یا مجیب اللہ تعالیٰ کا پاک اور صفاتی نام ہے۔ مجیب کا لغوی مطلب ” دعا میں سنتے والا ہوتا ہے اور اللہ تعالیٰ کے سوائے یہ صفت کسی پر بھی مکمل طور پر لاگو نہیں ہوتی ۔ کیونکہ سوائے اللہ کے کوئی بھی دعاؤں کو سن کر قبول کرنے والا نہیں ۔ حقیقت میں اللہ ہی مجیب ہے کیونکہ وہ ہر مانگنے والے، ہر سوال کرنے والے اور ہر پکارنے والے کو جواب دیتا ہے۔ قرآن مجید میں ارشاد ہے کہ وہ کون ہے جو پکارنے والے کی پکار کو سن کر قبول فرماتا ہے، وہ اللہ تعالیٰ ہی ہے۔ وہ مجیب ہے کہ وہ مظلوم کی پکار سن کر ان پر ہونے والے ظلم کا تدارک کرتا ہے۔ اللہ تعالیٰ مجیب ہے کہ وہ دکھی کی پکار سن کر اس کے دکھ کا مداوا کرتا ہے۔ اللہ تعالی مجیب ہے کہ وہ اپنے ولیوں کو اپنا بنا کر ان کی ہر پکار پر لطف و کرم کرتا ہے۔ اللہ تعالی مجیب ہے کہ وہ اپنے فقیروں کے اٹھے ہوئے ہاتھوں کی لاج رکھتا ہے۔ اللہ تعالیٰ مجیب ہے کہ وہ ہر انسان کی سنتا ہے، اس کی بھی مانتا ہے جو اس کو مانتا ہے اور اس کی بھی سنتا ہے جو اس کو نہیں مانتا۔ اللہ تعالیٰ کی عظیم الشان ہستی جب کسی دکھی کی پکار سنتا ہے تو عرش اعظم پر ہلچل مچ جاتی ہے۔ اللہ تعالیٰ پوچھتا ہے کہ اے فرشتو یہ کون ہے جو مجھے اس گریہ وزاری کے ساتھ پکار رہا ہے۔ فرشتے جواب دیتے ہیں کہ یہ فلاں بن فلاں ہے اللہ تعالیٰ پوچھتا ہے کہ یہ کیا چاہتا ہے۔ مقرب فرشتے کہتے ہیں کہ یہ تکلیف میں ہے، مدد کے لیے پکارتا ہے۔ اللہ تعالی فرماتا ہے اے فرشتو! گواہ رہنا کہ میں نے اس کی دعا کو قبول فرمایا ہے اور اس کی تکلیف کم کر دی ۔ اللہ تعالی ہر انسان کی جو اس کو حضوری قلب سے یاد کرتا ہے ان کی سنتا ہے۔ یہ اللہ تعالیٰ کے اس صفاتی نام کا کمال ہے کہ وہ سب کی سنتا ہے جو اس کو مانتے ہیں وہ بھی جو نہیں مانتے، ان کی بھی وہ پتھروں میں بھی سنتا ہے۔
اللہ تعالی اپنی مخلوق کی دعاؤں کو سنتا ہے اور قبول فرماتا ہے اس لیے اسے مجیب کہا جاتا ہے۔ جس شخص کو مرشد کامل نہ ملتا ہو یا عارف کامل کسی کو مرید بنانا قبول نہ کرتا ہو تو اس اسم کو دس دن تک بعد از نماز مغرب12500 مرتبہ پڑھے ان شاء اللہ حسب خواہش اللہ کا بندہ مل جائے گا۔
اگر کسی لڑکے یالڑ کی کی شادی نہ ہو رہی ہو اور اس کی عمر میں اضافہ ہورہا ہو تو وہ اسم پاک یا مجیب کو گیارہ دن اول و آخر 11 مرتبہ درود پاک بعد از نماز عشاء 5500 مرتبہ پڑھے اور اللہ کے حضور اپنی شادی کے لیے دعا کرے۔ ان شاء اللہ 11 دن پورے ہونے تک اس کی شادی کے لیے اسباب پیدا ہونا شروع ہو جائیں گے۔ 11 دن ہونے کے بعد دو رکعت نماز نفل شکرانہ اس یقین کے ساتھ ادا کرے کہ اس کی دعا قبولہو گئی ہے، اس لیے نفل پڑھ رہا ہے۔ بچوں میں شیرینی تقسیم کرے۔
