Blog
اسم مبارک یا مھیمن میں ہیبت اور عظمت کی بہت بڑی خاصیت چھپی ہوئی ہے۔ دشمنوں کے قلب کو مرعوب کرنے اور رعب اور وجاہت سے دشمنوں کو مسخر کرنے کی عظیم صفت اس میں پائی جاتی ہے۔ اس اسم مبارک کا ذکر کرنے والا ہر مشکل اور ہر سخت دل انسان کی تختی سے محفوظ رہتا ہے۔ اس کے مشکل کام آسان ہو جاتے ہیں اور ایک عجیب صفت پیدا ہوتی ہے کہ اس اسم کا ذاکر نہ تو کسی کو نقصان پہنچاتا ہے اور نہ ہی کوئی دوسرا اسے نقصان پہنچا سکتا ہے۔ وہ سوائے اللہ کے اپنا حال کسی کو نہیں کہتا۔ اس اسم میں اتنی صفات موجود ہیں کہ دنیا کی ہر تکلیف کا مداوا بن جاتا ہے۔ انسان کی فطرت ہے کہ وہ اپنے آنے والے کل کے متعلق جاننا چاہتا ہے اس لیے وہ بے شمار علوم کا سہارا لیتا ہے حتی کہ کچھ لوگ وہ کچھ کر گزرتے ہیں جس کی شریعت اجازت نہیں دیتی ۔ جو شخص مستقبل جاننا چا ہے وہ اس اسم پاک کو پڑھنا معمول بنا لے تو اسے کسی دوسرے علم یا انسان کا سہارا نہیں لینا پڑے گا اور نہ ہی اس کے ایمان میں کوئی خلل پیدا ہو گا۔ اسم پاک یا حسین کے اعداد 145 ہیں۔ تمام برگزیدہ شخصیات نے اس اسم کو اسرار الہی جاننے کی کنجی بتایا ہے
جو شخص اس اسم کو کثرت سے طویل عرصے تک پڑھتارہے اس پر اسرار الہی کا ظہور ہو گا۔
اسے ہمیشہ پڑھنے والے سے دشمن ڈر اور خوف محسوس کرتے ہیں۔ اور اس کا رعب ہر شخص کے دل پر بیٹھ جاتا ہے۔ سخت سے سخت دل بھی اس کے سامنے موم ہو جاتا ہے۔
خاص الخاص وظیفہ اس اسم مبارک کا جو قارئین کے لئے بمثل در نایاب ثابت ہوگا۔ درج ذیل ہے
صبح کی نماز کے بعد روزانہ غسل کرے اور اس کے فوراً بعد بغیر کلام کیے اس اسم مبارک کو18496 مرتبہ چالیس یوم تک پڑھے۔ نتائج کو عوام الناس سے مخفی رکھے۔
وہ شخص جو اس اسم کو کثرت سے پڑھے تو نہ صرف یہ کہ اس پر اسرار الہی کا ظہور ہوتا ہے بلکہ اس کے اندر ایک صفت پیدا ہو جائے کہ اس کے دل اور زبان میں ہم آہنگی پیدا ہو کر اسے سیف زبان بنادے۔ یعنی اس کے منہ سے نکلا ہوا ہر لفظ قبولیت کا درجہ پائے، جس کے لیے دعا کرے پوری ہو وہ جو جاننا چاہے اسے معلوم ہو جائے۔
اسم یا مھیمن جان کی حفاظت کے لیے بہت موثر ہے۔ جہاد میں اس اسم کا ورد بے حد مفید ہے۔ اس اسم کا پڑھنے والا جس جہاد میں جاتا ہے وہاں سے ہمیشہ کامیاب و کامران ہو کر غازی بن کر لوٹتا ہے۔
