Blog
یاقدوس کے اعمال
يا قدوس اس پاک اسم یا قدوس کے اعداد 170 ہیں اور اس اسم کے فوائد و ثمرات اس قدر ہیں کہ انسان اپنی تمام حاجات اور اپنے تمام مسائل اس اسم کی بدولت دور کر سکتا ہے۔ دل کو روشن کرنے کا اس سے اچھا وظیفہ ملنا بہت مشکل ہےکائنات کی ہر چیز کا مالک اللہ تعالی ہے انسان کی ملکیت عارضی ہے۔
اگر کوئی شخص یہ چا ہے کہ اس کا دل گناہوں سے پاک ہو جائے اور دل میں نور پیدا ہو جائے تو اس اسم پاک کو زوال کے وقت 170 مرتبہ پڑھے تو یقیناً مصیبت سے پاک ہوگا ۔
جو کوئی اسم پاک یا قدوس کو اللہ تعالی جل شانہ کے ایک اور صفاتی نام” سبوح ” کے ساتھ ملا کر پڑھے اور بعد از نماز جمعہ روٹی کے ہر ٹکڑے پر زعفران سے لکھ کر کھائے تو اس کے اندر ملکوتی صفات پیدا ہو جاتی ہیں۔
اگر کوئی شخص دشمن دار ہو اور بھاگنے کے سوا کوئی چارہ نہ ہو تو اس اسم کو بکثرت پڑھے۔ پڑھنے والے اور دشمن کے درمیان ایک پردہ حائل ہو جائے گا۔ سبوح قدوس رب الملائکة والروح جن کے حروف کی تعداد 22 ہے۔ اگر حاجت مند اس کو بائیس سو مرتبہ اول و آخر 5 مرتبہ درود شریف کے ساتھ پڑھے تو کبھی کسی کے سامنے دست سوال دراز کرنے کی ضرورت پیش نہ آئے گی۔
مثلاً حسد، بغض، کینہ، حرس، لالچ، خود غرضی ، غصہ، بغل ، تکبر وغیرہ کے خاتمے کیلئے اس اسم مبارک کا ورد کسیر کا درجہ رکھتا ہے۔ جب میرے پاس کوئی روحانی طالب آتا ہے تو ان آلائشوں کے خاتمے کیلئے میں اس اسم مبارک کی مداومت کے لیے کہتا ہوں۔ کیونکہ جب تک انسانی روح ان آلائشوں سے منزہ مبرا نہ ہو اس وقت تک اس کی روحانی کمالات کے حصول میں ناکام رہتی ہے۔ یہ بات میرے مصدقہ تجربات میں ہے کہ جب بھی اس اسم کا عامل چند یوم اس اسم کی مداومت کرتا ہے تو اس کی روح طہارت و پاکیزگی کی موجوں میں نہا جاتی ہے اور پھر ایسے عامل میں روحانی کشف کی صلاحیت بھی پیدا ہو جاتی ہیں۔ اس اسم مبارک کے چند مجربات جو اکثر میرے تجربات میں آئے ہیں درج ذیل ہیں۔
اس اسم مبارک کا درد بہت ہی زیادہ موثر ہے جو شخص يَا مَالِكُ يَا قُدوس کو ہر نماز کے بعد 33 بار پڑھتار ہے تو ان امراض سے محفوظ رہے گا۔
جس شخص کو اپنے مرشد کی تلاش ہو اور وہ بارہا کوششوں کے بعد تھک گیا ہو تو اسے چاہیے کہ وہ اس اسم مبارک کو بعد از نماز فجر روزانو ہو کر لا تعداد پڑھے ( اول آخر درود شریف 11 مرتبہ ) یہاں تک کہ سورج نکل آئے پھر اس کے بعد یہ الفاظ کہے، اے اللہ تعالیٰ جل شانہ جس طرح تو نے سورج کی روشنی سے کائنات کو منور کیا ہے اور لوگوں کو اس کی روشنی سے راستہ دکھایا ہے مجھے بھی اس راہ پر ڈال دئے ان شاء اللہ گو ہر مراد پائے گا۔
اگر کوئی شخص تنگی رزق اور فاقہ میں مبتلا ہو اور تمام کوششوں کے باوجود حالات سنورنے کی صورت نظر نہ آتی ہو تو اسے چاہیے کہ بعد نماز مغرب ایک چراغ روشن کرے اور اپنے دائیں ہاتھ میں رکھ کر اس اسم پاک کو اول و آخر سات مرتبہ درود شریف کے ساتھ 340 مرتبہ پڑھے تو ان شاء اللہ ساتویں دن اس کی مشکل حل ہو جائے گی۔ بہتر ہو گا کہ یہ عمل جمعہ یا پیر کے دن شروع کیا جائے۔
