یا جبّار کے اعمال

جبار مبالغہ کا صیغہ ہے جو کہ جہر سے بنا ہے اور جبر کے معنی ٹوٹے ہوئے کو جوڑنے کے ہیں۔ اللہ جبار ہے یعنی اپنی مرضی سے جو چاہے کر دے اور اس کے سامنے کوئی دوسرا دم نہ مارے۔ یہ اسم مبارک جلالی ہے اسے پڑھنے سے طبیعت میں زبر دست اقتدار پیدا ہوتا ہے۔ ماتحت لوگ اس کی مرضی کے خلاف کوئی قدم نہیں اٹھا سکتے یہ اسم اللہ تعالیٰ جل شانہ کے جلالی اسماء میں سے ہے اس کے اعداد 206 ہیں اس کے مؤکل کا نام صرفیائیل ہے جس کے تحت 4 موکل ہیں جن میں سے ہر موکل 206 صفوں کا حاکم ہے اور ہر صف میں 206 موکل ہیں اور یہ بذات خود حضرت اسرافیل کے ماتحت ہیں۔ اللہ تعالیٰ جل شانہ کے اس اسم کی تشریح میں پیر فضل شاہ صاحب کہتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ جل شانہ کا جبر بالکل اس طرح ہے جیسے کوئی ماں آگ جلا کر کھانا پکارہی ہو اور اس کا چھوٹا اور نا سمجھ بچہ آگ کی طرف جا رہا ہو تو وہ اسے جھڑک دیتی ہے آگ سے دور جانے کو کہتی ہے بچہ دوبارہ آتا ہے تو ماں زیادہ غصہ کرتی ہے اور اسے دوبارہ وہاں سے ہٹا دیتی ہے۔ بچہ جب تیسری بار آتا ہے تو ماں اسے ایک تھپڑ رسید کر دیتی ہے اور وہ بچہ روتا ہوا وہاں سے چلا جاتا ہے ماں کا یہ جبر اپنے بچے پر اس لیے تھا کہ وہ اسے آگ سے بچانے کی کوشش کر رہی تھی بالکل اسی طرح اللہ تعالیٰ جل شانہ کا جبر بھی کسی بڑے نقصان سے بچانے کے لیے انسان پر ہوتا ہے۔ اس اسم کی خاص بات یہ ہے اگر کوئی شخص چاہے کہ وہ لوگوں کے سامنے جلیل القدر اور عالیشان مرتبے والا سمجھا جائے تو اس اسم کی بدولت اسے یہ صفت حاصل ہو جاتی ہے۔

اگر کوئی دشمن کو زیر کرنا چاہے تو اس اسم کو چالیس دن تک 1236 مرتبہ روزانہ پڑھے انشاء اللہ دشمنوں کے شر سے محفوظ رہے گا ۔ 

 سے بچنے کیلئے یہ اسم بہت اکثیر ہے۔ لہذا اگر کالے علم والا کسی کو تعویز دھاگا کر کے نقصان پہنچانے کے درپے ہو تو اس اسم کو عشاء کی نماز کے بعد گیارہ یوم تک روزانہ 20,600 مرتبہ پڑھے تو ہر قسم کے جادو کا حملہ زیر ہو جائے گا۔ 

ہے کہ اس اسم مبارک کا 10,000 مرتبہ روزانہ کا ایک چلہ ضرور کریں ان شاء اللہ ایک چلے کے نتیجے میں نفس میں پاکیزگی پیدا ہوگی ۔ شہوت پرستی ختم ہوگی طبیعت میں انکساری اورنیک نیتی پیدا ہو جائے گی

