اعمال اسماء الحسنیٰ

یا کبیر کے اعمال

الکبیر

یا کبیر کے اعمال

کبیر کے لغوی معنی ہیں جس کے برابر کوئی نہ ہو اور جو سب سے بڑا ہو۔ جب اللہ کی صفت کے بارے میں اس کا مطلب لیا جائے گا تو اس کا مطلب ہوگا کہ اللہ تعالی اپنی ذات اور صفات میں کبیر ہے۔ یعنی سب سے بڑا ہے، اس کی ذات ہر لحاظ سے مکمل اور جامع ہے اور وہ اپنی صفات میں اکمل اور جامع ہے اور وہ اپنی صفات میں اکمل اور کامل ا ہے۔ اس لیے اس کے برابر کا نہ کوئی ہے نہ کوئی تھا اور نہ کوئی ہو سکے گا اور جس کے مقابلے میں کوئی نہ ہو، اصل میں کبیر وہی ہوتا ہے۔ اللہ تعالیٰ کی ذات بابرکات ہی کبیر ہے۔ کبیر وہ ہے جس میں کبریائی کی تمام صفات پائی جاتی ہوں۔ عزت، عظمت، قدرت، علم علم، عطاء، جودوسخاء ، رحم و کرم اور ہیبت کا مالک ہو اور یہ صفت اللہ تعالی کی ہی ہے اور کسی مخلوق میں نہیں ہو سکتی ۔ کبریائی صرف اللہ تعالیٰ کو ہی زیب دیتی ہے کیونکہ اللہ تعالیٰ کے حضور میں اس کی رضا کے بغیر کوئی بھی کچھ نہیں کر سکتا ۔ یہ اسم جمالی ہے اس کے اعداد 232 ہیں اس کے موکل کا نام حشمائیل ہے اور یہ چار سردار فرشتوں کا حاکم ہے۔ ہر سردار فرشتے کے پاس 232 صفیں اور ہر صف میں 232 فرشتے ہیں

اگر رشتے داروں میں کسی وجہ سے علیحدگی ہوگئی ہو یا بیوی روٹھ کر میکے چلے گئی ہو تو ملاپ کروانے کے لیے چاہئے کہ اسم پاک یا کبیر کو 11 دن بمعہ اول و آخر 7 مرتبہ درود شریف کے 707 مرتبہ پڑھے۔ پھر اللہ تعالیٰ کے حضور رشتوں کو جوڑنے اور بچھڑے ہوئے سے ملنے کی دعا کرے۔ اس کے بعد چوکور کاغذ پر اوپر بسم اللہ لکھے، چاروں کونوں پر اس کے موکل کا نام لکھے، بالکل درمیان میں اللہ تعالی کا یہ پاک نام لکھے، اس کے نیچے جو رشتے جدا ہو گئے ہوں اور جس سے جدا ہو گئے ہوں سب کے نام بمعہ والدہ کے لکھیں اور یہ عبارت لکھے کہ (یا حشمائیل بحق یا کبیر بچھڑے ہوؤں کا ملاپ ہو ) ، اس کے بعد نقش بند کر کے اس پر سیلوفین یا پلاسٹک چڑھا دیں اور کسی بھی درخت پر اس طرح لٹکائیں کہ ہوا اسے یہ ہلتا ر ہے۔ ان شاء اللہ العزیز 11 دن کے اندر اندر ملاپ ہو جائے گا

اگر کوئی مرد یا عورت تنگی یا ذلت کی زندگی بسر کر رہا ہو۔ محنت اور کوشش کے باوجود اس کے حالات بہتر نہ ہوتے ہوں، لوگ اسے حقیر جانتے ہوں اور اس کی بے عزتی کرتے ہوں تو اسے چاہے کہ اسم پاک یا کبیر کو 928 مرتبہ اول و آخر 7 مرتبہ درود پاک کے ساتھ 40 دن تک پڑھے 41 ویں دن عمل کی مدت ختم ہونے کے بعد اللہ کے حضور شکرانے کے دو نوافل ادا کرے اور حسب توفیق کوئی میٹھی چیز بنا کر یا خرید کر بچوں میں تقسیم کرے۔ ان شاء اللہ اس کی معاشی بد حالی دور ہوگی ، لوگوں کی نظر میں جو ذلت تھی دور ہوگی ، مال کی فراوانی کے اسباب پیدا ہو جائیں گے اور سب کی نظروں میں عزت ہوگی

