یا حافض کے اعمال

یہ اسم دشمن کو پست کرنے کیلئے بہت اکسیر ہے اس مقصد کیلئے اس اسم کو بعد از نماز فجر 1581 مرتبہ چالیس دن کیلئے پڑھیں ان شاء اللہ دشمن جو آپ کو ذلیل کرنے کا منصوبہ بنائے گا خودہی ذلیل ہوگا اور جو قتل کرنے کا منصوبہ بنائے گا اللہ پڑھنے والے کو اپنی پناہ میں رکھے گا۔ 

میرے پاس اکثر ایسے لوگ آتے ہیں اس بات کی شکایت کرتے ہیں کہ ان کا افسر بہت سخت مزاج ہے ایسے سائلین کو میں 11 بار *یَاخافِضُ* کا ورد کرنے کا کہتا ہوں۔ میرے تجربے میں یہ بات آئی ہے کہ یہ مختصر سا ودر انسان کو اس پریشانی سے نجات دلا دیتا ہے۔

اگر کوئی برا آدمی کسی لڑکی کے پیچھے عشق مجازی کے چکر میں پڑا ہو اور بے پناہ تنگ کرتا ہو جس سے بدنام ہونے کا خطرہ ہو اس سے پیچھا چھڑانے کیلئے اس اسم کو گیارہ دن تک سورج ڈھلنے کے وقت کھڑے ہو کر 9999 مرتبہ پڑھیں۔ انشاء اللہ عمل ختم ہونے پر برے آدمی سے خلاصی ہو جائے گی۔ 

 اگر کسی کو ڈاکٹر اور حکماء نے لا علاج قرار دے دیا ہو تو چاہئے کہ اس اسم پاک کو “یاحافض” 1100 مرتبہ اول و آخر 7 مرتبہ درود شریف پڑھ کر پانی پر دم کر کے اس مریض کو پلایا جائے اور اس میں سے کچھ پانی بچالیا جائے ۔ دوسرے دن دوبارہ اس گلاس یا کٹورے کو بھرا جائے اور عمل کر کے مریض کو پلایا جائے اور پھر کچھ پانی بچا لیا جائے غرض اسی طرح عمل 21 دن متواتر کرنے سے مریض کی شفاء کے آثار پیدا ہو جائیں گے۔ 21 دن کے بعد اس اسم پاک کا نقش مریض کے گلے میں ڈال دیا جائے تو جلد صحت یاب ہوگا۔

 اگر کسی شخص پر معاشی تنگی نے ڈیرہ ڈالا ہو اور اس عرصہ حیات سے تنگ کیا ہو تو چاہیے کہ اس اسم پاک کو اپنے نام کے اعداد بمعہ اپنی والدہ کے نام کے اعداد میں جمع کر کے حاصل تعداد میں 40 دن پڑھے۔ ان شاء اللہ وقت مقررہ میں رزق کی تنگی ختم ہو اور رزق میں کشادگی حاصل ہو کم لوگ ہیں جو اس بات سے واقفیت رکھتے ہیں کہ اس اسم پاک کا وظیفہ تنگی رزق کے لیے انتہائی مجرب ہے۔ 

 کہ اگر کوئی شخص فجر کی نماز کے بعد مصلے پر بیمار ہے اور یا خافض کا ورداس وقت تک کرے جب تک سورج نہ نکل آئے تو 11 یا 21 دن کے عمل کے بعد اس کی تنگی رزق ختم ہو جائے گی اور کشائش نصیب ہوگی

 اگر کسی کھیل یا مقابلے میں دوسرے حریف کو ہرانا مقصود ہو اور اس ہار جیت کے ساتھ کسی کو نقصان نہ پہنچتا ہو تو چاہیے کہ اس اسم پاک”یاحافض” کو مقابلے سے تین دن پہلے 111 مرتبه اول و آخر 3 مرتبہ درود پاک کے ساتھ پڑھے اور جب مقابلہ شروع ہو تو دل میں اس کا درد رکھے ان شاء اللہ مخالف فریق کو شکست ہو گی۔ اس عمل کو کرنے سے پہلے یہ ضرور سوچ لینا چاہیئے کہ اس مقابلے میں کسی بھی فریق کو جانی یا مالی نقصان ہونے کا اندیشہ بالکل نہیں ہونا چاہئے وگرنہ عمل رائیگاں جائے گا۔