اگر انسان کسی بحری جہاز میں سفر کر رہا ہے اور جہاز طوفان میں پھنس جائے تو 11 لوگ اگر اس اسم کو 1100 مرتبہ پڑھیں یعنی ہر شخص 100 مرتبہ اس اسم کا ورد کرے تو جہاز طوفان سے نکل آئے گا اور صحیح و سلامت کنارے پر پہنچنے کے اسباب پیدا ہو جا ئیں گے۔ ہوائی سفر میں اس اسم کا پڑھنے والا اگر بیٹھا ہو تو نہ صرف اپنے بلکہ دوسرے مسافروں کے لیے بھی باعث رحمت ہوتا ہے اور اس کے ہوائی جہاز پر کوئی آفت نہیں آتی۔ اگر بری سفر کر رہا ہے تو اس کے جان و مال کی حفاظت ہوتی ہے۔
اگر کوئی شخص وبائی امراض، ہیپا ٹائٹس اور ایڈز سے بچنا چاہتا ہو تو اسے چاہیے کہ اس اسم پاک کو روزانہ 145 مرتبه بمعه اول و آخر 11 مرتبہ درود پاک کے ساتھ پڑھے وہ شخص ان موذی امراض سے محفوظ رہے گا۔ جن علاقوں میں وبائی امراض پھوٹنے کا اندیشہ ہوتا ہے وہاں کے لوگوں کو چاہیے کہ اس اسم مبارک کا ورد کریں۔
آج کل مختلف اور عجیب و غریب تکالیف کا انسان کو سامنا ہے جس میں لا علاج امراض بھی شامل ہیں۔ کوئی مرض اللہ سبحان تعالی نے ایسا پیدا نہیں کیا جس کے لیے اس کی دوا پیدا نہ کی ہو۔ بہر حال زندگی کی بعض حقیقتیں ایسی ہیں کہ جہاں آکر یہ پتہ چلتا ہے کہ جتنے مروجہ سسٹم آف میڈیسن ہیں ان میں کچھ بیماریاں لا علاج رہتی ہیں۔ اگر کسی شخص کے خاندان میں اس طرح کی بیماری کی کوئی مثال موجود ہو تو اسے چاہیے کہ وہ اس اسم پاک یا مھیمن کی ایک تسبیح روزانہ اول و آخر 7 مرتبہ درود شریف کے ساتھ پڑھے ان شاء اللہ تعالیٰ وہ ایسی بیماریوں سے محفوظ رہے گا اور یہی عمل وہ اپنے بچوں کو پانی پر پڑھ کر پلائے تو اس کے جین میں جو بیماری موجود ہو وہ بیماری بچوں میں نہ آنے پائے گی ۔ حقیقت یہ ہے کہ اسم یا مھیمن انسان کے جین پر گہرے اثرات رکھتا ہے۔ ماں باپ میں اگر شوگر ہے تو بچوں میں شوگر آ جاتی ہے۔ بلڈ پریشر ہو تو بچوں کے بلڈ پریشر میں مبتلا ہونے کے امکانات زیادہ ہو جاتے ہیں۔ اسی طرح بہت ہی بیماریاں ہیں جو بزرگوں کے جین سے ہونے سے بچوں میں منتقل ہوتی ہیں۔ ایسی تمام بیماریوں سے حفاظت کے لیے اسم پاک یا مھیمن کو 145 مرتبہ روزانہ بمعہ اول و آخر 11 مرتبه درود شریف روزانہ پڑھتارہے تو اس کے بچے ایسی بیماریوں سے محفوظ رہیں گے اور ان میں کوئی تکلیف نہ پہنچے گی خصوصا وہ تکلیف جو موروثی ہو۔
