یا خالق کے اعمال

اسم پاک یا خالق اللہ تعالیٰ جل شانہ کی تحقیق کی صفت کی جانب اشارہ کرتا ہے۔ یہ اللہ ہی ہے جس نے کائنات کی ہر چیز کو تخلیق کیا ہے۔ اس اسم کے اعداد 731 ہیں۔ اس کے مؤکل کا نام سفیائیل ہے جس کے تحت 4 افسر ہیں اور ہر ایک 731 صفوں کا حاکم ہے اور ہر صف میں 731 فرشتے ہیں۔ یہ فرشتے آسانی سے رزق رسانی اور ماں کے پیٹ میں بچے کی صورت بنانے پر معمور ہیں۔ جب کوئی شخص اس اسم کا کثرت سے ورد کرتا ہے تو بعض صورتوں میں یہ فرشتے سامنے بھی آ جاتے ہیں۔ اس اسم کی مداومت کرنے سے پہلے چاہئے کہ کسی صاحب علم و عمل یا روحانیت کے جاننے والے سے اجازت حاصل کر لے کیونکہ خالق نے دنیا میں ایسی ایسی مخلوقات پیدا کی ہیں کہ بعض اوقات دیکھنے سے انسان خوفزدہ بھی ہو سکتا ہے۔ پیر فضل شاہ المعروف سائیں روڑاں والی سرکار ایک واقعہ بیان کرتے ہیں۔ حضرت سلیمان کی حکومت اللہ کی تمام مخلوقات پر تھی۔ وہ انسان ہو یا جن، جانور ہو یا پرندہ مچھلی ہو یا مگر مچھ ، ہواؤں میں ، فضاؤں میں، دریاؤں میں سمندروں میں اور اس دنیا میں جس میں جنات رہتے ہیں ان سب پر ان کی حکومت تھی۔ ایک دن انہوں نے اللہ تعالی سے عرض کی کہ اے پروردگار عالم میں چاہتا ہوں کہ تیری مخلوق کو ایک وقت کا کھانا کھلاؤں۔ اللہ تعالیٰ نے انھیں اجازت دے دی۔ انھوں نے کئی ماہ رزق اکٹھا کیا اور جب ان کے اندازے کے مطابق رزق اکٹھا ہو گیا تو انھوں نے مخلوق کو کھانے کی دعوت دینے کا سوچا، اتنے میں سمندر سے ایک عجیب و غریب اور ہیبت ناک مخلوق جسے انھوں نے کبھی نہیں دیکھا تھا، باہر نکلی اور کئی مہینوں میں اکٹھا کیا رزق کھا کر واپس سمندر کو لوٹ گئی۔ اب اللہ تعالی جل شانہ نے وحی فرمائی کہ انوار اسماء الحسنى 63 يا خالق اے سلیمان ! صرف خالق ہی مخلوق کے رزق کا بندو بست کر سکتا ہے اور صرف صرف خالق ہی اس بات سے آگاہ ہے کہ اس کی کس مخلوق کو کتنا اور کیسا رزق چاہئے ۔ بلا شبہ ہم نے تمہیں بحروبر اور ہواؤں پر حکمرانی دی ہے لیکن یا رکھو کہ تم بھی اللہ تعالی کی ایک خوبصورت تخلیق ہو اور تم اپنی تمام تر طاقتوں کے باوجود خالق نہیں ہو سکتے ۔ اس لیے تم مخلوقات کو روزی خواہ ایک وقت کی ہی ہو مہیا نہیں کر سکتے ۔ حضرت سلیمان اللہ تعالی کی اس وجی کے بعد عالم حیرت سے باہر نکلے۔