اپنی اولاد میں اچھا اخلاق پیدا کرنے کے لیے مہینے میں ایک بار جمعہ کے روز اسم یا قدوس کو اول آخر 5 مرتبہ درود پاک کے ساتھ 1100 مرتبہ پڑھیں اور پانی پر دم کر کے بچوں کو پلائیں ان شا اللہ قدرتی طور پر ان میں اچھا اخلاق پیدا ہو گا اور وہ برائیوں سے دور ہوں گے۔ لوگ بچوں کو پیار کی نگاہ سے دیکھیں گے بڑے ہو کر محبوب خلائق ہوں گے اور ان کا کردار پاک وصاف ہوگا۔
نفس پرستی، خود غرضی، غصہ، حسد، بغض، کینہ، لالچ اور غفلت ایسی برائیاں ہیں جو روح کو عبادت سے روکتی ہیں اور انسان کو اللہ تعالیٰ کی محبت سے غافل کر دیتی ہیں۔ ان سب کا علاج یا قدوس کا ورد ہے جو شخص 270 مرتبہ اول و آخر 7 مرتبہ درود پاک کے ساتھ پڑھے تو اس کی روح لطیف ہوا اور دل ان تمام بیماریوں سے صاف ہو جائے گا۔
بعض لوگوں کے پاس بے پناہ جائیداد ہوتی ہے اور اس پر انھیں اپنی ملکیت قائم رکھنا مشکل ہوتا ہے۔ جو لوگ کرایہ دار ہوتے ہیں وہ تنگ کرتے ہیں یا جنھیں مجبوری کے باعث زمین دی گئی ہو وہ اس کا مالک بنے کی کوشش کرتے ہیں۔ جو شخص یہ چاہے کہ اس کی جائیداد پر اس کی ملکیت قائم رہے تو اسے چاہیے کہ ہر جمعرات کو یا مالک یا قدوس بعد از نماز عشاء 313 مرتبہ پڑھے۔ اس طرح عمل کرنے سے اس کی جائیداد اور مال پر کوئی قابض نہ ہو سکے گا خواہ جائیداد کرایہ پر دی ہو یا کسی کو بغرض استعمال ۔
جب عورت امید سے ہو جائے تو اسے چاہیے کہ جس دن اسے پتہ چلے اسی دن سے اسم یا قدوس کو روزانہ 100 مرتبہ پڑھنا شروع کر دے اور بچے کی ولادت تک پڑھتی رہے۔ ان شاء اللہ العزیز اس عمل کی برکت سے جو بچہ پیدا ہو گا وہ ساری عمر ماں باپ کا تابعدار رہے گا اور اس کے اخلاق پاکیزہ ہوں گے اگر عورت خود نہ پڑھ سکتی ہو تو کوئی دوسرا بھی اس عمل کو پڑھ کر پانی دم کر کے عورت کو پلائے تو بھی یہی نتائج ہوں گے۔
جس شخص کا نفس اسے برائیوں پر آمادہ کرتا ہو اور اسے اپنے نفس سے چھٹکارا پانے کی صورت نظر نہ آتی ہو تو اسے چاہیے کہ وہ اس اسم مبارک کو 170 مرتبہ روزانہ اول و آخر 7 مرتبہ درود شریف پڑھے۔ ان شاء اللہ العزیز اس کا دل گناہوں کو ترک کر کے نیکی کی طرف آمادہ ہو جائے گا اور جب وہ اپنے نفس پر غلبہ حاصل کرلے گا تو اسے کشف کی دولت بھی میسر آئے گی
اور نقش جو شخص اس اسم کا عامل بن کر دوسروں کو فیض پہنچانا چاہے تو اسے چاہیے کہ نماز کی پابندی کرے اور چالیس دن تک اسم پاک یا قدوس کو ایک ہزار مرتبہ روزانہ پڑھے دوران وظیفہ طہارت وغیرہ کا اچھی طرح خیال رکھے۔ جب 40 دن مکمل ہو جائیں تو وہ سمجھے کہ وہ اس کا عامل بن گیا ہے۔ ( جو شخص اس اسم کا عامل ہونا چاہے اسے اجازت لینے کی ضرورت ہو گی لہذا اس کے لیے صاحب کتاب یا کسی بھی اللہ کے بندے سے اجازت لے کر عمل شروع کرے ) جب کوئی شخص اس اسم کا عامل بن جاتا ہے تو وہ اس کا تعویذ یا اس اسم کو پڑھنے کے لیے دوسروں کو دے سکتا ہے۔ ان شاء اللہ جس مقصد کے لیے وہ کہے گا سائل کا وہ مقصد حل ہوگا۔