یا حی سے مراد وہ ذات ہوتی ہے جس میں زندہ رہنے کی قوت بنفس نفیس موجود ہو اور اسے زندہ رہنے کے لئے کسی سے اکتساب نہ کرنا پڑے بلکہ کائنات کی ہر شے اپنی زندگی کے لئے اپنی حیات کے لئے اس کی مرہون منت ہو۔ وہ ذات خود تو زندہ ہو اور اس کے زندہ ہونے میں کسی دوسرے کا دخل نہ ہو بلکہ تمام باقی زندہ چیزیں زندگی کے لئے اس کی محتاج ہوں یہ ذات صرف اللہ ہی کی ہے اور ہمیشہ سے زندہ ہے اور زندہ رہے گا اور ہر چیز کی زندگی اس کی عطاء ہے کیونکہ اللہ تعالیٰ جل شانہ بذات خودمی ہے اور کا ئنات کی ہر چیز کو حیات بخشنے والا ہے اور اسی صفت سے ہر شے کو اس دنیا میں اور اس دنیا کے بعد زندگی عطا ہو گی اور ہوتی ہے۔ میرے نانا پیر فضل شاہ قادری قلندری فرماتے ہیں کہ جی وہ ذات ہے جو تمام امور حیات انجام دیتی ہے۔ یہ اسم جلالی ہے اس کے اعداد 18 ہیں اور اس کے موکل حاکم فرشتے کا نام احیائیل ہے جس کے تحت 18 سردار فرشتے ہیں ۔ اللہ تعالیٰ کا یہ واحد نام ہے جس کے ماتحت فرشتوں کی تعداد 4 نہیں بلکہ 18 ہے ان 18 افسر فرشتوں کے ماتحت 18 صفیں ہیں اور ہر صف میں 18 فرشتے ہیں۔ جو شخص اس اسم پاک کا ذکر کرتا ہے اس کے ہر مردہ کام میں جان پڑ جاتی ہے اور اس کا دل ہمیشہ زندہ رہتا ہے اور خاص بات یہ کہ اس کی روح اپنے پیدا کرنے والے کی طرف متوجہ ہو جاتی ہے۔ اس اسم کے خواص مندرجہ ذیل ہیں:
زندگی اور موت صرف اللہ تعالیٰ جل شانہ کے ہاتھ میں ہے۔ وہ ڈاکٹر جو اس بات کا خواہش مند ہو کہ اس کا ہر آپریشن کامیاب ہو تو اسے چاہئے کہ اس اسم پاک(یا حی) کو روزانہ اول و آخر 7 مرتبہ درود پاک کے ساتھ 700 مرتبہ پڑھنے کا معمول بنالے اس کے بعد آپریشن کرتے وقت یا حی کا کھلا ورد کرتا رہے یا جتنی بار پڑھ سکتا ہو پڑھے۔ ان شاء اللہ آپریشن کامیاب ہوگا اور اگر آپریشن کرنے سے پہلے مریض کے لواحقین کو بھی پڑھنے کی تلقین کرے اور مریض کے لواحقین بھی اس اسم پاک کا ورد کریں تو ان شاء اللہ آپریشن درست ہو گا اور صحت یابی ہوگی ۔
اگر کوئی شخص کسی بھی وجہ سے رنج و غم میں مبتلا ہو اس پر رنج و غم اس طرح سے غالب آ گیا ہو کہ اسے دنیا کی کوئی شے اچھی نہ لگے غم کی وجہ کوئی بھی ہو، رنج کسی بھی وجہ سے ہو۔ چاہئے کہ اس اسم پاک کو اول و آخر 7 مرتبہ درود پاک کے ساتھ 313 مرتبہ(یاحی) روزانہ 41 دن پڑھے۔ عمل ختم ہونے کے بعد دو نفل شکرانے کے ادا کرے اور شیرینی بچوںمیں تقسیم کرے ان شاء اللہ رنج و غم سے نجات پائے گا۔