 اس اسم پاک “یاحافض” کا ذکر مجاہدین اسلام کے لیے ایک انتہائی مؤثر ہتھیار ہے میدان جنگ میں اس اسم کا ذکر دل کو تقویت دیتا ہے۔ دشمن کا خوف اور ڈر دل سے نکال کر دشمن کا جوانمردی سے مقابلہ کرنے کی طاقت عطا فرماتا ہے۔ شدید حملے کے وقت اس کے ذکر سے نہ صرف حملہ پسپا ہو جاتا ہے بلکہ فتح حاصل ہوتی ہے۔

 اگر کوئی بدکردار مرد کسی عورت یا لڑکی کو تنگ کر رہا ہو بدنامی اور رسوائی کا شدید خطرہ ہو تو اس سے پیچھا چھڑانے کے لیے اس اسم پاک”یاحافض” کو 11 دن سورج ڈھلنے کے وقت قبلہ رخ کھڑے ہو کر 888 مرتبہ روزانہ پڑھا جائے تو مقصد میں کامیابی ہو گی اور برے آدمی سے خلاصی ہوگی۔

 اگر کوئی شخص ملازمت پیشہ لوگوں کو ان کی ملازمت میں تنگ کرتا ہو یا محلے میں لوگوں کو پریشان کرتا ہو تو ایسے شریر انسان سے بچنے کے لیے 7 دن تک روزانہ اس اسم پاک “یاحافض” کو اول و آخر 11 مرتبہ درود پاک کے ساتھ 700 مرتبہ پڑھا جائے ۔ اس کے بعد اس آدمی سے خلاصی کی دعا مانگی جائے اور 7 دن کے اندر اندر اس شریر انسان کو اپنا ایک معاملہ در پیش ہو جائے اور دولوگوں کو تنگ کرنا چھوڑ دے۔

 اگر کوئی شخص کسی ظالم حاکم کی گرفت یا نگاہ میں آگیا ہو اور اسے جان و مال کے ساتھ عزت و ناموس جانے کا خطرہ لاحق ہو تو اسے چاہئے کہ اس اسم پاک”یاحافض” کو 303 مرتبہ روزانہ اول و آخر 11 مرتبہ درود پاک کے ساتھ 7 دن پڑھے عمل کے بعد حاکم سے جا کر ملے اس حاکم کے دل پر اس کی ہیبت طاری ہو چکی ہوگی اور وہ خود کو کمر درمحسوس کرتے ہوئے اس کے ساتھ اچھا برتاؤ کرے۔ مستقبل میں اس کے متعلق برا نہ سوچے گا۔

 اگر چہ بددعا کرنا کوئی قابل تحسین فعل نہیں ہے لیکن اگر کوئی شخص کسی ظالم کے ہتھے چڑھ گیا ہو اور ظالم اس پر طرح طرح کے ظلم ڈھاتا ہو تو وہ اس ظالم کے لیے بددعا کر سکتا ہے۔ اس کے لیے چاہئے کہ ظالم کی زمین پر ایک فرضی شکل بنائی جائے یادر ہے کہ زمین تلاش کرتے ہوئے اس بات کو ذہن نشین کر لیں کہ وہ زمین پاک ہونی چاہئے جب اس کی شکل بنائے تو دو زانوں بیٹھ کر اس اسم پاک”یاحافض” کو سب سے پہلے اس کے ماتھے پر انگلی رکھ کر 33 مرتبہ پڑھے پھر اس کے دل پر انگلی رکھ کر 33 مرتبہ پڑھے پھر اس کی ناف پر شہادت کی انگلی رکھ کر پڑھے اور جب یہ عمل کرے تو درود شریف مت پڑھے 3 دن یا 5 دن یہ عمل کرنے سے ظالم کو خود ہی کچھ ایسی جسمانی بیماری لاحق ہو جائے گی کہ مظلوم کا پیچھا اس سے چھوٹ جائے گا اس عمل سے ظالم کی موت بھی ہو سکتی ہے۔ اس عمل کو کرنے سے پہلے اجازت لینا ضروری ہے وگرنہ یہ عمل کسی بھی صورت کارگر نہ ہوگا۔

Shopping cart
Facebook Instagram YouTube Pinterest