یا قھار کے اعمال

یا قہار جلالی خواص کا حامل اللہ کا بڑا ز بر دست اسم مبارک ہے میں نے اس اسم مبارک کے درج ذیل خواص کو آزمودہ پایا ہے۔ اگر کسی جگہ پر آسیب کے اثرات ہو گئے ہوں تو اس کے اثرات کو زائل کرنے کیلئے اس اسم کا ورد بڑا اکثیر اور لاجواب ہے لہذا آسیب کے مقام پر اس اسم کو انتہائی کثرت سے پڑھا جائے اور اللہ تعالیٰ سے دعا کی جائے تو اس جگہ سے آسیب کے اثرات ختم ہو جاتے ہیں۔

اگر یَاقَھَارُ پڑھنے کے ساتھ آیت الکرسی اور چاروں قل ملا کر ورد کیا جائے تو اس سے روحانی طاقت کئی گنا بڑھ جاتی ہے ۔

 جب کوئی شخص اس اسم کا ورد کثرت سے کرتا ہے تو حق تعالی اسے حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی محبت عطا فرماتے ہیں۔ اس کے دل کو نور معرفت سے بھر دیتے ہیں اور اسے یہ پتہ چل جاتا ہے کہ اصل میں حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی محبت بھی اللہ کی محبت ہے۔ ایسے شخص کا خاتمہ ایمان بالخیر ہوتا ہے اور جب وہ اس دنیا سے جاتا ہے تو اپنے ساتھ نہ صرف ایمان کی دولت لے کر جاتا ہے بلکہ ایک ایسا خزانہ بھی لے جاتا ہے جس کے آگے دنیا کےسارے خزانے بیچ ہوتے ہیں۔ یعنی حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی محبت، جس کے پاس یہ خزانہ ہو گا روز محشر آقائے نامدار حضرت سرور کونین احمد مجتبیٰ محمدمصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس کی سب سے پہلے شفاعت فرمائیں گے اور قیامت کا دن جو کہ 70 ہزار سال پر محیط ہے اس شخص کے لیے ایسے ہو جائے گا 

 اس اسم پاک کے ذکر کرنے سے جادو کے اثرات ختم کرنے میں مدد ملتی ہے۔ اگر کسی مرد یا عورت پر کالے علم یعنی جادوکا اثر ہو یا تعویذات ڈالے گئے ہوں تو اس اسم يَا قَهَّارُ کو سات روز تک سات تسبیح اول و آخر سات مرتبہ درود شریف پڑھ کر پانی پردم کریں اور ضرورت مند کو پلا ئیں۔ ان شاء اللہ جادو کا اثر جاتا رہے گا اور وہ شفایاب ہوگا۔ عمل شروع کرنے سے پہلے عامل کو چاہیے کہ وہ 11 مرتبہ آیت الکرسی پڑھ کر اپنے اوپر دم کر لے ان شاء اللہ جادو کا اثر ختم ہو جائے گا اور عامل بھی محفوظ رہے گا۔

 اگر کسی عمارت پر آسیبی اثرات ہوں، بچوں کو ڈر لگتا ہو تو اس جگہ پر بیٹھ کر سب سے پہلے گیارہ مرتبہ آیت الکرسی اور چاروں قل شریف پڑھیں اور اس اسم کا ورد 2100 مرتبہ کریں۔ اول و آخر گیارہ مرتبہ درود پاک پڑھیں اور جب ور دختم ہو جائے تو پھر گیارہ مرتبہ آیت الکرسی پڑھیں۔

 یہ اسم پاک دشمن کو زیر کرنے کے لیے بہت مؤثر ہے اگر کوئی دشمن دین تنگ کرتا ہو تو بعد نماز عصر گیارہ روز تک 4100 مرتبه اول و آخر گیارہ مرتبہ درود پاک کے ساتھ پڑھے اور اگر اس اسم کو یا جبار کے ساتھ ملا کر یعنی یا جبار یا قہار پڑھا جائے تو ان شاء اللہ دشمن آپ کو کوئی نقصان نہیں پہنچا سکے گا اور زیر ہو جائے گا۔ گیارہ روز بعد اللہ تعالیٰ سے دعا کرے کہ وہ اپنے اسم پاک کے صدقے دشمن کو زیر کر دے ان شاء اللہ دشمن کتنا ہی جابر و ظالم کیوں نہ ہو زیر ہو جائے گا۔

 بچوں کے مرض سوکھے میں یا قہار کا ورد بہت بہتر ہے کچھ تیل لے کر اول و آخر 1000 مرتبہ یا قہار پڑھ کر اس پر دم کریں اور دم شدہ تیل سے بچے کی مالش کریں ان شاء اللہ چند ہی دنوں میں بچے کی صحت بہتر ہونا شروع ہو جائے گی۔ 

Shopping cart
Facebook Instagram YouTube Pinterest