Blog
المعز کے اعمال
باعزت و باوقار کہلانے کا عمل
جو شخص پیر یا جمعہ کے دن بعد نماز مغرب (۴۰) مرتب المُعِزُّ پڑھا کرے گا اللہ تعالیٰ اس کو انشاء اللہ لوگوں میں با عزت اور باوقار بنادیں گے اور اس کی ہیبت لوگوں کے دلوں میں پیدا ہوگی۔
دنیاواخرت میں عزت پانے کا عمل
جو ایک سو چالیس دن تک 4100 بار ہر روز بلا ناغہ اس کو پڑھے گا دنیا اور آخرت میں عزت پائے گا پڑھنے کا آغاز پیر یا جمعہ کی شب کرے۔
آپکی حرمت مخلوق کے دل میں
جو شخص بعد نماز عشاء پیر یا جمعہ کی رات میں ایک 101 مرتبہ پڑھے گا اللہ تعالیٰ اس کی ہیبت اور حرمت مخلوق کے دل میں ڈال دے گا اور وہ اللہ تعالیٰ کے سوا کسی سے نہیں ڈرے گا اور ان شاءاللہ اللہ تعالی کی پناہ میں رہے گا۔
بیٹی اور بہو ہمیشہ باعزت رہے
بیٹی جب شادی کے بعد اپنے سسرال جائے تو اہل خانہ کے افراد اگر زیادہ ہوں اور اسے بات بات پر بے عزتی کا نشانہ بناتے ہوں اور خاوند بھی پرواہ نہ کرتا ہو تو اسے چاہیے کہ 40 دن تک دن میں کسی بھی وقت اول و آخر 11 مرتبہ درود ابراہیمی کے ساتھ 313 مرتبہ” یا معز” پڑھے اور پانی پر دم کر کے خود پی لے تو ان شاء اللہ تمام گھر کے افراد اس کا شوہر اس کی عزت کرنے لگیں گے اور گھر میں اس کے علاوہ اور بھی بہوئیں ہوں تب بھی وہ ان سب سے زیادہ معزز ہوگی۔
حصول عزت و جاه
اگر کوئی شخص اپنے خاندان میں ہمیشہ باعزت رہنا چاہتا ہو اور معاشرے میں بلند مقام حاصل کرنا چاہتا ہو تو اسے چاہیے کہ 21 دن تک بلاناغہ اس اسم پاک ” یا معز” کو اول و آخر 11 مرتبہ درود پاک کے ساتھ 410 مرتبہ پڑھے، ان شاء اللہ مقصد حاصل ہوگا۔
تسخیر خلائق کے لیے
اگر کوئی شخص یہ چاہتا ہو کہ اسے شرف سعادت ابدی اور دولت سرمدی نصیب ہو اور تمام خواص و عوام اور اس کے مطیع اور فرمانبردار ہو جائیں اور اس کے حکم کے خلاف کوئی سرکشی نہ کرے اور کوئی اس کے ساتھ متکبرانہ طریقے سے پیش نہ آئے اور اس پر کسی قسم کی سختی کسی انسان کی طرف سے نہ ہو تو اسے چاہیے کہ 40 دن اس اسم پاک” یا معز” کو 1100 مرتبہ روزانہ اول و آخر 11 مرتبہ درود پاک کے ساتھ پڑھے اور اس مدت کے بعد 117 مرتبہ روزانہ پڑھنے کا معمول بنالے تو تسخیر خلائق سے ہمکنار ہوگا۔
اچھے خصائل پیدا کرنے کے لیے
جو شخص اپنی عادت کے ہاتھوں مجبور ہو اور اس کے خصائل اچھے نہ ہوں، وہ چاہتا ہو کہ وہ اچھے خصائل اور اخلاق و کردار کا حامل ہو جائے تو اسے چاہیے کہ اول و آخر 11 مرتبہ درود پاک کے ساتھ اس اسم پاک ” یا معز” کو 707 مرتبہ 40 دن پڑھے۔ اللہ تعالی اس کو اچھے لوگوں کی صحبت عطا کرے گا۔ اس کے دل میں اپنا خوف پیدا کرے گا جس سے اس کے خصائل اچھے ہو جائیں گے اور وہ دوسروں کی نظر میں بہترین انسان بن جائے گا۔
سفر میں عزت برقرار رہنا
جو شخص سفر پر جارہا ہو اور دوران سفر اسے عزت اور عافیت کا خطرہ ہو تو اس کو چاہیے کہ جانے سے پہلے 1100 مرتبہ اس اسم پاک ” یا معز” کو اول و آخر 11 مرتبہ درود ابراہیمی کے ساتھ پڑھے اور سفر میں بھی ذکر کرتا رہے۔ اس سے دو فائدے ہوں گے اول تو اس کا سفر سکون اور امن سے گزرے گا۔ دوم جس مقصد کے لیے جائے گا وہ اسم کی برکت سے پورا ہوگا۔ نیز اہل خانہ اس کے آنے تک اللہ تعالی کی حفظ وامان میں رہیں گے۔