یا مجید اللہ تعالیٰ کے جمالی اسماء میں سے ہے اور مجید وہ ذات ہوتی ہے جس کی شان سب سے بلند ہو۔ یعنی بلند شان والا قرآن پاک میں یہ لفظ یا تو اللہ تعالیٰ کی ذات اقدس کے لیے استعمال ہوا ہے یا اس کے کلام یعنی قرآن پاک کے لیے۔ مجید کے بارے میں علماء حضرات کی آراء مختلف ہیں۔ بعض کے نزدیک یہ اسم جلیل ، وہاب اور کریم کا مجموعہ ہے۔ یعنی مجید وہ ذات ہے جس میں یہ تینوں صفات پائی جاتی ہیں۔ بعض علماء کے نزدیک اس اسم میں جلال اور جمال دونوں پائے جاتے ہیں لیکن اس کو پڑھنے والا اگر جمال کو ذہن میں رکھتے ہوئے پڑھے گا تو جمالیاتی خصوصیات کا اظہار ہو گا اوراگر جلال کو ذہن میں رکھ کر پڑھے گا تو جلالی خصوصیات سامنے آئیں گی۔ بہر حال اس پر کسی کو اختلاف نہیں کہ اس سے مراد وہ ہستی ہے جس کی شان سب سے بڑھ کر ہو اور جس کے شرف کمال تک کوئی نہ پہنچ سکتا ہو۔ سورۃ ہود میں مجید قرآن پاک کے لیے اور اللہ تعالیٰ جل شانہ کی ذات اقدس کے لیے استعمال ہوا ہے۔ اس کے موکل کا نام وطی ئیل ہے جو چار موکلوں کا سردار ہے۔ جن میں سے ہر ایک 57 صفوں کا نگران ہے اور ہر صف میں 57 فرشتے ہیں۔ اس اسم کے اعداد بھی 57 ہیں اور چونکہ یہ اسم صفات بالا کی نشاندہی کرتا ہے لہذا جب ذاکر اس کا ذکر کرتا ہے تو اس سے متعلقہ فرشتے حرکت میں آ جاتے ہیں اور ذاکر کو وہ بات بھی سمجھا دیتے ہیں جن کو ذاکر ساری زندگی نہ سمجھ سکتا ہو۔بہت ذلیل و رسوا ہو جائے گا تو اسے چاہئے کہ اسم پاک یا مجید 151 مرتبه روزانه اول و آخر 7 مرتبہ درود شریف کے ساتھ 40 دن پڑھے اللہ تعالی سے دعا مانگے ۔ ان شاء اللہ تعالیٰ اسے ذلت سے بچالیں گے۔ جس شخص کا نام عبد المجید ہو اس کے لیے یہ اسم بہت ہی نافع ہے۔ اگر وہ سچے دل سے ذکر کرے تو اس کے تمام کام آسان ہو جاتے ہیں۔
اگر کوئی شخص اپنے برے فعل کی وجہ سے ذلیل و رسوا ہو یا کسی وجہ سے یہ گمان ہو کہ بہت ذلیل و رسوا ہو جائے گا تو اسے چاہئے کہ اسم پاک یا مجید 151 مرتبه روزانه اول و آخر 7 مرتبہ درود شریف کے ساتھ 40 دن پڑھے اللہ تعالی سے دعا مانگے ۔ ان شاء اللہ تعالیٰ اسے ذلت سے بچالیں گے۔ جس شخص کا نام عبد المجید ہو اس کے لیے یہ اسم بہت ہی نافع ہے۔ اگر وہ سچے دل سے ذکر کرے تو اس کے تمام کام آسان ہو جاتے ہیں۔
اگر کوئی شخص کسی ایسی مشکل میں ہو جس سے بظاہر نکلنے کی کوئی صورت نظر نہ آتی ہو یا اس نے کسی کی امانت رکھی تھی جسے وہ خرچ کر چکا ہو یا مال دار تھا، مفلس ہو چکا ہولڑ کے یا لڑکی کی شادی کرنی ہو اور اسباب نظر نہ آتے ہوں یا ملازمت چھوٹ چکی ہو یا معزول کیے جانے کا اندیشہ ہو تو وہ اسم پاک یا مجید اول و آخر 7 مرتبہ درود شریف کے ساتھ بعد از نماز عشاء 313 مرتبہ 40 دن پڑھے۔ اللہ تعالیٰ اسم پاک یا مجید کی برکت سے ایسا ذریعہ عطا فرمائے گا کہ اس کی تمام حاجات پوری ہو جائیں گی۔ شیخ ابو العباس فرماتے ہیں کہ امراء اور بادشاہوں کے حسب حال ہے۔ وہ اس کا ذکر کریں یا اس کے نقش کو زعفران اور عرق گلاب سے لکھ کر پاس رکھیں تو اللہ تعالیٰ انھیں زوال سے بچاتا ہے۔
