Blog
یا متکبر کے اعمال
يا متكبر عظمت اور برتری صرف پروردگار کو زیب دیتی ہے کیونکہ وہ حقیقت میں سب سے ہوا ہے۔ دونوں جہانوں کی تمام چیزیں اس کی مخلوق اور محتاج ہیں۔ اور مخلوق اپنے خالق سے کبھی بھی بڑی نہیں ہو سکتی چنانچہ بڑائی صرف اس ذات کے لیے ہی ہے اور کائنات کی ہر شے اس کے مقابلے میں کم حیثیت رکھتی ہے۔ اگر اس کا ئنات میں کوئی عظمت والی ذات ہے تو وہ صرف اللہ تعالیٰ جل شانہ کی ذات ہے۔ جب اللہ تعالی کی کسی صفت کا ذکر کیا جاتا ہے تو اس سے مراد اس صفت کی کامل تصویر اور مکمل اظہار ہے۔ اس صفت میں جتنی بھی باتیں پائی جاتی ہیں وہ اپنے درجہ کمال پر اللہ تعالیٰ جل شانہ کی صفت میں موجود ہوتی ہیں۔ کوئی انسان یا کوئی اور مخلوق اس صفت کو نہیں پاسکتی۔ متکبر کا مطلب اپنی ذات کے سامنے ہر چیز کو حقیر ، کمتر سمجھنا اوراپنی ہی ذات کے لیے کبریائی کو مخصوص کر لینا اور غیر کی طرف ایسے دیکھنا جیسے بادشاہ غلاموں کو دیکھتا ہے۔ واضح رہے کہ کبریائی والی ذات صرف اور صرف اللہ تعالیٰ جل شانہ کی ہے۔ اس کے علاوہ جو کوئی بھی اپنے لیے کبریائی کا تصور بھی کرے تو نہ صرف جاہل اور گمراہ ہے بلکہ دائرہ اسلام سے بھی خارج ہے۔ اصل عظمت اللہ تعالی کی ہے اور جو اس کی عظمت کو سر تسلیم خم کر کے مان لے گا اور اس کی اس صفت سے اس کو پکارے گا تو وہ اس شخص کو اپنا بندہ بنالے گا اور جب کوئی شخص اللہ کا بندہ بن جاتا ہے تو ساری دنیا اس کے سامنے سرنگوں ہو جاتی ہے۔ یہ اسم پاک جلالی ہے۔ اس کے اعداد 662 ہیں اور اس کے ماتحت 4 مگر ان فرشتے ہیں۔ اور ہر نگران فرشتے کے تحت 662 صفیں ہیں اور ہر صف میں 662 فرشتے ہیں اور ہر فرشتہ اپنے کام میں مصروف ہے۔
جو شخص اللہ تعالیٰ کا قرب چاہتا ہو اور اسے قرب الہی کا کوئی ذریعہ نظر نہ آتا ہو تو اس اسم پاک کو خضوع و خشوع کے ساتھ پڑھے اور روزانہ فجر اور عشاء کے بعد 3125 مرتبہ اس اسم پاک “یا متکبر ” کو پڑھے اول و آخر 7 مرتبہ درود پاک پڑھے تو سب سے بڑی بات جو اس میں پیدا ہوگی وہ تقویٰ ہے یعنی اللہ کا ڈر۔ حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ارشاد ہے کہ تم سب سے زیادہ اللہ تعالیٰ کو میں جانتا ہوں اور تم سب سے زیادہ اللہ تعالی سے ڈرتا ہوں لہذا جب کوئی شخص قرب الہی حاصل کرتا ہے تو اس کے اندر اللہ تعالی جل شانہ کی ثبت اور خوف بھی پیدا ہو جاتا ہے۔ اس کی اپنی ذات سے غرور اور تکبر ختم ہو جاتا ہے۔ عاجزی پیدا ہوتی ہے اور جو عاجز ہو جائے اللہ تعالی اسے اپنا بندہ بنا لیتا ہے، اسے بزرگی حاصل ہوتی ہے اور اسی کو قرب الہی کہتے ہیں۔
کسی بادشاہ نے اپنے ایک قابل وزیر سے پوچھا کہ دنیا میں ہر تخلیق کی ایک وجہ ہوتی ہے مجھے بتاؤ کہ مکھی کی وجہ تخلیق کیا ہے اور اللہ تعالی نے مکھی کو کیوں پیدا کیا ہے تو اس وزیر با تدبیر نے جواب دیا کہ اے بادشاہ سلامت اللہ تعالی نے مکھی کو متکبر انسان کا غرور توڑنے کے لیے پیدا کیا ہے کہ وہ اس کی گندگی پر بیٹھ کر اس کے منہ پر آ کر بیٹھ جاتی ہے اور یہی اس کی وجہ تخلیق ہے۔ سرکار دو عالم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے جسم اطہر پر ساری زندگی کوئی مکھی نہیں بیٹھی۔ اگر محبوب کا یہ عالم ہے تو محبت کا حال کیا ہوگا۔ سوائے انسان کے دنیا کی تمام مخلوقات آقا نامدار حضور سرور کونین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے رتبے کو پہچانتے ہیں۔ یہ انسان ہی ہے جو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے رتبے کے بارے میں قیل و قال کرتا ہے۔ اگر کوئی شخص اس اسم پاک”یا متکبر ” کو روزانہ 33 مرتبہ پڑھنے کا معمول بنالے تو اس پر حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذات کے وہ خفی پہلو اجاگر ہو جاتے ہیں کہ اسے سرکار دو جہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے دنیا میں ہر رشتے ، ہر چیز سے زیادہ محبت ہو جاتی ہے۔
جس شخص کو نیند میں خوف پیدا کرنے والے خواب آتے ہوں تو اسے چاہیے کہ سونے سے پہلے اس اسم پاک “یا متکبر “کو 7 مرتبہ پڑھ کر اپنے ہاتھوں پر پھونک مارے اور ہاتھوں کو چہرے، سر اور جسم میں مل لے۔ ان شاء اللہ اسے کبھی احتلام بھی نہ ہوگا اور نہ ہی وہ خواب میں ڈرے گا۔ اگر اس اسم کو پڑھنا معمول بنا لے تو مندرجہ ذیل فائدے کے علاوہ اسے نبیوں اور ولیوں کی زیارت ہوگی۔ شرط صرف یہ ہے کہ کبھی بے وضو نہ ہوئے۔
ہے کہ اس اسم مبارک”یا متکبر ” کا 10000 مرتبہ روزانہ کا ایک چلہ ضرور کریں ان شاء اللہ ایک چلنے کے نتیجے میں نفس میں پاکیزگی پیدا ہوگی ۔ شہوت پرستی ختم ہوگی طبیعت میں انکساری اورنیک نیتی پیدا ہو جائے گی
عزیز اسے کہتے ہیں کہ جس کی بارگاہ میں کسی کا پہنچنا آسانی سے ممکن نہ ہو ۔ اس اسم مبارک کے خواص درج ذیل ہیں
جادو گروں کے کالے علم کے وار سے بچنے کیلئے یہ اسم بہت اکثیر ہے۔ لہذا اگر کالے علم والا کسی کو تعویز دھاگا کر کے نقصان پہنچانے کے درپے ہو تو اس اسم “یا متکبر “کو عشاء کی نماز کے بعد گیارہ یوم تک روزانہ 20600 مرتبہ پڑھے تو ہر قسم کے جادو کا حملہ زیر ہو جائے گا۔
جو شخص اس اسم پاک “یا متکبر “کو اول و آخر 5 مرتبہ درود پاک کے ساتھ روزانہ 662 مرتبہ پڑھنے کا معمول بنا لیتا ہے تو اللہ تعالیٰ جل شانہ اس کے ہر کام میں برکت ڈال دیتے ہیں۔ حقیقت میں اس اسم کے پڑھنے سے انسان کے اندر تبدیلیاں پیدا ہونا شروع ہو جاتی ہیں اورمخلوق کے ساتھ حسن خلق اور خندہ پیشانی سے پیش آتا ہے اور اللہ تعالی کی حقوق کی خدمت کرتا ہے۔ اس کے نتیجے میں اس کے ہر کام میں برکت پیدا ہو جاتی ہے اور دوسرے لوگ اسے قدر و منزلت کی نگاہ سے دیکھنے لگتے ہیں۔ مزید یہ کہ جو شخص اپنے ہر کام کی ابتدا میں اس اسم مبارک “یا متکبر “کو 1000 مرتبہ پڑھے تو اس کا ہر کام پریہ تکمیل تک پہنچ جاتا ہے اور کام میں خلل پیدا نہیں ہوتا ۔
اللہ تعالی کے اس صفاتی نام کی ایک برکت یہ بھی ہے کہ اس کے پڑھنے سے سرکش اور ظالم مطیع ہو جاتے ہیں۔ اگر کسی پیر کا مرید سرکش اور باقی ہو گیا ہو تو اسے چاہیے کہ اس اسم”یا متکبر ” کو 7 دن تک 662 مرتبہ روزانہ پڑھے۔ اول و آخر 5 مرتبہ درود پاک پڑھے، اس کے بعد مرید کے اچھا ہونے کی دعا کرے۔ ان شاء اللہ مرید کا دل بدل جائے گا اور وہ مطیع اور تابعدار ہو کر دوبارہ آ جائے گا۔