اسم پاک یا مھیمن میں دنیا کو تسخیر کرنے کی جو قوت پائی جاتی ہے اگر کسی کو اس کی حقیقت کی خبر ہو جائے تو وہ ساری زندگی اس اسم پاک کو پڑھتا ر ہے، یہ جامع الصفات اسم ہے۔ اسے پڑھنے والے سے دشمن خوف محسوس کرتے ہیں اس کا رعب ودبدبہ ہر شخص کے دل میں بیٹھ جاتا ہے اور اس کے سامنے سخت سے سخت دل کے لوگ بھی موم بن جاتے ہیں۔ اگر کسی حاکم کے آگے جا کر فریاد کرے اور انصاف کا طالب ہو تو حاکم اس کا استقبال یوں کرتا ہے جیسے کسی بادشاہ کا کیا جاتا ہے اور اس کے کام کو اور اسے انصاف دلانے میں ذرا بھی تاخیر نہیں کرتا مزید یہ کہ کسی نے اس اسم کی تاثیر دیکھنی ہو تو 40 دن اس اسم پاک کو 313 مرتبہ اول و آخر سات مرتبہ درود شریف کے ساتھ پڑھے تو وہ دیکھے گا کہ دشمن دوست ہو جائیں گے۔ ظالم اس کے سامنے اپنی ہیبت اور ظلم کی صلاحیت کھو دے گا۔ ہر ملنے والا اس شخص سے محبت کرے گا اور اس کی بات مانے گا، اگر وہ چاہے تو کسی بھی علاقے یا ملک کی سر براہی حاصل کر سکتا ہے۔ لیکن اس اسم کے عامل کو چاہیے کہ وہ دنیاوی عہدوں سے گریز کرے۔
اللہ تعالیٰ جل شانہ کے ہاں ہر شخص کے اعمال اور اس کے انجام موجود ہیں اور وہ سب کچھ جانتا ہے اور ہر شخص کے بارے میں جانتا ہے لہذا جب کبھی اس اسم سے پکارا جاتا ہے تو اللہ تعالیٰ جل شانہ اس شخص کو اس کے آنے والے انجام سے باخبر کر دیتا ہے۔ اس اطوار سے اس اسم میں استخارے کی جو قوت موجود ہے وہ تمام استخارہ کرنے کے طریقوں سے بہت زیادہ اور بڑی ہے۔ اگر کوئی شخص یہ جاننا چاہے کہ جو کام یا فعل وہ کر رہا ہے اس کے نتائج کیا ہوں گے تو اسے چاہیے کہ پاک صاف جسم اور لباس کے ساتھ کعبہ کی طرف منہ کر کے 3 روز تک اس اسم پاک کو گیارہ سو پندرہ مرتبہ پڑھے اول و آخر پانچ مرتبہ درود پاک پڑھے، اول تو پہلے ہی دن اشارہ غیبی ہو جاتا ہے ورنہ تین دن کے اندر اندر اسے خبر مل جاتی ہے۔ انسان اپنے آنے والے کل کے بارے میں جہاں بہت زیادہ تجسس رکھتا ہے وہیں اسے آنے والے کل سے ڈر بھی لگتا ہے۔ لہذا اس اسم کی یہ ہے کہ وہ اس کے عامل کو آنے والے کل کے خوف سے بے نیاز کر دے اور اگر آنے والا کل اس کے لیے اچھا نہیں ہے تو وہ اسے اللہ کی رضا سمجھ کر قبول کر لیتا ہے اور اس کا دل اس اسم کا ورد کرتا رہتا ہے۔ اسے دنیاوی نقصان یا فائدے کی پرواہ نہیں رہتی اور وہ اللہ تعالی کی ذات اظہر کے حکم پر شاکر ہو جاتا ہے۔ اس اسم پاک کا تعویذ اپنے پاس رکھنے سے ہر طرح کے مالی و جانی نقصان سے محفوظ رہتا ہے
جو کوئی اس اسم کا عامل بننا چاہے اسے چاہئے کہ اس اسم مبارک کو بعد نماز عشاء اول و آخر 7 مرتبہ درود پاک کے ساتھ 1450 مرتبہ روزانہ 40 دن پڑھے۔ عمل پورا ہونے کے بعد دو نفل نماز شکرانہ ادا کر کے بچوں میں شیرینی تقسیم کرے۔ یاد رہے عامل بننے سے پہلے کسی صاحب نسبت یا راقم سے اجازت لینا ضروری ہے۔