Blog

یا مصور کے اعمال

اللہ تعالیٰ مصور ہے چونکہ اس نے لا تعداد صورتیں بنائیں ہیں جو دیکھنے میں ایک دوسرے سے جدا ہیں۔ پھر ہر ایک کی خصوصیات الگ الگ ہیں ۔ یہ کام سوائے اللہ کے اور کوئی نہیں کر سکتا اس لیے اسے مصور کہا جاتا ہے۔ اس اسم مبارک کی خصوصیات مندرجہ ذیل ہیں۔

 ایسا کہ جس کا باطن کھل چکا اور اس پر کشف کے حالات واضح ہو جاتے ہوں اگر وہ عالم ارواح کی صورتوں کا مشاہدہ کرنے کی غرض سے اس اسم کو روزانہ 12500 مرتبه اول و آخر درود ابراهیمی گیاره مرتبہ چالیس یوم تک وقت مقررہ اور جگہ کی تخصیص کے ساتھ پڑھے تو اسے عالم ارواح کی صورتوں کا روحانی مشاہدہ نصیب ہوگا۔

ایسے کاروباری لوگ جو نئی چیزیں بناتے ہیں جس میں اس بات کا اندیشہ موجود ہوتا ہے کہ نئی مصنوعات (Products) مارکیٹ میں چلیں گی یا نہیں تو ایسے لوگوں کے لئے اس اسم کا کثرت سے ذکر بہت مفید ہے۔ کیونکہ اس اسم کے پڑھنے سے انکی معقل کے ساتھ اللہ کی مدد شامل حال ہو جاتی ہے۔

 یہ بات کثرت سے میرے تجرے میں آئی ہے کہ جو شخص اس اسم مبارک کو 21 یوم تک روزانہ 5000 مرتبه اول و آخر گیارہ بار درود شریف پڑھے تو اس کے کام میں آسانی پیدا ہو جائیگی۔ ان شاءاللہ الکریم 

جو عورت خوبصورت اولاد چاہے وہ حمل ٹھہرنے کے 3 ماہ بعد اس اسم کو سونے سے پہلے 336 مرتبہ بمعہ اول و آخر 11 مرتبہ درود شریف بچے کی پیدائش تک پڑھتی رہے۔ ان شاء اللہ نیکی یا بچہ پیدا ہوگا وہ نہ صرف صحیح سلامت اور خوبصورت بھی ہوگا۔

 جس عورت کا حمل ٹھہر کر گر جاتا ہو اور اکثر اسے پریشانی کا سامنا رہتا ہو تو اسے چاہئے کہ حمل ٹھہرنے کے بعد 1100 مرتبہ روزانہ یا مصور اول و آخر 11 مرتبہ درود ابراہیمی کے ساتھ پڑھے جگہ اور وقت مقرر کرے اور کوشش کرے کہ اسے مقررہ وقت اسی جگہ پر پڑھے۔ ان شاء اللہ للہ تعالی کے فضل وکرم اور اللہ تعالی کی رحمت سے حمل محفوظ رہے گا۔

 ایسی عورت جس کے ہاں اولاد نرینہ نہ ہوتی ہو تو اسے چاہئے کہ 7 روزے رکھے اور روزہ افطار کرنے کے بعد یا مصور 21 مرتبہ بمعہ 7 بار درود ابراہیمی پڑھے تو ان شاء اللہ اس کے گھر فرزند صالح پیدا ہو گا ۔ جب اس کی مراد پوری ہو جائے تو اپنے ہاتھوں سے اس اسم پاک کا نقش لکھ کر بچے کے گلے میں ڈال دے۔

 ایسے کاروباری حضرات جو نئی نئی چیزیں بناتے ہیں اور جس میں اس بات کا اندیشہ ہوتا ہے کہ ان کی نئی تخلیق مارکیٹ میں چلے گی یا نہیں۔ تو ایسے لوگوں کو چاہئے کہ وہ اس اسم پاک کو عشاء کے وتروں سے پہلے 336 مرتبہ اول و آخر 11 مرتبہ درود شریف 40 دن تک پڑھے اور اس کے بعد اپنی ایجاد کو مارکیٹ میں لائیں اللہ تعالی کی مدد شامل حال ہو گی اور نئی ایجاد یا تخلیق لوگوں کے دلوں میں گھر بنالے گی۔ جب چیز مارکیٹ آ نے لگ جائے تو اس اسم کی ایک تسبیح روزانہ کسی بھی وقت پڑھتے رہا کریں ہمیشہ فائدہ ہوگا۔