مجیب کوئی شخص یہ چاہتا ہو کہ اس کی ہر دعا اللہ کے حضور قبول ہو تو اس کو چاہئے کہ یا روزانہ اول و آخر 11 مرتبہ درود پاک کے ساتھ 220 مرتبہ پڑھنے کا معمول بنا لے ۔ 40 روز تک اس کو پڑھتا ر ہے، چالیس دن کے بعد جمعہ کے دن ایک سادہ کاغذ پر اسم پاک یا مجیب کو 100 مرتبہ لکھ کر اپنے پاس رکھ لے۔ ان شاء اللہ وہ جو بھی دعا کرے گا ضرور قبول ہوگی اس کے علاوہ بھی اس عمل کو کرنے والا جب بھی دعا کرے تو دعا کے بعد ایک سے تین مرتبہ درود پاک کے ساتھ گیارہ مرتبہ یا مجیب پڑھے تو دعا قبول ہوگی ۔ قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتے ہیں تم دعا کرتے رہو اور میں قبول فرماتا ہوں۔ سوال یہ ہے کہ انسانوں کے دلوں میں اور زبانوں پر یہ بات کیوں ہے کہ ہماری دعا نہیں سنی جاتی۔ اس کے جواب میں ایک واقعہ ملاحظہ فرمائیں۔ ایک دفعہ کچھ نا بینا حضرت خواجہ معین الدین چشتی اجمیری کی درگاہ پر بیٹھے ہوئے تھے۔ بادشاہ وقت وہاں آیا تو اس نے ان سے پوچھا کہ تم کون ہو اور یہاں کیا کر رہے ہو تو انھوں نے کہا کہ نا بینا ہیں۔ اور دعا کر رہے ہیں کہ حضرت خواجہ صاحب ہماری سفارش فرما دیں اور اللہ تعالیٰ ہم کو ن عطا فرمادے۔ بادشاہ نے کہا اگر تم نے میرے واپس آنے تک دعا کی اور تمہاری بینائی واپس نہ آئی تو میں تمہارے سر قلم کروادوں گا۔ بادشاہ اندر گیا اس نے خواجہ صاحب کے حضور حاضری دی اور جب واپس آیا تو تمام اندھوں کی بینائی لوٹ چکی تھی۔ اس کا مطلب ہے کہ دل سے پکارا جائے تو وہ سنتا ہے۔ اگر حضوری قلب سے پکارا جائے تو فوراً جواب آتا ہے۔ دل اللہ کا گھر ہے وہاں سے پکارا جائے تو بات فورا عرش تک پہنچتی ہے۔
اگر کوئی شخص کسی وجہ سے ناجائز طور پر اپنے بال بچوں سے الگ ہو کر قید ہو گیا ہو یا کسی کا پتہ نہ مل رہا ہو تو چند آدمی اکٹھے ہو کر گن کر اسم پاک یا مجیب کو سوالا کھ مرتبہ 21 مرتبه اول و آخر درود پاک کے ساتھ پڑھنے کے بعد سر سجدے میں رکھ کر دعا کریں۔ سات دن اس عمل کو جاری رکھیں ان شاء اللہ 7 دن میں ہی قیدی قید سے رہا ہو کر اپنے گھر خیر و عافیت سے پہنچ جائے گا۔ یہ عمل کرتے وقت یہ ضرور دیکھ لیجئے کہ جس شخص کے لیے دعا کی جارہی ہے اس نے کوئی ایسا عمل تو نہیں کیا جس سے اس نے خدا کی مخلوق کو پریشان کیا تھا اور اس جرم کی پاداش میں وہ قید ہے۔ اللہ تعالیٰ کمال رحیمی سے لوگوں کے گناہوں کو معاف فرمادے گا مگر وہ لوگوں کو لوگوں کے حقوق معاف نہیں فرماتا۔ یا د رکھنا چاہئے کہ جس قیدی کے لیے دعا کی جائے اس کا بے گناہ ہونا ضروری ہے۔
کسی کی بیوی اس سے ناراض ہو کر گھر سے چلی جائے اور شوہر کا بعد میں غصہ ختم ہو جائے ، پھر یہ چاہتا ہو کہ اس کی بیوی خود بخود گھر چلی آئے تو وہ 11 روز تک بعد نماز عشاء 11 مرتبہ اول و آخر درود پاک کے ساتھ 1100 مرتبہ اسم پاک یا مجیب پڑھے۔ اگر پہلے دن ہی بیوی کے آجانے کے آثار ہو جائیں تو عمل کو گیارہ روزہ جاری رکھے۔ ان شاء اللہ ہمیشہ گھر میں اتفاق رہے گا۔ میاں بیوی کا پیار بڑھے گا اور حالات ہمیشہ ٹھیک رہیں گے۔