جو شخص یہ چاہتا ہو کہ وہ اللہ تعالیٰ کے عجائبات روحانی کا مشاہدہ کرے تا کہ وہ حقیقت کو پاسکے اسے ہرگز یہ گمان نہ ہو کہ وہ اس عمل سے جب اسرار الہی سے روشناس ہو گا تواسے لوگوں پر برتری حاصل ہوگی۔ بلکہ اس کے ذہن میں اور اس کی نیت میں یہ بات شامل ہونی چاہئے کہ جب وہ ان عجائبات روحانی کا مشاہدہ کرے گا تو لوگوں کے لئے سیدھا راستہ متعین کرے گا اور لوگوں کو صحیح راستہ دکھائے گا۔ اور انہیں بھٹکنے سے بچائے گا۔ ایسے شخص کو چاہئے کہ بعد از نماز عشاء اس اسم پاک (یاحی)کو اول و آخر 11 مرتبہ درود پاک کے ساتھ 1800 مرتبہ پڑھے۔ اس عمل کو 90 دن تک جاری رکھے۔ اس دوران اسے جو مشاہدات حاصل ہوں انہیں قلمبند کرتا رہے۔ مدت پوری ہونے کے بعد دو نفل شکرانے کے ادا کرے اور ان مشاہدات کا ذکر کبھی کسی دوسرے سے مت کرے۔
تنگ دستی انسان کو نہ صرف غم دیتی ہے بلکہ معاشرے میں اس کے مقام کو بھی گرا دیتی ہے۔ تنگ دست انسان لوگوں کا مذاق بن جاتا ہے اور کوئی شخص تنگ دستی کا شکار ہو اور بارہا کوششیں کرنے کے باوجود اس کی تنگ دستی دور نہ ہو تو اسے چاہئے کہ اس اسم پاک کو اول و آخر 7 مرتبہ درود پاک کے ساتھ 777 مرتبہ 70 دن تک پڑھے اور اللہ پر کامل بھروسہ اور یقین رکھے 70 دن عمل پورا کرنے کے بعد دو نفل حاجت کے ادا کرے اور اللہ تعالیٰ سے اپنی تنگ دستی دور کرنے کی دعا کرے ان شاء اللہ اس کی تنگ دستی ہمیشہ کے لئے دور ہو جائے گی اور معاشرے میں اس کی عزت بحال ہو جائے گی۔ ایسے شخص کو چاہئے کہ وظیفہ ختم ہونے کے بعد اس عمل کو تھوڑا بہت یعنی ہر نماز کے بعد 21 مرتبہ یا 11 مرتبہ روزانہ پڑھتار ہے۔ ان شاء اللہ اللہ تعالیٰ کا فضل و کرم شامل حال ہوگا۔
اللہ تعالی کی سب سے افضل نعمت تندرستی ہے اللہ تعالیٰ کی تمام نعمتوں سے فائدہ اٹھانے کے لئے تندرستی ہی کام آتی ہے۔ اس لئے اللہ تعالیٰ سے ہمیشہ تندرست رہنے کی دعا کرنی چاہئے۔ جو شخص چاہتا ہو کہ اس کی تندرستی قائم رہے۔ تو اسے چاہئے کہ اس اسم پاک کو اول و آخر 11 مرتبہ درود پاک کے ساتھ 313 مرتبہ(یا حی) روزانہ پڑھے اور 21 دن پڑھنے کے بعد اس اسم پاک کو ہر وقت کھلا پڑھنے کا معمول بنالے تو وہ ہمیشہ تندرست اور صحت مند رہے گا اگر بیمار ہو گا تو اس کے ذکر سے اور اس کی برکت سے فوراً تندرست ہو جائے گا۔ پیر
جو شخص چاہتا ہو کہ ہمیشہ تندرست رہے تو وہ زندگی کا ایک معمول بنالے اور وہ یہ که بعد از نماز فجر اول و آخر 11 مرتبہ درود پاک کے ساتھ 707 مرتبہ یا حی پڑھے تو وہ کبھی بیمار نہ ہوگا۔