جو شخص یہ چاہتا ہو کہ وہ اپنے عہدے پر زیادہ دیر تک برقرار رہے اور اسے یہ خبر ہو کہ لوگ اسے اس کے عہدے سے ہٹا ہٹانے کے لیے طرح طرح کی سازشیں کر رہے ہیں تو اسے چاہئے کہ وہ اس اسم پاک کو روزانہ 232 مرتبہ اول و آخر 11 مرتبہ درود پاک کے ساتھ 40 دن پڑھے، جب مدت ختم ہو جائے تو گھر سے نکلتے وقت 7 مرتبہ اسم پاک یا کبیر کو پڑھ کر نکلے ۔ ان شاء اللہ الہ تعالی اپنے عہدے پر عزت و آبرو کے ساتھ قائم رہے گا اور دوران ملازمت کوئی پریشانی نہیں آئے گی۔

 اگر کوئی شخص اپنی ملازمت سے معزول کر دیا گیا ہو اور معزول کرنے کی کوئی وجہ ہو تو سب سے پہلے اس کو دور کرے پھر اسم پاک یا کبیر کو اول و آخر 21 مرتبہ درود پاک کے ساتھ 1100 مرتبہ پڑھے۔ جس دن یہ عمل شروع کرے اس دن روزہ رکھے اور جس دن عمل ختم ہو اس دن بھی روزہ رکھے۔ درمیان میں روزہ رکھے تو عمل ٹھیک ہو ورنہ نہ بھی رکھے تو عمل ٹھیک ہے۔ اس عمل کی مدت 21 دن ہے۔ ان شاء اللہ العزیز 21 دن سے پہلے پہلے وہ اپنے عہدے پر بحال ہو جائے گا۔ وقت سے پہلے بحال ہو جائے تو عمل پورا کرنا لازم ہے۔ چونکہ یہ بحالی ایک بہت بڑی ذات یعنی اللہ تعالیٰ جل شانہ کی مرضی سے ہوئی ہے اس لیے دوبارہ اس شخص کو نوکری سے کوئی خطرہ نہ ہوگا اور اس کے حاسدین اس کا کچھ نہ بگاڑ سکیں ۔ گے۔ یہ یاد رہے کہ جب کسی عمل سے انسان کو کچھ فائدہ پہنچے تو اسے وہ عمل ترک نہیں کرنا چاہئے۔ اسی لیے عہدے پر بحالی کے بعد اس شخص کو چاہئے کہ وہ ہمیشہ اس کو طاق اعداد میں پڑھتارہے۔

اگر رشتے داروں میں کسی وجہ سے علیحدگی ہوگئی ہو یا بیوی روٹھ کر میکے چلے گئی ہو تو ملاپ کروانے کے لیے چاہئے کہ اسم پاک یا کبیر کو 11 دن بمعہ اول و آخر 7 مرتبہ درود شریف کے 707 مرتبہ پڑھے۔ پھر اللہ تعالیٰ کے حضور رشتوں کو جوڑنے اور بچھڑے ہوئے سے ملنے کی دعا کرے۔ اس کے بعد چوکور کاغذ پر اوپر بسم اللہ لکھے، چاروں کونوں پر اس کے موکل کا نام لکھے، بالکل درمیان میں اللہ تعالی کا یہ پاک نام لکھے، اس کے نیچے جو رشتے جدا ہو گئے ہوں اور جس سے جدا ہو گئے ہوں سب کے نام بمعہ والدہ کے لکھیں اور یہ عبارت لکھے کہ (یا حشمائیل بحق یا کبیر بچھڑے ہوؤں کا ملاپ ہو ) ، اس کے بعد نقش بند کر کے اس پر سیلوفین یا پلاسٹک چڑھا دیں اور کسی بھی درخت پر اس طرح لٹکائیں کہ ہوا اسے یہ ہلتا ر ہے۔ ان شاء اللہ العزیز 11 دن کے اندر اندر ملاپ ہو جائے گا

اگر کسی عورت کو اس کا خاوند یا اس کی ساس نا جائز تنگ کرتے ہوں اور گھر میں اس کی کوئی عزت نہ ہو تو وہ اسم پاک یا کبیر کو 325 مرتبہ روزانہ پڑھے اور اول و آخر 11 مرتبہ درود پاک پڑھ کر پانی پر دم کر کے خود ہیں۔ اس عمل کی مدت 21 دن ہے۔درمیان میں اگر کوئی عورت نہ پڑھ سکتی ہو تو کوئی بھی اس کے لیے یہ پڑھ کر اسے پانی پلا سکتا ہے۔ ان شاء اللہ جلد ہی اس کے شوہر اور ساس اس کے ساتھ انتہائی محبت اور سلوک سے پیش آنا شروع ہو جائیں گے۔ اگر کسی مجبوری کی وجہ سے وہ یہ عمل نہ کر سکتی ہو تو اس کو چاہئے کہ روزانہ بعد از نماز فجر اول و آخر 11 مرتبہ درود پاک کے ساتھ ایک تسبیح یا کبیر پڑھے اور جب تک حالات ٹھیک نہ ہوں اس عمل کو جاری رکھے۔ حالات ٹھیک ہونے پر وہ اسے طاق تعداد میں 5، 11،7، 21 مرتبہ پڑھنے کا معمول بنالے، ساری زندگی سکھی رہے گی ، شوہر اور ساس کی طرف سے اسے کوئی تنگی نہیں آئے گی۔

