لفظ مومن کا ماخذ امن و ایمان ہے ہر قسم کا امن و ایمان دینے والی ذات اللہ کی ہے اس لیے اسے مومن کہا جاتا ہے۔ یہ اسم جمالی ہے اور اس کے اعداد 136 ہیں۔ اس اسم مبارک کے موکل کا نام فلیائیل ہے اور اس کے ماتحت 6 حاکم ہیں اور ہر حاکم 136 صفوں کا نگران ہے اور ہر صف میں 136 فرشتے موجود ہیں مومن وہ شخص ہے جو کلمہ حق پڑھنے کے بعد اللہ تعالیٰ جل شانہ کی اس بشارت سے بہرور ہو کہ اے اسلام میں داخل ہونے والے میرا اور میرے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا اعلان کرنے والے آج سے تجھے وہ حفاظت اور امان میسر ہے جو صرف میرے بندوں کا خاصہ ہے۔ اس اسم مبارک کا ورد کرنے والا اللہ تعالیٰ جل شانہ کے ان انوار کا حامل ہوگا۔ کہ اسے دیکھتے ہی گناہ گار اپنے گناہوں سے تائب ہو جائیں گے۔ اس کے فوائد و خواص درج ذیل ہیں۔ 

جو کوئی اس اسم مبارک کو 136 مرتبہ اول و آخﷺذآژر سات مرتبہ درود پاک پڑھے تو قلب کی سیاہی چھٹ جائے، ایمان کی لہریں قلب میں موجزن ہوں اور انسان کا چہرہ نور سے بھر دیں۔

 

اگر کسی عورت کا خاوند بد اخلاق ہو بات بات پر بدزبانی اور بدسلوکی کرتا ہوں تو عورت کو چاہیے کہ عشاء کی نماز کے بعد یا مُؤمِنُ 6000 مرتبه اول و آخر درود گیاره مرتبہ 21 دن تک پڑھے روزانہ پڑھائی مکمل کرنے پر اپنے خاوند کے وفادار بننے کی التجاء اللہ کی بارگاہ میں پیش کرے ان شاء اللہ اس عمل کی برکت سے خاوند بیوی کا گرویدہ اور فادار بن جائے گا

جو مرد یا عورت ڈپریشن یا وہم کی بیماری کا شکار ہو تو اسے چاہیے کہ اس اسم کو روزانہ 136 مرتبہ پڑھنا اول و آخر گیارہ مرتبہ درود شریف کے ساتھ اپنا معمول بنالے ان شاء اللہ اسے ایسا سکون ملے گا جو اس کے وہم و گمان میں بھی نہ ہوگا۔ 

جو شخص چاہے کہ وہ امراض خبیثہ سے محفوظ رہے تو اس اسم مبارک کو 1136 مرتبہ اول و آخر 7 مرتبہ درود شریف 40 دن پڑھے وہ ان امراض خبیثہ سے محفوظ رہے گا۔ 40 دن پڑھنے کے بعد اگر 11 مرتبہ روز پڑھے اور جس کسی کو پھونکے وہ بھی محفوظ رہے گا۔

جو شخص چاہے کہ وہ امراض خبیثہ سے محفوظ رہے تو اس اسم مبارک کو 1136 مرتبہ اول و آخر 7 مرتبہ درود شریف 40 دن پڑھے وہ ان امراض خبیثہ سے محفوظ رہے گا۔ 40 دن پڑھنے کے بعد اگر 11 مرتبہ روز پڑھے اور جس کسی کو پھونکے وہ بھی محفوظ رہے گا۔

جو شخص بدنصیبی اور دنیاوی تکالیف کا شکار ہو یا عامل لوگ اسے زحل کے چنگل میں پھنسا بتاتے ہوں۔ اس کے بنے بنائے کام بگڑتے جاتے ہوں تو اسے چاہیے کہ گھر میں ایک گوشئہ خلوت میں مخصوص وقت طے کر کے اس اسم مبارک کو 313 مرتبہ اول و آخر 7 مرتبہ درود پاک کے ساتھ پڑھے اور چالیس دن کے بعد دو رکعت نماز نفل برائے شکرانہ ادا کرے اللہ تعالیٰ جل شانہ کے فضل کرم سے بدنصیبی کے بادل چھٹ جائیں گے اور زمانے کی آفات سے محفوظ رہے گا یہ اسم پاک با برکت اور عظیم ہے کہ اللہ تعالیٰ جل شانہ اپنے تمام کام اس اسم کے عامل سے مخاطب ہو کر کہتا ہے۔

جس شخص کا حاکم اس سے ناراض ہو گیا ہو اور اسے ڈر کر حاکم اسے نقصان پہنچائے۔ گا تو اسے چاہیے کہ وہ اس اسم مبارک کو نماز تہجد ادا کرنے کے بعد 136 مرتبہ اول و آخر پانچ مرتبہ درود پاک کے ساتھ 21 دن یا 40 دن پڑھنے کا عمل شروع کرنے کے پہلے ہی دن سے حاکم وقت کی طبیعت میں تبدیلی آجائے گی اور اس کا غصہ ختم ہونے لگے گا۔