اس اسم پاک کو شوگر بلڈ پریشر فالج یا کسی بھی بیماری کی شفا کے لئے پڑھا جا سکتا ہے اور اگر درج ذیل طریقے سے پڑھا جائے تو تمام بیماریوں کے لئے یا اکیلا اسم پاک بہت کافی ہے۔ میرے نانا پیر فضل شاہ قادری قلندری فرماتے ہیں کہ بیماری کوئی بھی ہو اس سے نجات کے لئے اس اسم پاک(یاحی) کو اول و آخر 7 مرتبہ درود پاک کے ساتھ 3000 مرتبہ روزانہ پڑھے اور پانی پر دم کر کے مریض کو پلائے ان شاء اللہ 21 دن میں مرض جاتا رہے گا۔ مزید آپ فرماتے ہیں کہ اگر کسی شخص کی بیماری کا پتہ نہ چلتا ہو تو ایک سادہ سفید رنگ کی چینی کی پلیٹ لیں اور اس پر اس اسم پاک کو بسم اللہ الرحمن الرحیم کے ساتھ 18 مرتبہ لکھ لیں۔ پھر اس پلیٹ میں پانی ڈال کر مریض کو پلائیں تو ان شاء اللہ 11 دن کے اندر اندر نہ صرف اس کے مرض کی تشخیص ہو جائے گی بلکہ اس کی شفا کا عمل بھی شروع ہو جائے گا اور وہ شخص اگر اس عمل کو 21 دن جاری رکھے گا تو صحت یاب ہو جائے گا۔
جس شخص کی کوئی حاجت ہو اور اس کے پورا ہونے کی کوئی صورت نظر نہ آتی ہو تو اسے چاہئے کہ اس اسم پاک(یاحی) کو اول و آخر 5 مرتبہ درود پاک کے ساتھ روزانہ 141 مرتبہ پڑھے اور 21 دن تک اس عمل کی مداومت کرے۔ ان شاء اللہ حاجت پوری ہوگی۔
یہ اسم پاک ہائی بلڈ پریشر والے مریض کے لئے بے حد مفید ہے اس مرض کے مریض کو بلڈ پریشر چاہے کسی بھی وجہ سے ہو یا پھر ایسا بلڈ پریشر ہو جس کی وجہ ڈاکٹر یا حکیم نہ جان سکتے ہوں تو اس مرض کی شفاء کے لئے مریض کو چاہئے کہ وہ خود جب بھی پانی پینے لگے تو اول و آخر 7 مرتبہ درود پاک پڑھے اور 7 مرتبہ ہی اس اسم پاک (یاحی)کو پڑھ کر پانی پر دم کر کے پی لے۔ اگر مریض خود نہ کر سکتا ہو تو اس کا کوئی عزیز رشتے دار اس کو یہ پانی پڑھ کر دے سکتا ہے اور اگر اس کے گلے میں اس اسم پاک کے نقش کو ڈال دیا جائے ۔ تو فائدہ دو چند ہو جائے گا۔ ان شاء اللہ روزانہ یہ عمل کرنے سے ہائی بلڈ پریشر ہمیشہ کےلئے نارمل ہو جائے گا۔
فالج کسی بھی وجہ سے ہو سکتا ہے زیادہ تر ہائی بلڈ پریشر اس کی وجہ بنتا ہے جس سے دماغ کے کچھ خلیات یا اعصاب مردہ ہو جاتے ہیں اور انسان کا جسم فالج کا شکار ہو جاتا ہے۔ ایسی صورت میں ڈاکٹر یا حکیم سے علاج کروانا بے شک سنت ہے لیکن دماغ کے مردہ خلیوں یا اعصاب کو زندہ کرنا صرف اور صرف اللہ تعالیٰ کے ہاتھ میں ہے کیونکہ کسی بے جان شے میں جان ڈالنا صرف اور صرف حی کا ہی کرشمہ ہے۔ جس شخص کو فالج ہو اور اس کا فالح ٹھیک ہونے میں نہ آتا ہو تو اسے چاہئے کہ اس کا جو بھی علاج ہو وہ چلتا رہے۔ رشتہ دار یا عزیز اس اسم پاک(یاحی) کو روزانه اول و آخر 7 مرتبہ درود پاک کے ساتھ 707 مرتبہ پڑھ کر پانی پر دم کرے اور مریض کو پلائے ۔ یہ عمل 21 دن کرنے سے فالج زدہ شخص کا مفلوج حصہ دوبارہ کام کرنا شروع کر دے گا۔