قحط الرجال کے اس دور میں مرشد کی تلاش ایک مشکل کام ہے، ہر طرف پیر فقیری کی دکانیں بھی ہوئی ہیں، کوئی کسی بزرگ ہستی کا نام لے کر لوٹ رہا ہے تو کوئی کسی اور محترم و محتشم ہستی کے نام پر اپنی دکان سجا کر بیٹھا ہوا ہے۔ ایسے میں مرشد کی تلاش میں سرگرداں لوگ ان شعبدہ بازوں کے مجھے چڑھ جاتے ہیں۔ جب ان پر حقیقت کھلتی ہے تو وہ اس سسٹم کو ہی غلط کہنے لگتے ہیں۔ حالانکہ غلطی ان کی اپنی ہے کہ انھیں مرشد کی پہچان نہ ہو سکی۔ ان تمام قباحتوں سے بچنے کے لیے اگر کوئی شخص مرشد کامل کو تلاش کرنا چاہتا ہو تو وہ دو کام کر سکتا ہے یا تو وہ واقف حال انسان سے طریقہ پوچھ کر استخارہ کرے یا پھر وہ درج ذیل عمل کر سکتا ہے ۔ ان شاء اللہ اسے مرشد کامل کا پتہ چل جائے گا۔ ایسا شخص اسم مبارک یا مجیب کو 2500 مرتبہ روزانہ اول و آخر 7 مرتبہ درود شریف کے ساتھ بعد از نماز عشاء دس دن پڑھے، گیارہویں دن اسم پاک یا مجیب پڑھ کر باوضو قبلہ رخ منہ کر کے سو جائے ، اول تو پہلے دن ہی مرشد کامل کا اشارہ مل جاتا ہے ورنہ گیارہویں دن تو یہ بات یقینی ہے کہ مرشد کامل کا اشارہ اس شخص کو ضرور ہو جائے گا یقین اور اعتماد شرط ہے۔
اگر کسی شخص کو سخت مہم در پیش ہو اور اس کی تمام کوششوں اور اس کی تمام تر طاقت کے باوجود وہ مہم حل نہ ہوتی ہو تو وہ 21 دن اسم پاک یا مجیب 1250 مرتبه روزانه اول و آخر در دو شریف کے ساتھ 7 مرتبہ بعد نماز عشاء وتروں سے پہلے پڑھے اور وتروں کی دعا میں اپنی مہم سر ہونے کی دعا کرے۔ 21 دن بعد دو نفل شکرانہ ادا کر کے اور کوئی میٹھی چیز بچوں میں تقسیم کرے۔ ان شاء اللہ اس کو مہم میں کامیابی نصیب ہو گی۔
انسانی زندگی نشیب و فراز کا نام ہے، کبھی دکھ اور کبھی سکھ جس کو یہ یقین ہو کہ دکھ کے عد سکھ آئے گا اور دکھ کو بھی وہ اللہ کی رضا سمجھ کر قبول کرے اللہ تعالی اس کی مشکلات کو آسان کر دیتا ہے۔ جو شخص یہ چاہے کہ وہ نا گہانی آفات سے محفوظ رہے ہر بلا سے بچا رہے تو وہ اسم پاک یا مجیب 313 مرتبہ روزانه اول و آخر 7 مرتبہ درود پاک کے ساتھ پڑھنے کا معمول بنالے۔ یہ عمل بعد از نماز عشاء کرنا انتہائی مفید ہے اور اسے زندگی کا حصہ بنالے، نہ صرف وہ دنیاوی آفات سے بچارہتا ہے بلکہ عذاب قبر سے بھی بچ جاتا ہے۔
اس کا عامل بننے کے لیے اسم پاک یا مجیب 40 دن تک بلاناغہ اول و آخر 21 مرتبہ درود ابراہیمی کے ساتھ 6250 مرتبہ پڑھے۔ عمل مکمل ہونے پر دو نفل شکرانہ ادا کرے اور بچوں میں شیر ینی تقسیم کرے۔ اس کے بعد اس کا نقش یا ور د دے سکے گا۔