اگر کسی کے ہاں اولاد پیدا ہو کر مر جاتی ہو یا اولاد پیدا ہونا بند ہوگئی اور عورت کو بانجھ ین کے تانے ملنا شروع ہو گئے ہوں تو شوہر کو چاہیے کہ 11 دن بعد از نماز عشاء وتروں سے پہلے اس اسم پاک کو 707 مرتبہ پڑھے۔ گیارہویں دن پڑھنے کے بعد تین عدد باداموں پر دم کرے پھر ایک بادام بیوی کو کھلائے اور دو خود کھائے تو ان شاء اللہ 40 دن کے اندر اندر اس کی بیوی امید سے ہو جائے گی اور اللہ تعالی اسے نیک اولاد دے گا۔ اولاد نرینہ کے لیے یہ عمل انتہائی مفید ہے۔ ذاکر ہر سال ایک بکرا ذبح کرے۔ اللہ کے نام پر پکا کر غریبوں اور مسکینوں کو کھلائے تو ان شاء اللہ اولاد کی عمر دراز ہو گی۔

 جن بچوں کو سوکھے کا مرض لاحق ہو یا بیماری کی وجہ سے بچے کمزور اور لاغر ہو جائیں تو صحت کی بحالی کے لیے اس اسم کا ورد بے حد موثر ہے۔ تھوڑا سا سرسوں اور زیتون کا تیل لے کر اس اسم پاک کو اول و آخر 7 مرتبہ درود پاک کے ساتھ 313 مرتبہ پڑھے اور 7 روز تک پڑھنے کے بعد تیل پر دم کریں۔ تیل کی بچے کی سارے جسم پر مالش کریں ان شاء اللہ بچہ صحت مند اور توانا ہو جائے گا اور جسم کی کمزوری اور دبلا پن دور ہو جائے گا۔

 راہ سلوک کے ابتدائی مراحل کی مشکلات کو دور کرنے کے لیے یہ اسم پاک انتہائی مجرب ہے۔ راہ سلوک کے مسافر اول و آخر 7 مرتبہ درود پاک کے ساتھ 206 مرتبہ اس اسم کو پڑھنا معمول بنالیں تو وہ آسانی سے اپنی منازل طے کر سکتے ہیں۔