يَا خَالِقُ کا عامل بننے کیلئے اسے چالیس دن میں پانچ لاکھ مرتبہ پڑھ لیں یعنی ایک وقت مقرر کر لیں اور با وضو قبلہ رخ ہو کر ایک مقام پر روزانہ 12500 کی تعداد میں پڑھیں تعداد مکمل ہونے کے بعد آپ اس کا تعویذ دوسروں کو اولاد زرینہ کے حصول کیلئے دیں۔ جس کے بچے مر جاتے ہوں اسے بھی دے سکتے ہیں۔ ایسے ہی اٹھراء کے مرض کیلئے بھی یہی تعویذ کام کرے گا۔

ایسا مرد یا عورت جن کے ہاں اولاد پیدا نہ ہوتی ہو تو انہیں چاہیے کہ گیارہ جمعرات نفلی روزہ رکھے اور جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب کو رات کے وقت اس اسم مبارک کو 4386 مرتبہ اول آخر درود ابراهیمی گیارہ دفعہ پڑھیں اور پانی پر دم کر کے دونوں میاں بیوی پی لیں اور اللہ کے حضور اولا و صالح کی دعا کریں

اس اسم کا درد مرض اٹھرا کیلئے بھی بہت اکثیر ہے۔ اگر کسی عورت کا حمل گر جاتا ہو تو اس صورت میں وہ خود سات دن تک بعد از نماز عشاء 7000 مرتبہ روزانہ اس اسم کو پڑھے اور پھر پانی پر پھونک کر پی لے اگر یہ عمل خود نہ کر سکتی ہو تو اس کا کوئی عزیز کرلے وظیفے کے اول آخر 21 مرتبہ درود ابراہیمی پڑھنا لازم ہے۔

جو شخص دستکار یا صاحب قلم ہو اور اس کے کام میں کسی وجہ سے خلل پیدا ہوتا ہو تو وہ اسم پاک یا خالق کو کثرت سے پڑھے۔ ان شاء اللہ سب تکالیف دور ہو کر سہولت حاصل ہوگی۔ 

جو شخص نرینہ اولاد سے محروم ہو یا تنگی رزق کا شکار وہ تو اسے چاہئے کہ وہ اس اسم پاک کو روزانہ 111 مرتبہ اول و آخر 11 مرتبہ درود پاک کے ساتھ 40 دن تک پڑھے تو اللہ تعالی کے فضل و کرم سے اس کے دونوں کام ہو جائیں گے۔

جو شخص ہفتے کے 7 دنوں میں 700 مرتبہ اول و آخر 7 مرتبہ درود شریف کے ساتھ یا خالق یا باری پڑھے تو حق تعالی اسے ریاض قدس میں لے جائے اور قبر کے عذاب سے محفوظ رہے۔ پھر فرمایا کہ اگر بے اولاد 7 دن تک متواتر روزے رکھے اور نزدیک افطار 21 مرتبہ یا خالق یا مصور کا ورد کرے اور پانی پر دم کر کے افطار کے وقت بیوی کو پلائے تو اللہ تعالی اسے اولاد کی نعمت سے نواز دے۔

جو شخص فقر وفاقہ میں مبتلا ہو اور کشائش رزق کی آرزو رکھتا ہو تو اسے چاہیے کہ اس مبارک و مطاہر اسم کو 11 دن بعد از نماز فجر مصلے پر بیٹھ کر اول و آخر 7 مرتبہ درود شریف کے ساتھ 200 مرتبہ پڑھے۔ ان شاء اللہ بارہویں دن اسے کوئی ایسی صورت نظر آ جائے گی جس سے اس کی تمام مشکلات دور ہو جائیں گے۔

 بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ نے صنعت کاروں کو اپنی صنعتیں باہر لے جانے پر مجبور کر دیا ۔ ہے۔ اس کے علاوہ ان کے لیے بے شمار مشکلات منہ کھولے کھڑی ہیں۔ وہ اس اسم پاک کو روزانہ 40 دن تک اول و آخر 7 مرتبہ درود شریف کے ساتھ 700 مرتبہ پڑھے۔ اکتالیسواں دن نہیں گزرے گا کہ ان کے تمام معاملات میں بہتری آنی شروع ہو جائے گی اور ان کی صنعتوں کو عروج ملے گا۔

