اللہ تعالیٰ کی صفت حکم کا مطلب یہ ہے کہ کائنات کی ہر چیز پر اس کا حکم چلتا ہے یعنی کہ وہ حاکم مطلق ہے۔ اسم مبارک یَا حَکَمُ کو تہجد کے وقت کثرت سے پڑھنا روحانی اسرار کھلنے کا ذریعہ بنتا ہے۔
اگر نصف شب کے بعد نماز تہجد پڑھ کے اس کی پڑھائی میں مگن ہو جائے تو اس کا باطن روشن ہو جائے گا اور اس پر روحانی اسرار کھلنا شروع ہو جائیں گے۔
اس مردحق نے مزید یہ بھی فرمایا کہ اگر کوئی شخص حصول اقتدار چاہتا ہے تو اس اسم مبارک کا ورد اس کیلئے انتہائی مفید ہے۔ ایسے طالب کو چاہیے کہ یَا حَکَمُ کو 340 مرتبہ روزانہ پڑھنے کا معمول بنالے ان شاء اللہ وہ صاحب اقتدار بن جائے گا۔ اور دوسرے لوگ بلا چوں چراں اس کا حکم مانیں گے خصوصاً الیکشن والے کاموں میں کامیابی ہوگی۔
مزید برآں انہوں نے یہ فرمایا کہ اگر کوئی حاکم یہ چاہتا ہو کہ اس کی حکومت دیر تک قائم رہے تو اسے اس اسم کو روزانہ 1100 مرتبہ ہمیشہ پڑھتے رہنا چاہیے ان شاءاللہ اس کی حکومت دیر تک قائم رہے گی۔
جو شخص یہ چاہے کہ اللہ تعالیٰ جل شانہ اس کی فہم و فراست میں اضافہ کر کے اسے . جھوٹ اور سچ میں تمیز کرنا سکھا دے وہ اس اسم پاک “یا حکم “کو اول و آخر 5 مرتبہ درود ابراہیمی کے ساتھ 68 مرتبہ پڑھنا معمول بنالے اس سے اس کی فہم و فراست میں اضافہ ہوگا۔
اگر کوئی شخص جج ہو یا اسے کسی معاملے میں حاکم بنایا گیا ہو اور وہ یہ چاہے کہ میں حق اور سچ پر مبنی فیصلہ کروں تو اسے چاہئے کہ فیصلے سے 3 روز قبل اس اسم پاک “یا حکم “کو بعد از نماز عشاء اول و آخر 11 مرتبہ درود پاک کے ساتھ 1000 مرتبہ پڑھے اور جس دن فیصلہ کرنا ہو اس دن اللہ کا نام لے کر فیصلہ کر دے اس کا فیصلہ بھی تسلیم کریں گے اس لئے کہ اس اسم پاک کی برکت سے اس کا فیصلہ سچا ہو گا۔
کائنات کی ہر شے اللہ کی تابع ہے اور ذرہ ذرہ اس کے اس اسم پاک کے دائرے میں آتا ہے یعنی ہر تخلیق پر اللہ کا حکم چلتا ہے اور اللہ کا حاکم ہے۔ جو شخص اس اسم پاک کا ورد کرتا ہے اور کثرت سے کرتا ہے تو کائنات کی ہر چیز ہر مخلوق نباتات اور جمادات غرض کہ کائنات میں جتنی بھی مخلوقات ہیں وہ اس عامل کے زیر اثر آجاتی ہیں اور اس کے حکم کی تعمیل میں لگ جاتی ہیں۔ اس میں سب سے بڑا کام یہ ہے کہ انسان کو اپنی ذات کو فناء کرنا پڑتا ہے جو معمولی بات نہیں ہے۔ ہاں کوئی اسرار الہی کا یا روحانی بھیدوں سے واقف ہونا چاہے تو اسے چاہئے کہ اس اسم پاک”یا حکم ” کو آدھی رات تہجد کے بعد 700 . مرتبه اول و آخر 7 مرتبہ درود ابراہیمی کے ساتھ پڑھنا معمول بنالے تو اللہ تعالی کے خاص . فضل و کرم سے اس پر روحانیت کے مخفی اسرار کھلنا شروع ہو جائیں گے۔ اور وہ ان چیزوں سے باخبر ہونا شروع ہو جائے گا جن سے کوئی عام آدمی با خبر نہیں ہو سکتا۔ اس کے اسم کے ذاکر کو اللہ تعالی فہم اور حکمت عطا فرمائے گا جس سے وہ ان مشکلوں کو بھی حل کرلے گا جن کو بڑے بڑے مفکر اور اہل دانش حل نہ کر سکتے ہوں ۔
اس اسم پاک کی یہ خصوصیت ہے کہ یہ انسان کو بیچ راستہ دکھاتا ہے ایسے ڈاکٹر یا حکیم یا وکیل جن کو یہ حاجت ہو کہ وہ اپنے موکلین یا مریضوں کو صحیح مشورہ دے سکیں تو انہیں چاہئے کہ وہ اپنے مطب یا دفتر میں بیٹھنے سے پہلے اس اسم پاک “یا حکم” کو 68 مرتبہ اول و آخر 5 مرتبہ درود پاک پڑھ کر با وضو دفتر میں بیٹھے ان شاء اللہ کامیابی ہو گی وکیل اپنا کیس جیت لے گا۔ ڈاکٹر اور حکیم کے لئے مریضوں کی تشخیص اور علاج میں آسانی پیدا ہوگی۔
اس اسم کا عامل بننے کے لئے چاہئے کہ بعد از نماز عشاء اول و آخر 11 مرتبہ درود. پاک کے ساتھ 2040 مرتبہ اس اسم کو 40 دن پڑھے۔ عمل پورا ہونے پر دو نفل نماز شکرانہ ادا کرے اور مسجدے میں گر کر 68 مرتبہ اس اسم پاک کو پڑھنے کے بعد اللہ تعالی . سے دعا کرے کہ وہ اسے صراط مستقیم پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے تا کہ وہ کسی کو اگر پڑھنے کے لئے دے یا اس کا نقش دے تو اس کا فائدہ سائل کو پہنچے اور اللہ تعالی اسے یہ توفیق دے کہ وہ سائل کو پہچاننے میں غلطی نہ کرے۔