آج کل اخباروں میں عاملوں کے دعوے پڑھ کر یوں لگتا ہے جیسے انہوں نے کائنات کو تسخیر کر لیا ہے حالانکہ ایسا ہرگز نہیں ہے۔ قیامت کی نشانیوں میں سے ایک نشانی یہ بھی ہے کہ جادو عام ہو جائے گا۔ سرکار دو عالم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے جادو کو نا پسند فرمایا ہے لیکن پھر بھی لوگ کالے علم کی ریاضت اور عمل کرتے ہیں۔ یہ غلط نہی بھی عام ہے کہ کالے علم کو کالا علم ہی کاٹ سکتا ہے حالانکہ یہ حقیقت نہیں ہے۔ کالا علم بالکل اس طرح ہے جیسے اندھیرا ہو اور اندھیرے کو دور کرنے کے لیے ہمیشہ روشنی اور نور ہی کام آتا ہے۔ کالے علم کو کاٹنے یا سر اسود کو زائل کرنے کے لیے اللہ تعالیٰ جل شانہ کا ایک صفاتی نام ہی کافی ہے جب کہ پورا قرآن ابھی پڑا ہے۔ سحر اسود یا کالے علم کی سب سے خطر ناک قسم ووڈ ہے۔ جس میں کالے علم کے عامل نے جس انسان پر جادو کرتا ہو اس کا پتلا بناتا ہے اور علم کو پڑھ کر اس میں سوئیاں پیوست کر دیتا ہے۔ پہلے پر جس شخص پر جادو کرنا مقصود ہو اس کے جسم کا استعمال شدہ کپڑا یا اس کے بال لپیٹ دیئے جاتے ہیں۔ پتلے کو یا تو دفن کر دیا جاتا ہے یا کسی گہرے کنوئیں میں پھینک دیا جاتا ہے۔ اس طرح کے اعمال جب ہو جاتے ہیں اور انسان تکلیف میں آجاتا ہے تو تکلیف کی وجہ سے اس میں قوت فیصلہ کم ہو جاتی ہے اور وہ لوگوں کی اس بات کو مان لیتا ہے کہ کالے علم کو کالے علم سے ہی کاٹا جا سکتا ہے۔ لہذا وہ کسی جادوگر سے رابطہ کرتا ہے اور جادو گر اسے اچھی طرح سے لوٹنے کے بعد بھی کچھ نہیں کر پاتا۔ میں اللہ تعالیٰ جل شانہ کو گواہ بنا کر کہتا ہوں کہ اس سے بھی کوئی بڑا عمل ہوتا تو اسے بھی اللہ کے اسم مبارک سے نام ٹھیک کیا جا سکتا ہے۔ ضعیف العتقادی انسان کو نہ صرف گمراہ کرتی ہے بلکہ بعض اوقات دائرہ اسلام سے بھی خارج کر دیتی ہے۔ دنیا کا بڑے سے بڑا جادو گر جو اپنے فن میں مکمل دسترس رکھتا ہو وہ اس اسم پاک کے سامنے بے بس ہو جاتا ہے۔ جس شخص پر کالے جادو کا اثر ہو اور اس کالے جادو کی وجہ سے اسے جسمانی یاد بنی نقصان پہنچ رہا ہو تو وہ اس اسم پاک کو بعد از نماز عشاء 11 دن اول و آخر 11 مرتبہ درود پاک کے ساتھ 707 مرتبہ پڑھے تو ہر قسم کے جادو کا اثر زائل ہو اور وہ تمام نقصانات سے محفوظ رہے۔ جادوگر کی اصلاح ہوگی ۔ جب کوئی شخص کسی دوسرے شخص پر جبر کرتا ہے تو اس کی یہ صلاحیت مکمل نہیں ہوتی مکمل صلاحیت صرف اور صرف اللہ تعالیٰ جل شانہ میں پائی جاتی ہے لہذا جب اللہ پاک کے اس مبارک نام کا سہارا لیا جائے گا تو تمام کالے پہلے علم دم تو ڑ جائیں گے۔

ظالم لوگوں کو راہ راست پر لانے کے لیے بے حد موثر اور سریع التاثیر ہے۔ اگر کوئی شخص کسی دفتر ، کارخانے یا فیکٹری میں ملازم ہو اور اس کا افسر اسے نا جائز تنگ کرتا ہو تو اس کی زبان بندی اور ظلم سے محفوظ رہنے کے لیے اس اسم پاک کو 206 مرتبہ روزانہ اول و آخر 11 مرتبہ درود شریف 10 دن پڑھے ان شا اللہ ظالم زیر ہو جائے گا۔

 جناب شیخ ابو العباس احمد بن علی بونی فرماتے ہیں کہ مریدوں اور اہل ریاضت کے لیے یہ ذکر بے حد مفید ہے۔ اس کی برکت سے وہ نفس کی تباہ کاریوں سے محفوظ رہتے ہیں اور شہوت نفسانی ان پر غالب نہیں آسکتی ۔ جو شخص نفس کی تباہ کاریوں سے محفوظ رہنا۔ چاہے اس اسم کو 1000 مرتبہ اول و آخر 7 مرتبہ درود شریف 40 دن پڑھیں۔ ان شاء اللہ نفس میں پاکیزگی طبیعت میں عاجزی اور انکساری پیدا ہوگی۔

اس اسم کے ذکر کو کوئی شخص زیر نہیں کر سکتا ۔ سربراہان مملکت کے لیے یہ اہم ایسا موثر ہتھیار ہے جو ہمیشہ نشانے پر لگتا ہے۔ حالت جنگ میں جو سر براہ اس اسم کا ذکر کرے وہ کبھی مغلوب نہ ہو گا ۔ فتح اس کا مقدر ہو اور دشمن کا خوف جاتا رہے گا۔

