اللہ تعالی تمام خزانوں کا مالک ہے اور وہ جس کو چاہے غنی کر دیتا ہے۔
اگر دوکاندار یا سوداگر اپنی دکان یا تجارت کی جگہ کا تالا کھولنے سے پہلے 70 بار یاغنی پڑھے گا تو ان شاء اللہ اس کے مال تجارت میں برکت ہوگی کسی کا محتاج نہ رہے گا اور اسے کبھی بھی نقصان کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا ۔
اس اسم مبارک کو 1000 مرتبہ روزانہ یا جمعرات کے روز پڑھنے والا شخص ان شاء اللہ مالدار ہو جائے گا اور کسی کا دست نگر نہ رہیگا ۔
اس اسم مبارک کو بکثرت پڑھنے والے شخص کو ان شاء الله اعضاء کے درد سے شفا ہوگی مطمع ، لالچ ، ظاہری و باطنی امراض میں گرفتار اشخاص کو چاہئے کہ اس اسم مبارک کو پڑھ کر اپنے تمام اعضاء پر دم کریں ان شاء اللہ ان امراض سے نجات حاصل ہوگی۔
اس اسم مبارک کو لکھ کر اپنے پاس رکھنے والا مفلس نہ ہوگا اور اگر مال میں لکھ کررکھے گا تو مال میں برکت ہوگی