 

اگر کوئی شخص مقروض ہو اور قرض خواہ اسے ذلیل کرتے ہوں اور تنگ کرتے ہوں اور ادائیگی کی کوئی صورت نظر نہ آتی ہو تو اس کو چاہئے کہ اسم پاک یا کبیر کو اول و آخر 11 مرتبہ درود شریف کے ساتھ 777 مرتبہ 40 دن پڑھے۔ عمل شروع کرتے ہی قرض خواہ اسے تنگ کرنا بند کر دیں گے۔ ان شاء اللہ 40 دن کے اندر اندر قرض کی ادائیگی کے اسباب پیدا ہونے شروع ہو جائیں گے۔ قرض اگر پہاڑ کے برابر بھی ہوگا تو اسم پاک یا کبیر کی برکت سے غیب سے اس کی ادائیگی کے ایسے سامان پیدا ہوں گے کہ انسان حیران ہو جائے گا۔ قرض ادا کرنے کے بعد اس شخص کو چاہئے کہ اس پاک نام کو روزانہ گھر سے نکلنے سے پہلے 7 مرتبہ پڑھے اور تا عمر اس عادت پر قائم رہے۔ اگر بھول جائے تو گھر آ کر یا پھر یاد آنے پر جہاں بھی ہو 7 کے بعض اثرات ایسے ہیں جن کو الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا۔ بس اس کے بارے میں اتنا کہنا ہی کافی ہے کہ یہ اسم پاک ہر انسان کی ذات کے مطابق اس کے لیے مفید ہو سکتا ہے۔ 

سب سے اچھا عمل تو یہ ہے کہ اسے ماہ رمضان میں نصف شب کو اٹھ کر فجر کی نماز سے پہلے تہجد کے نوافل پڑھنے کے بعد اس وقت تک پڑھتا رہے جب تک گھر والے اسے سحری کے لیے نہ بلائیں۔ سحری کرنے کے بعد فجر پڑھے اور بعد از نماز فجر ایک تسبیح اسم پاک یا کبیر کی کرے۔ ایسے شخص کو اس پاک اور مبارک نام کی وجہ سے بزرگی اور عظمت حاصل ہوگی اور اگر قضائے حاجات کے لیے پورا ماہ رمضان 232 مرتبہ بعد از نماز عصر پڑھے تو رمضان شریف میں ہی اس کی حاجت پوری ہوگی اور اللہ تعالی اسے صاحب مراد کرے گا۔

یہ وظیفہ قضائے حاجات ، ادائے قرض، اقتدار قائم رکھنے، ہمیشہ باعزت رہنے اور دوسروں کو مطیع اور فرمانبردار کرنے ۔ عہدے پر برقرار رہنے اور اپنے تسلط کو ہمیشہ کیلئے قائم رکھنے کیلئے بہت لاجواب ہے۔ جو شخص یہ فوائد حاصل کرنا چاہے تو اسے چاہیے کہ اس وظیفے کو اول و آخر درود ابراهیمی گیارہ مرتبہ 3125 مرتبہ چالیس دن تک وقت معینہ اور جگہ مخصوص کے ساتھ پڑھے ان شاء اللہ یہ تمام فوائد بڑے احسن طریقے سے حاصل ہونگے۔ 

يا كبيرُ اَنتَ اللهِ الَّذِى لَا تَهْتَدِى الْعُقُولُ يَوَصُفِ عَظُمَتِهِ يَا كَبِيرُ

حضرت علی کرم اللہ وجہہ فرماتے ہیں میاں بیوی باہم ملنے سے پہلے اسم پاک یا کبیر کو صرف 2 مرتبہ پڑھ لیں تو پروردگار عالم ان کو نیک اور صالح فرزند عطا فرمائے گا

اسم یا کبیر کا عامل بننے کے لیے اسے 40 دن تک 1250 مرتبه اول و آخر 11 مرتبہ درود پاک کے ساتھ پڑھے اور یہ عمل نو چندی جمعرات کو شروع کرے، دوران عمل کسی سے بات نہ کرے اور قبلہ رخ ہو کر بیٹھے 40 دن مکمل ہونے کے بعد 2 نقل شکرانہ کے ادا کرے اور شیرینی تقسیم کرے۔ اس کے بعد وہ درد یا نقش دوسروں کو دے سکے گا۔