  اس عمل کو کرنے کی اجازت صرف اس صورت میں ہے۔ جب اس بات کا یقین ہو جائے کہ دشمن نقصان پہنچانے والا ہے۔ جان پر مال پر اولاد پر آفت آتی دکھائی دے تو اس عمل کو کیا جا سکتا ہے اگر ویسے ہی کسی کو تنگی پہنچانے کے لیے یا اپنی برتری کسی پر ثابت کرنے کے لیے یہ عمل کیا جائے گا۔ تو عامل نقصان کا خود ذمہ دار ہوگا عمل درج ذیل ہے۔ جو شخص کسی ظالم سے خائف ہو اور اسے ڈر ہو کہ ظالم اس پر ظلم کرے گا اسے نقصان پہنچائے گا۔ اس کے جان و مال داؤ پر لگے ہوں تو چاہیے کہ اس اسم کو 10 مرتبہ اس طرح پڑھے کہ دائیں ہاتھ کی چھوٹی انگلی یا جبار پڑھنے پر کھولے اور اسی طرح بند مٹھی کی پانچوں انگلیاں اس اسم پاک کو پڑھ کر باری باری کھول دے اور دشمن کا تصور کرے اور تھیلی پر یوں پھونک مارے جیسے کہ دشمن سامنے ہو تو نہ صرف وہ ظالم کے شر سے محفوظ رہے گا بلکہ ظالم کے دل میں ذکر کے بارے میں خوف و پہنچانے سے باز رہے گا اس وہ خود کسی بھاری مصیبت میں مبتلا ہو کر نقصان ہو پھر ایک مرتبہ یہ کہنا چاہتا ہوں کہ اس عمل کو کرنے سے پہلے ذکر کو چاہیے کہ وہ مکمل طور پر اس بات کا یقین کرے کہ وہ حق پر ہے اور اسے نا جائز تنگ کیا جارہا ہے یا اس پر ظلم کیا جارہا ہے وگر نہ نقصان کا اندیشہ ہے۔

 اگر کسی شخص کے جائز کام لوگوں کے ظلم کی وجہ سے رکھتے ہوں اور وہ اپنے جائز کام نہ کروا سکتا ہو تو اس اسم پاک کی ایک تسلی روزانہ اول و آخر 7 مرتبہ درود پاک کے ساتھ پڑھ کر اللہ تعالی سے دعا کرے کہ اس کے جائز کاموں میں جو شخص بھی رکاوٹ ہے اس کے دل میں خدا کا خوف پیدا ہو اور وہ اس کے جائز کام کر دے۔ عمل کی مدت 7 دن ہے۔ 7 دن کے بعد ہمیشہ گھر سے نکلنے سے پہلے 11 مرتبہ پڑھنا معمول بنالے

جو شخص یا جبار کا عامل بنانا چاہتا ہو وہ اس اسم پاک کے اعداد میں اپنے نام کے اعداد جمعہ اپنی والدہ کے نام کے اعداد جمع کر کے اس کے مطابق روزانہ ورد کرے۔ اگر اعداد بہت زیادہ ہوں یعنی ہزاروں میں ہوں اور عامل روزانہ اس کو نہ کر سکتا ہو تو ان اعداد کو 40 پر تقسیم کرے اور جو حاصل ہو اس کے مطابق روزانہ 40 دن تک ذکر کرے۔ ان شاء اللہ اس کے اندر یہ صلاحیت پیدا ہو جائے گی کہ وہ دوسروں کے لیے ڈھال بن جائے گا اور جسے نقش دے گا وہ ظالموں سے محفوظ رہے گا۔ اس اسم کے نقش کا نا جائز استعمال نہ کیا جائے وگر نہ عامل اپنے نقصان کا ذمہ دار خود ہوگا۔ 

Shopping cart
Facebook Instagram YouTube Pinterest