جو شخص اس اسم مبارک” یا حلیم ” کو وقت مقرر پر روزانہ 325 مرتبہ روزانہ ایک سال اول و آخر 7 مرتبہ درود پاک کے ساتھ پڑھے۔ وہ دیکھے گا کہ لوگ اس کے گرویدہ ہونے لگے ہیں عوام الناس اس سے پیار کرنے لگے ہیں اور خود اس کے دل میں بھی انتہائی نرمی پیدا ہوگئی ہے اور غصہ تو بہت ہی کم ہو گیا ہے۔ 

جو شخص چاہے کہ وہ انوار الہی کا مشاہدہ کرے اور اس لطف دنیا کو دیکھے جس کے دیکھنے کی تمنا د یکھنے کے بعد کبھی ختم نہیں ہوتی تو اسے چاہیے کہ اس جلیل القدر محفوظ اور امن و امان بخشنے والے اسم مبارک کو شہوت نفس اور غضب سے خالی ہو کر علیحدگی میں 1100 مرتبہ پڑھے اول و آخر درود شریف پڑھنا ضروری ہے اور درود شریف کی مقدار ہمیشہ طاق رکھنی چاہیے اس اسم مبارک کا ورد کرتے ہوئے وہ اس میں اس قدر ڈوب جائے کہ اس کا اپنا وجود عدم ہو جائے تو چالیس ایام گزرنے کے بعد سامنے دیوار پر ایک خاص نور ظاہر ہو جائے گا اور وہ اپنے آپ کو بھی نور کے سمندر میں جگمگاتا ہوا دیکھے گا اس میں لطافت اور نور بھر جائے گا اور وہ ایسی دنیا کی سیر کرے گا جو آنکھوں سے پوشیدہ اور جس کے دیکھنے کی تمنا ہر اس شخص کو ہے جو اللہ تعالیٰ جل شانہ کے راستے پر چل رہا ہے اس جگہ کے مشاہدات اس قدر قوی ہوں گے کہ اس انسان کی زندگی میں ایک انقلاب آ جائے گا اور اسے غیض و غضب نفرت اور گناہ سے نجات مل جائے گی۔ عالم برزخ کی سیر اس اسم مبارک کی بدولت ممکن ہو جاتی ہے۔ اور عامل اس کے تمام طبقات کا مشاہدہ کرتا ہے۔ شیخ احمد بن علی بوٹی فرماتے ہیں کہ مومن کے لغوی معنی اسلام کی تصدیق کرنے والا کے ہوتے ہیں۔ مگر اصطلاح میں مومن اسے کہتے ہیں۔ جس کی طرف تمام کام منسوخ کیے جاتے ہیں۔ اسلام کا محل عرش الہی ہے اور ایمان کا محل عرش قلب ہے اس لیے کہ قلب تجلی اور مناجات الہی کا مہمل ہے اور یہی محل روح ہے۔ حکیم افلاطون کو جس سے کشف حاصل ہوا تو وہ اس اسم مبارک کی برکت سے عبادت گزار و شب بیدار اور مشاہدے کی قوت کا حامل ہوا اس کے بعد اس مبارک اسم کی بدولت اسے بعض تکالیف کے علاج میں آسانی ہوگی کہ علاج اس کے مشاہدے میں آجاتا تھا۔ اس کے مشاہدے میں آجاتا تھا

جو شخص شک یا وسواس میں مبتلا ہو تو اس کا کوئی گھر والا اس اسم مبارک کو روزانہ 100 بار پڑھ کر پانی دم کر کے مریض کو 21 دن پلائے ان شاء اللہ مریض شفایاب ہو۔

 جو شخص قوت مشاہدہ حاصل کرنا چاہے وہ اس اسم مبارک کو روزانہ 111 مرتبہ اول و آخر 7 بار درود پاک کے ساتھ 40 دن پڑھے اس کے بعد اسے نہ صرف کشف حاصل ہو گا بلکہ اس پر ایسے امور بھی ظاہر ہو جائیں گے جو کشف سے بہت آگے ہیں اور جن کا بیان کرنا ممکن نہیں ہے ایسے ذاکر کو اللہ تعالیٰ جل شانہ کی طرف سے ہیبت، ایمان کی ، حلاوت ، زبان کی تاثیر اور دشمن کو زیر کرنے کی طاقت عطا ہوتی ہے۔ اس اسم مبارک کے ساتھ اتنے اسرار منسلک ہیں کہ انہیں بیان کرنا ممکن نہیں ہے۔ بس یوں سمجھ لیں کہ قرآن پاک میں اللہ تعالیٰ نے جب بھی بلا واسطہ مخاطب کیا ہے تو مومن کو ہی مخاطب کیا ہے۔

جو کوئی اس اسم کا عامل بننا چاہے اس کو چاہیے کہ بعد نماز عشاء اول و آخر 7 مرتبہ درود پاک کے ساتھ 1360 مرتبہ یا مؤمن 40 دن پڑھے۔ 40 دن بعد دو نفل شکرانہ ادا کرے اور بچوں میں شیرینی تقسیم کرے۔ ان شاء اللہ جس کو درد یا نقش دے گا پر تاثیر ہو گا۔

Shopping cart
Facebook Instagram YouTube Pinterest