہ پیغام دیا جا سکتا ہے کہ خدا سے طلب کرنے والو! اگر کچھ اچھا کرنے ارادہ ہے۔ تو اپنے دل سے حسد اور کینہ ختم کر داور اس سے مانگو کہ وہ حقیقی بنتی ہے۔ کوئی مانگنے والا اس کے در سے خالی نہیں جاتا۔ مانگنے کا طریقہ اور سلیقہ سیکھ لو ہر ایک کے بارے میں حسن ظن رکھو تو جو مانگو گے اللہ تعالیٰ عطا کرے گا اور اگر تمہارے خلاف کوئی شخص جاود / طلسم یا کالاجادو کر رہا ہے تو اس اسم کی مدوامت کرو کہ اس اسم میں جادو طلسم اور طاغوت کو باطل کرنے کی قوت بہت زیادہ ہے

اگر کسی شخص کو یہ معلوم ہو کہ کوئی شخص اس کے خلاف گھر کے اندر یا باہر جادو کرتا ہے تو اسے چاہئے کہ اسم پاک یا رقیب کو 40 دن تک اول و آخر 7 مرتبہ درود پاک کے ساتھ بعد از نماز عشاء 770 مرتبہ پڑھے۔ عمل پورا ہو جائے 100 مرتبہ اول و آخر 3 مرتبہ درود پاک کے ساتھ معمول بنالے۔ ایک سفید کاغذ پر عرق گلاب اور زعفران کے ساتھ اسم پاک کے موکل کا نام اور بسم اللہ الرحمن الرحیم لکھے اور اپنے گھر میں رکھ لے یا جس پر جادو ہو رہا ہو اسے اپنے پاس رکھنے کے لیے دے دے۔ ان شاء اللہ ہر قسم کا جادو کا اثر باطل ہو جائے گا اور پڑھنے والے پر یا جس کے پاس اس کا تعویذ ہو اس پر کالے علم کا بھی اثر نہ ہوگا اور وہ ہمیشہ اللہ تعالیٰ کی پناہ میں رہے گا۔

اگر کوئی شخص سفر پر جا رہا ہو اور اسے فکر ہو کہ اس کی غیر موجودگی میں اس کے بچوں کی حفاظت نہ ہو سکے گی تو وہ جانے سے پہلے اسم پاک یا رقیب اول و آخر 7 مرتبہ درود پاک کے ساتھ 313 مرتبہ پڑھے اور پانی پر دم کر کے اپنے بیوی بچوں کو پلائے خود بھی پی لے اور تھوڑا سا پانی اپنے مکان کے چاروں کونوں پر چھڑک دے۔ یادر ہے کہ پانی چھڑکتے وقت پانی نیچے نہ گرے بلکہ دیواروں کے ساتھ لگا ر ہے۔ ان شاء اللہ اس کی واپسی تک اس کے اہل وعیال اور اس کا مکان اور وہ خود اللہ کی حفاظت میں رہے گا۔ اگر کسی مجبوری کی وجہ سے ایسا نہ کر سکے تو سفر کے دوران اسم پاک یا رقیب بیوی بچوں اور مکان کی حفاظت کی نیت کر کے سفر سے واپسی تک کھلا پڑھتا ر ہے۔ ان شاء اللہ تعالی رب العزت اس کی ہر طرح سے حفاظت کرے گا اور اسے کوئی نقصان نہ پہنچا سکے گا۔

 

 

اگر کسی عورت کا حمل ضائع ہو جاتا ہو یا وہ اٹھرا کے مرض میں مبتلا ہو تو 7 دانے سبر الا بچی لے کر ہر دانے پر ایک ہزار مرتبہ اول و آخر 7 مرتبہ درود پاک کے ساتھ یہ اسم پڑھ کر دم کرے اور اسی طرح ساتوں دانوں پر ایک ایک ہزار مرتبہ اسم پاک یا رقیب پڑھے۔ پڑھنے کے بعد وہ دانے اس حاملہ عورت کو دے دیئے جائیں اور وہ روزانہ ایک دانہ کھا لیا کرے ۔ 7 دن مسلسل کھائے تو اس کا حمل ضائع ہونے کا خطرہ ان شاء اللہ ہمیشہ کے لیے ٹل جائے گا اور نیک صالح اولاد ہوگی ۔ جو عورت خود نہ پڑھ سکتی ہو وہ کسی کو کہہ کر یہ پڑھو اسکتی ہے۔ حمل والی عورت کو اس عمل کے بعد اسم پاک یا رقیب کا تعویذ دے دیا جائے کہ جب تک بچہ پیدا نہیں ہو جاتا، اپنے گلے میں پہنے اور جیسے ہی دردیں شروع ہوں، اسے اتار لے، بچہ جب پیدا ہو جائے تو اس کے گلے میں ڈال دے

سفر پر روانہ ہوتے وقت اپنے بچوں اور اپنے سامان کی حفاظت کے لیے اہم پاک یا رقیب کو اول و آخر 7 مرتبہ درود پاک کے ساتھ ایک تسبیح پڑھ کر اپنے سامان اور بیوی بچوں پر پھونک ماردیں۔ ان شاء اللہ سفر میں بیوی بچوں کی حفاظت ہوگی کوئی ناگہانی آفت ان پر نہ آئے گی اور سفر کا تمام سامان با حفاظت ان کے ساتھ رہے گا۔ خدانخواستہ سفر میں اگر کوئی چیز گم ہو جائے تو اس اسم پاک کو چلتے پھرتے کثرت سے پڑھنا شروع کر دیں ان شاء اللہ گمشدہ چیز مل جائے گی

اگر کوئی شخص مہلک بیماری میں مبتلا ہو اور کوئی دوا اثر نہ کرتی ہو تو اسے چاہئے کہ اسم پاک یا رقیب اول و آخر 11 مرتبہ درود پاک کے ساتھ 700 مرتبہ 21 دن پڑھ کر پانی پر دم کر کے اور مریض کو پلائیں ۔ عمل پورا ہونے پر 2 نفل نماز حاجت پڑھے اور اللہ تعالی سے بیماری سے شفاء کا سوال کرے۔ ان شاء اللہ شفاء ہونا شروع ہو جائے گی۔ بہتر ہے که بیمار یہ عمل خود کرے اگر کسی وجہ سے وہ نہ کر سکے تو اس کا کوئی خونی رشتے دار کر سکتا ہے۔

 

جو شخص اس اسم کا عامل بننا چاہے تو اسے چاہئے کہ یا رقیب کو بعد از نماز عشاوتروں سے پہلے 4992 مرتبہ اول و آخر 11 مرتبہ درود پاک کے ساتھ 40 دن پڑھے۔ عمل پورا ہونے کے بعد دو رکعت نماز شکرانہ ادا کرے اور شیرینی بچوں میں تقسیم کرے۔ اسم پاک یا رقیب کو روزانہ بلا تعداد پڑھے اب اس اسم کا نقش اور در د دوسروں کو دے سکے گا۔