مجید کا مطلب انتہائی بزرگی والا ہے یعنی اللہ اپنے مرتبے اور مقام کے لحاظ سے بلند پایا ہے اور شرف کے لحاظ سے بھی سب سے اعلیٰ ہے اس لیے اسے مجید کہا جاتا ہے۔ یوں تو اس اسم مبارک کے خواص ہے شمار ہیں میں یہاں تیر کا چند ایک کو ذکر کر رہا ہوں۔ ایسے لوگ جو سگریٹ نوشی کی عادت میں مبتلا ہیں اور سگریٹ نوشی چھوڑ نا چاہتے ہیں۔ ان کو میرا مشورہ ہے کہ وہ اس عادت بد سے چھٹکارا پانے کیلئے روزانہ اس اسم کو 500 مرتبہ چالیس یوم تک پڑھیں روزانہ پڑھائی کے بعد سبز الا بچی پر دم کر کے منہ میں ڈال کر چبا کر کھائیں ان شاء اللہ سیگرٹ نوشی کی عادت ختم ہو جائے گی۔
اگر کوئی شخص بواسیر خونی یا بادی کے مرض میں مبتلا ہو گیا ہو اور سخت تکلیف میں ہو تو وہ چاند کی تیرہ، چودہ اور پندرہ کو روزہ رکھے۔ افطار کے بعد نماز ادا کر کے اس جگہ بیٹھ کر اسم پاک یا مجید کو 700 مرتبہ پڑھے۔ اول و آخر 11 مرتبہ درود پاک پڑھنا ضروری ہے۔ ان شاء اللہ، اللہ کے فضل سے اسے اس موذی مرض سے نجات مل جائے گی اور شفا کلی حاصل ہو جائے گی۔
اگر کوئی سگریٹ نوشی کی عادت چھوڑنا چاہتا ہو تو وہ اسم پاک یا مجید کو 3125 مرتبہ 40 دن پڑھے، روزانہ چند سبز الائچیاں دم کر کے رکھ لے اور جب بھی سگریٹ کی طلب ہو ان میں سے ایک الائچی چبا کر کھا لے۔ ان شاء اللہ 40 دن سے پہلے ہی اللہ تعالی کی توفیق سے سگریٹ نوشی کی عادت ختم ہو جائے گی۔ جس کو بھی وہ الائچی دی جائے گی وہ سگریٹ نوشی ترک کر دے گا۔
جو شخص اسم پاک یا مجید کو روزانہ 777 مرتبہ اول و آخر 7 مرتبہ درود پاک کے ساتھ تین سال تک پڑھتار ہے تو اس کی تمام زندگی عزت میں گزرے گی اور بزرگی کا وہ درجہ عطا ہو گا کہ اس کی زبان سے نکلا ہوا ہر حرف اللہ کے ہاں قبولیت کا درجہ حاصل کرے گا، اس کی زبان میں وہ تاثیر پیدا ہو جائے کہ انسان سیف زبان ہو جائے گا۔
ایسے لوگ جن کو یہ شکایت ہو کہ ان کے کام میں طرح طرح کی رکاوٹیں آجاتی ہیں اور ان کے بنے بنائے کام بگڑ جاتے ہیں اور کسی عمل سے بھی ان کو فائدہ نہیں ہوتا وہ اپنے دل میں اللہ تعالیٰ کے بارے میں یقین اور اچھے گمان کے ساتھ یا مجید کو 300 مرتبہ اول و آخر 7 مرتبہ درود پاک کے ساتھ 40 دن پڑھے تو زندگی میں پیش آنے والے تمام امور انتہائی آسان ہو جاتے ہیں۔ میرے نانا پیر فضل شاہ قادری قلندری فرماتے ہیں کہ اس اسم کے عامل کے تمام کام آسان ہو جاتے ہیں صرف یقین کامل شرط ہے۔