ایسے میاں بیوی جن کے ہاں اولاد نہ ہو انھیں چاہئے کہ پورے صدق دل سے اور ایمان کی مضبوطی کے ساتھ 11 جمعرات نفلی روزہ رکھیں۔ جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب اس اسم مبارک کو دونوں گیارہ گیارہ سو مرتبہ اول و آخر 11 مرتبہ درود پاک کے ساتھ پڑھیں۔ اس کے بعد پانی پر دم کر کے دونوں آدھا آدھا پی لیں۔ اس کے بعد دونوں سجدے میں جا کر اولاد صالح کی دعا کریں۔ ان شاء اللہ اولاد نرینہ حاصل ہوگی 

نوٹ: کسی ایک یا دونوں میں نقص ہونے کے باوجود اللہ تعالی کی ذات انھیں اولاد عطا فرمانے پر قدرت رکھتی ہے۔

جو شخص چاہے کہ روز قیامت اللہ پاک اس کی مغفرت فرما دیں وہ اس اسم پاک کو روزانه اول و آخر 7 مرتبہ درود شریف کے ساتھ 313 مرتبہ پڑھے اور چلتے پھرتے بھی اس ذکر سے غافل نہ ہو تو اللہ تعالیٰ جل شانہ اس کے لیے ایک فرشتہ پیدا کر دیتا ہے جو قیامت تک اللہ تعالی کے حضور سجدہ ریز ہو کر درخواست کرتا ہے اور اللہ پاک اس شخص کو بخش دیتا ہے۔ مزید یہ کہ اللہ تعالیٰ کی بخشش اور مغفرت حاصل کرنے کا یہ طریقہ اگر چہ پرتاثیر ہے لیکن انسان کو بھی چاہئے کہ وہ اپنے اعمال میں ایسی درستگی پیدا کرے کہ حقوق اللہ اور حقوق العباد میں ایک توازن پیدا ہو جائے۔

 اگر کسی شخص کے تعلقات حکام بالا سے ہوں اور درمیان میں کوئی شخص فساد پیدا کرتا ہو یا حکام بالا کو برگشتہ کرتا ہو یا ایسا ہونے کا اندیشہ ہو تو یا خالق کے ورد سے تمام درمیانی رکاوٹیں دور ہو جائیں گی اور اللہ تعالی کے فضل وکرم سے جملہ حالات بہتر ہو جائیں گے۔

غیب کا پتہ چلانے کے لیے انتہائی مجرب ہے لہذا کسی شخص یا چیز کا پتہ نہ چلتا ہو تو اس کی خبر جاننے کے لیے اس اسم پاک کو 500 مرتبہ اول و آخر 5 مرتبہ درود پاک کے ساتھ 11 دن پڑھے تو ان شاء اللہ غائب آدمی یا چیز کا پتہ چل جائے گا۔ 

 کسی عورت کا حمل بار بار گر جاتا ہو یا خبر ت ہی نہ ہو تو مریضہ کو چاہیے اس اسم پاک کو 700 مرتبہ روزانہ اول و آخر 21 مرتبہ درود پاک کے ساتھ 21 دن پڑھے روزانہ ياخالق پانی دم کر کے پیئے۔ اگر وہ خود نہ کر سکتی ہو تو اس کا کوئی عزیز کرے۔ وظیفہ پورا ہونے پر اسم پاک کا نقش گلے میں ڈال لے ان شاء اللہ اس کا حمل نہ گرے گا اور اولاد کی نعمت حاصل ہوگی ۔ جب بچہ پیدا ہو جائے تو جو نقش اس نے اپنے گلے میں پہنا ہوا وہ نقش بچہ کے گلے میں ڈال دے۔ بچہ نیک صالح اور درازی عمر کا حامل ہو گا

Shopping cart
Facebook Instagram YouTube Pinterest