اسی طرح اگر کسی شخص کے بچے اس سے باقی اور سرکش ہو جا ئیں چلے جائیں تو اس شخص کو چاہیے کہ وہ بھی یہی عمل 11 دن تک کرے، ان شاء اللہ 11 دن کے اندر اندر سرکش بچہ واپس آ جائے گا، اسے اپنی غلطی کا احساس ہوگا اور وہ اپنے ماں باپ کا ہمیشہ کے لیے مطیع اور تابعدار ہو جائے۔ گا۔
دو گروہوں کے درمیان اگر لڑائی ہو جائے اور لڑائی ختم ہونے پر نہ آتی ہو، جانی اور مالی نقصان کا اندیشہ ہو اور اگر ایک گروہ صلح چاہتا ہو اور دوسرا گروہ نہ مانتا ہو تو چاہیے کہ اس اسم پاک”یا متکبر ” کو روزانہ 786 مرتبہ اول و آخر 7 مرتبہ درود پاک کے ساتھ 11 دن پڑھے اور کچھ روٹی لے کر اس کے فیتے بنائے جو تعداد میں 7 سے زیادہ نہ ہوں۔ جب 11 دن عمل کر چکے تو صندل کا تیل لے کر اس پر دم کرے اور 7 نئے چراغ لے کر ان میں مناسب تیل ڈالے اور ساتوں فیتوں کو ان میں ڈال دے اور روشن کرے۔ واضح رہے کہ سات کے سات بیک وقت روشن کئے جائیں۔ چراغوں کا رخ اس گروہ کے گھر کی جانب ہونا چاہیے۔ چراغ جلتے رہیں گے اور جب چراغ بجھ جائیں تو ان ساتوں چراغوں کو اکٹھا کر کے ایک جگہ پر رکھ دے۔ اس طرح کے چار چراغ ایک دوسرے کے او پر اور 3 چراغ ایک دوسرے کے اوپر اس طرح دو لائنیں بن جائیں گی۔ 24 گھنٹے انتظار کرے تو دوسرے گروہ کی طرف سے پیغام مل جاتا ہے اور صلح ہو جائے گی۔ جب صلح ہو جائے تو ان ساتوں چراغوں کے وزن کے برابر میٹھا لے کر بچوں میں تقسیم کر دے، دوبارہ کبھی جنگ نہ ہوگی۔
کسی ایک فریق کو اگر رشتہ پسند آ گیا ہوا اور دوسرا فریق رشتہ نہ کرنا چاہتا چاہے تو چاہئے کہ جو فریق رشتہ کرنا چاہتا ہے اس میں سے کوئی مرد اس اسم پاک”یا متکبر ” کو روزانہ 1100 مرتبہ یا متکبر پڑھے۔ پڑھنے کے وقت تہائی شرط ہے۔ جب 3 دن پورے ہو جائیں تو دوسرے فریق کے گھر جائے ۔ ان شاء اللہ اس اسم پاک کی برکت سے ہاں ہو گی اور رشتہ طے ہو جائے گا۔
کوئی شخص حاکم وقت کے مریض و غضب کا شکار ہو اور وہ چاہے کہ کسی طرح سے وہ حاکم کے ظلم سے بچا جائے تو اسے چاہیے کہ اس اسم پاک کو 662 مرتبہ روزانہ اول و آخر 7 مرتبہ درود پاک اس تصور سے پڑھے کہ اے پروردگار مجھے اس متکبر حاکم کے تکبر اور ظلم سے بچائے۔ یہ عمل 7 دن حاکم وقت کا تصور رکھ کر کرے۔ ان شاء اللہ اس کے غیض و غضب اور شر سے ہمیشہ کے لیے محفوظ و مضمون ہو جائے گا اور حاکم وقت کے دل میں اس شخص کے لیے جو غصہ ہے وہ جاتا رہے گا۔
جو شخص چاہے کہ وہ یا متکبر کا عمل اور نقش دوسروں کو دے تو اس شخص کو چاہیے کہ 40 یوم تک اس اسم مبارک کو 1100 مرتبہ روزانہ پڑھے۔ اول و آخر 11 مرتبہ درود پاک جب 40 دن پورے ہو جائیں تو دو نفل نماز شکرانہ ادا کرے اور بچوں میں شیرینی تقسیم کرے۔ ان شاء اللہ اس کے بعد وہ شخص اس اسم پاک کا عامل ہو جائے گا اور اس کے نقش دینے میں یا اسم پاک کو کہنے میں تاثیر پیدا ہو جائے گی۔ یاد رہے کہ اس اہم پاک کو ہمیشہ مجبوروں ، لا چاروں اور کمزوروں کی مدد کے لیے استعمال کرنا چاہیے