زندگی میں حادثے کا پیش آ جانا عقل سے بعید نہیں۔ کئی کام ایسے ہوتے ہیں جن میں حادثہ ہو جانے کا خطرہ ہوتا ہے۔ جیسے ڈرائیونگ کسی مشین پر کام کرنا اور فوجیوں کی تو سروس عموماً ایسی ہوتی ہے کہ جہاں حادثات کا ہونا کوئی انوکھی بات نہیں اس لئے فوجیوں کو، سپاہیوں کو، دریا میں کشتی چلانے والے ملاحوں، مشینوں پر کام کرنے والے کاریگروں اور دیگر لوگوں کے لئے اس اسم پاک کا ورد کرنا بہت ضروری ہے۔ جو شخص اس اسم پاک(یاحی) کو کام پر جانے سے پہلے اول و آخر 7 مرتبہ درود پاک کے ساتھ 180 مرتبہ پڑھ کر کام پر جائے تو ان شاء اللہ اس اسم پاک کے ذکر کی برکت کی وجہ سے حادثات سے محفوظ رہے گا۔ جو شخص پہاڑی علاقہ میں سفر پر جائے سارے راستے میں اگر پڑھتا جائے گا تو ان شاء اللہ سفر میں ہر طرح کے حادثات سے محفوظ رہے گا اور اگر کوئی شخص اس اسم پاک کو روزانہ 100 مرتبہ پڑھنے کا معمول بنائے تو اللہ کے فضل وکرم اور اس اسم پاک کی برکت سے اللہ تعالی کے حفظ وامان میں رہے گا۔
روحانی طاقت بڑھانے کے خواہش مند کو چاہیے کہ کثرت سے یا حیی کا ورد کرے کہ حال طاری ہو جائے انشاء اللہ تعالیٰ ذاکر کی روحانی قوت میں بے پناہ اضافہ ہوگا۔
ہر ڈاکٹر اور حکیم کی یہ خواہش ہوتی ہے کہ اُس کے ہاتھ میں بے پناہ شفا ہو ۔ جو ڈاکٹر یاحی یا قیوم روزانه مطلب کھولنے سے پہلے 1001 بار یا بلاتعین تعداد ورد کرتار ہیگا اللہ تعالیٰ کےفضل سے اُسکا تجویز کردہ علاج شفا کا موجب بنا کر یگا۔
اس اسم(یاحی) کا ذاکر ہر قسم کی زمینی اور آسمانی آفت یا مصیبت سے محفوظ ہو جاتا ہے اور بڑے سے بڑے خطرے اور مصیبت سے آسانی سے نکل جاتا ہے۔ اعصابی اور عضلاتی نظام درست رہے اس اسم کا ذاکر تمام اعصابی اور عضلاتی بیماریوں سے محفوظ ہوجاتا ہے اور جسم کے کسی حصے کے بریکار ہونے کا خطرہ نہیں ہوتا۔
ہر مرض میں شفایابی کے لئے کام آتا ہے۔ اگر کوئی اس کا عامل بن کر دوسروں کی مدد کرنا چاہے تو مقررہ مقام پر بیٹھ کر روزانہ 1800 مرتبہ اس اسم کو اول و آخر 11 مرتبہ درود پاک کے ساتھ پڑھے۔ اس عمل کی مدت 110 دن ہے۔ 110 دن عمل کرنے کے بعد اس اسم کی زکوۃ ادا ہو جائے گی۔ وہ دوسروں کو نہ صرف اس اسم پاک کے پڑھنے کی اجازت دے سکے گا بلکہ جس کو بھی اس کا نقش دے گا اسے مندرجہ بالا فوائد حاصل ہوں گے۔ خود اپنے پاس اس تعویذ کو رکھنے سے اسے صحت یابی نصیب ہوگی۔