اس اسم کے ذکر سے تقوی اور پر ہیز گاری کے خصائل پیدا ہوتے ہیں لہذا جو شخص اسم پاک یا مجید بعد از نماز فجر اور عشاء اول و آخر 7 مرتبہ درود پاک کے ساتھ ایک تسبیح پڑھنے کا معمول بنالے تو اس کی متقی اور پر ہیز گار بننے کی خواہش خود ہی پوری ہو جائے گی۔
جس شخص کو پسلیوں میں درد ہوتا ہو ، وجہ کچھ بھی ہو، اسے چاہئے کہ اسم پاک یا مجید کو 777 مرتبه اول و آخر درود پاک پڑھ کر روئی پر دم کرے، پھر روئی کو درد والی جگہ پر باندھ دے ان شاء الله در دختم ہو جائے گا۔ پہلے دن اگر فائدہ نہ ہو تو یہ عمل تین مرتبہ وہرائے۔ میرے مشاہدے میں یہ بات آئی ہے کہ پسلی کا درد پہلے نہیں تو دوسرے دن ہی ختم ہو جاتا ہے اور مریض کو آرام آجاتا ہے۔
بہت سے صوفیاء کرام نے تلاش حق کے لیے سب کچھ چھوڑ کر تمام رشتے ناتوں سے منہ موڑ کر تلاش حق کا سفر شروع کیا۔ اپنے اس سفر میں وہ نہ صرف کامیاب ہوئے بلکہ دنیا کے لیے فیض کا سبب بنے اور دکھی انسانیت کے لیے مرہم کا کام کرتے رہے۔ بعض لوگوں کے خیال میں ان کا یہ طریقہ کار اسلام کے مطابق نہیں جس کی وہ چسب سے بڑی دلیل یہ دیتے ہیں کہ اسلام میں رہبانیت کا کوئی تصور نہیں ہے۔ ان کے لیے صرف اتنا عرض کرنا چاہوں گا کہ دنیاوی اعتبار سے لوگ اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے دوسرے ملکوں میں جاتے ہیں اور وہاں جا کر نہ صرف بے حد محنت و مشقت کرتے ہیں بلکہ اپنے تمام عزیز اور رشتہ داروں کی جدائی بھی سہتے ہیں اور پھر جب واپس آتے ہیں تو وہ ایک ماہر انسان بن کر آتے ہیں جو معاشرے کے لیے انتہائی بہتر اور مفید ہوتے ہیں۔ اگر ڈاکٹر ملک سے باہر اپنے تمام عزیزوں رشتہ داروں کو چھوڑ کر چلا جاتا ہے اور وہاں سے زیادہ علم اور تجربہ لے کر واپس آتا ہے تو وہ بہتر طور پر انسانیت کی خدمت کر سکتا ہے۔ اس طرح یہ بزرگ بھی جب تمام آرام و آسائش چھوڑ کر اللہ کو پانے اور بہتر انسان بننے کے لیے اپنے تمام رشتہ داروں کو چھوڑ کر کہیں جاتے ہیں تو جب وہ واپس آتے ہیں تو وہ زیادہ بہتر طور پر انسانیت کی خدمت کر سکتے ہیں۔ اگر کوئی شخص تلاش حق میں ہے تو اسے چاہئے کہ 40 دن کے لیے اس بات کو اپنا معمول بنالے کہ سوائے اللہ تعالیٰ جل شانہ کے اسم پاک یا مجید کے کوئی اور عبادت نہیں کرنی۔ اس کا مطلب ہرگز یہ نہیں ہے کہ وہ نمازیں بھی چھوڑ دے نمازیں انسان پر فرض ہیں اور عبادت کے زمرہ میں نہیں آتیں، بالکل اسی طرح جس طرح کسی کو پیشگی رقم دے دی گئی ہو اور کام اس سے بعد میں لیا جائے ۔ اللہ تعالیٰ کا انسان کو حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی امت میں پیدا کرنا وہ پیشگی معاوضہ ہے. جس کا کام بعد میں فرائض کی ادائیگی کی صورت میں انسان کو دینا پڑتا ہے۔ اسم پاک یا مجید کو ہر نماز کے بعد دوسری نماز تک اول و آخر درود پاک کے ساتھ پڑھنے کا معمول بنا لے اور 40 دن اس کی مداومت کرے۔ یقیناً وہ اللہ کے راستے کو پالے گا ، تلاش حق کا سفر بخیر و خوبی سر انجام پائے گا، منزل پر با آسانی پہنچ جائے گا۔ اس تیز دور میں 40 دن ترک دنیا کرنا نا ممکن لگتا ہے تو ہر دور اسی طرح انسان کے لیے مشکل تھا۔ ان فقراء کا سوچنے جنھوں نے دس دس بارہ بارہ سال تمام دنیا کو چھوڑ دیا اور صرف اللہ تعالیٰ اور اس کی رضا کو تلاش کرنے میں یہ وقت لگا دیا اور پھر جب واپس آئے تو وہ بابا فرید گنج شکر ہوئے ، شہباز قلندر ہوئے، حضور داتا گنج بخش ہوئے اور اسی طرح کے تمام معتبر نام اس سلسلے میں لیے جا سکتے ہیں۔ انسان اللہ سے تو بہت کچھ چاہتا ہے اور اگر نہ ملے تو گلہ بھی کرتا ہے۔ لیکن کیا وہ کچھ دن اللہ کی راہ میں صرف اللہ کو اپنا ساتھی بنا کر اور تمام دنیا سے کٹ سکتا ہے۔ یقیناً اس کا جواب نفی میں ہوگا تو پھر انسان کو تلاش حق کی بجائے دعا اور حق سے مدد مانگنا چاہئے۔ بہر حال یہ ایک بہت بڑی بحث ہے جس میں ، میں پڑنا نہیں چاہتا۔ کوئی صاحب دل اس عمل کو کرنا چاہے تو اسے اجازت ہے۔
میرے نانا پیر فضل شاہ قادری قلندری فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص بواسیر خونی یا بادی کے مرض میں مبتلا ہو گیا ہو اور سخت تکلیف میں ہو تو وہ چاند کی تیرہ، چودہ اور پندرہ کو روزہ رکھے۔ افطار کے بعد نماز ادا کر کے اس جگہ بیٹھ کر اسم پاک یا مجید کو 700 مرتبہ پڑھے۔ اول و آخر 11 مرتبہ درود پاک پڑھنا ضروری ہے۔ ان شاء اللہ، اللہ کے فضل سے اسے اس موذی مرض سے نجات مل جائے گی اور شفا کلی حاصل ہو جائے گی۔
بے شمار لوگوں کی بواسیر کا علاج اس اسم مبارک کی برکت سے کیا ہے۔ لہذا جو بھی اس مرض میں مبتلا ہو تو اسے چاہیے کہ وہ چاند کی تیرھویں یا پندرھویں کو حسب دستور روزہ رکھے اور پھر افطار کے بعد 7000 مرتبہ یا مجید کو ورد کر کے پانی پر دم کرے اور پھر چند دن تک گھونٹ گھونٹ کر کے وہ پانی پیار ہے ان شاء اللہ شفایاب ہو گا۔ اس طرح میرے پاس جو مریض پہلی میں درد کے لیے آتے ہیں 1000 مرتبہ اس اسم مبارک کا ورد کروا کے روئی کے اوپر دم کر کے روئی درد والی جگہ پر باندھ لی جائے اللہ کی رحمت سے درد ختم ہو جاتا ہے ۔
یا مجید کا عامل بننے کے لیے ضروری ہے کہ اس اسم پاک کو 40 دن تک 2500 مرتبه اول و آخر 11 مرتبہ درود پاک کے ساتھ 40 دن تک بعد نماز عشاء پڑھا جائے۔ 41 ویں دن اس کی ایک تسبیح پڑھے۔ اول و آخر 7 مرتبہ درود پاک پڑھے اور دو نفل شکرانے ادا کر کے شیرینی تقسیم کرے۔ ان شاء اللہ تعالی نقش یا وظیفہ جس کو بھی پڑھنےکے لیے دے گا اس کے تمام کام آسان ہو جائیں گے۔