 اگر کسی شخص کو بے پناہ مشکلات پیش آرہی ہوں اور کام رکتا ہوا نظر آتا ہو تو اسے چاہئے کہ 500 مرتبہ روزانہ اول و آخر 11 مرتبہ درود پاک پڑھے اور پڑھنے کے بعد کدے میں جاکر 21 مرتبہ یا مصور پڑھنے کے بعد اسی حالت میں اللہ تعالی سے دعا کرے۔ یقینا آسانی پیدا ہو جائے گی 

اگر کوئی شخص وضو کے بعد اپنی پیشانی پر شہادت کی انگلی سے اس اسم پاک کو لکھ لے تو جس سے بھی ملے گا وہ اس کا دوست ہو جائے۔ اور یوں لگے جیسے اس کا کام کرنے کے لیے اس کا منتظر تھا۔

يا مصور وہ سالک جس کا باطن کھل چکا ہو اور وہ صاحب کشف بھی ہو اور عالم ارواح کی صورتوں کا مشاہدہ کرنا چاہے تو 1250 مرتبہ اول و آخر 11 مرتبہ درود پاک کے ساتھ اس اسم کو 40 دن پڑھے۔ ان شاء اللہ عالم ارواح کی روحانی صورتوں کا مشاہدہ کرے گا۔

انسان کے اندر تجسس کا مادہ کوٹ کوٹ کر بھرا ہوا ہے۔ اور وہ ایسی چیزوں کا مشاہدہ ضرور کرنا چاہتا ہے جو اس سے پوشیدہ ہوتی ہیں ان پوشیدہ چیزوں میں سے ایک کشف قبور بھی ہے۔ انسان جاننا چاہتا ہے کہ قبر میں جانے کے بعد صاحب قبر کے ساتھ کیا صورت پیش آئی۔ لہٰذا اس کے لیے وہ مختلف راستے اختیار کرتا ہے جس سے کبھی تو کشف قبور حاصل ہو جاتا ہے اور کبھی ساری محنت رائیگاں چلی جاتی ہے۔ کشف قبور کے لیے اس اسم کا وظیفہ انتہائی سریع التاثیر ہے۔ لیکن اس اسم کے عامل کو چاہئے کہ وہ صرف ان قبور کا مشاہدہ کرے جن میں اللہ کے ولی اور نیک لوگ قیام پذیر ہیں۔ ہر قبر پر کشف قبور نہ کرے وگرنہ عمل کرنے والے کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔ کشف قبور کا علم حاصل کرنے کے لیے اس اسم پاک کو 700 مرتبہ روزانه اول و آخر 7 مرتبہ درود پاک 40 دن پڑھے اور 40 دن کے بعد کسی نیک انسان کی قبر پر جا کر مراقبہ کی شکل میں بیٹھ جائے اور بلا تعداد یا مصور پڑھنا شروع کر دے اسے یوں لگے گا جیسے کوئی پردہ درمیان سے ہٹ گیا ہو اور وہ آسانی کے ساتھ صاحب قبر کے حالات جان سکتا ہے

اس اسم پاک کا عامل بننے کے لیے چاہئے کہ 8400 مرتبہ اس اسم پاک کو اول و يا مصور 79 انوار اسماء الحسنى آخر 11 مرتبہ درود پاک کے ساتھ ایک مخصوص جگہ پر پڑھے، پڑھنے کے درمیان بولنا منع ہے۔ لہذا عامل کو چاہئے کہ وہ اس کا ایک ایسا وقت مقرر کرے کہ جس وقت اسے دوسروں کی دخل اندازی کا اندیشہ نہ ہو جب 40 دن یہ اسم مبارک پڑھ چکے تو 41 ویں دن اللہ تعالی کے حضور 2 نفل شکرانے کے ادا کرنے اور اس کے بعد وہ جس کو یہ اسم ورد کے لیے دے یافتش دے مراد حاصل ہو گی۔ میرے نا نا پیر فضل شاہ صاحب فرماتے ہیں کہ جس کا اپنا ہاتھ دوسروں کے سامنے پھیلا ہو وہ دوسروں کو کیا دے سکتا ہے لہذا جتنے بھی اوارد و وظائف اور تعویذات دیئے جائیں ان کا دنیاوی فائدہ حاصل نہ کیا جائے بلکہ اسے اللہ کے ساتھ کاروبار کرنے کا ذریعہ بنا دیا جائے۔

Shopping cart
Facebook Instagram YouTube Pinterest