اعمال اسماء الحسنیٰ

یا غفور کے اعمال

یاعظیم کے اعمال

 یا عظیم کے لغوی معنی عظمت والی ذات کے ہیں اور اللہ تعالیٰ اپنی شان میں ہر لحاظ سے بلند و بالا ہے۔ اس کی عظمت اور غلبہ ہر چیز پر حاوی ہے۔ اس کی کبریائی منفرد نوعیت کی ہے۔ اس کا ہر کام عظیم ، زمین و آسمان کا مالک ہونے میں عظیم مخلوق کو رزق دینے میں عظیم، سب سے زیادہ پاک اور منزہ ہونے میں عظیم، طاقت کے لحاظ سے عظیم، گناہوں کو معاف کرنے کے لحاظ سے عظیم ، دوستی میں عظیم، جبار اور قہاع ہونے میں عظیم رحمت، علم، حکم، عدل و انصاف میں عظیم، حسن و جمال میں عظیم، کرم اور فضل میں عظیم غرض کہ ہر لحاظ سے عظیم ۔ جو شخص اللہ کو اس کی صفت سے یاد کرتا ہے اللہ تعالی اس کو بھی عظیم بنا دیتا ہے۔ اللہ کی عظمت اور بزرگی احاطہ تحریر میں لانا ناممکن ہے۔ کائنات کے جس شاہ کار کو بھی دیکھا جائے وہ اللہ کی عظمت کی دلیل ہے۔ کوئی ایسی ذات نہیں جو اللہ تعالی سے بڑھ کر ہو۔ بس یہ نام اسی کو زیب دیتا ہے اور وہی عظیم کہلانے کا صحیح معنوں میں حقدار ہے۔ اسم پاک یا عظیم جمالی ہے۔ اس کے اعداد 1020 ہیں اور اس کے موکل کا نام عضمائیل ہے جس کے ماتحت 4 افسر فرشتے ہیں ، ہر فرشتہ 1020 صفوں کا مالک ہے اور ہر صف میں 1020 فرشتے ہوتے ہیں۔

 جو شخص اللہ تبارک و تعالیٰ کے اس اسم مبارک کو چالیس یوم تک چار ہزار مرتبہ روزانہ پڑھے تو دین ودنیا میں کبھی کسی کا محتاج نہ ہوگا۔ اللہ اس اسم مبارک کی برکت سے اسے دین و دنیا کی نعمتوں سے نوازے گا بے پناہ مال و دولت اسے حاصل ہوگی ۔

اللہ تبارک و تعالیٰ کا قرب حاصل کرنے کیلئے بھی اس اسم مبارک کا وظیفہ انتہائی مؤثر ہے جو شخص ہر روز نماز ظہر کے بعد کثرت سے اس اسم مبارک کو پڑھے اللہ اسے اپنی خاص کرم نوازی سے سرفراز کرتا ہے۔ 

میں اس اسم مبارک کو 11 مرتبہ با وضو حالت میں پڑھ کر پانی پر دم کر کے پانی پینے سے ان شاء اللہ تعالی پیٹ درد جاتا رہے گا اور مکمل آرام آجائے گا۔ 

جو شخص چاہے کہ لوگ اس کی عزت کریں اور وہ لوگوں کی نظروں میں قابل تعظیم ہو جائے اور ہر ملنے والا اس کے ساتھ عزت سے پیش آئے تو اسے چاہیے کہ یا عظیم کو روزانہ 1020 مرتبه اول و آخر 5 مرتبہ درود شریف کے ساتھ تین ماہ تک پڑھے ان شاء اللہ وہ شخص لوگوں کی نظر میں بزرگ ہو جائے گا۔ چونکہ اس اسم پاک میں عظمت کے اسرار بہت زیادہ ہیں اس لیے اس کا ذاکر ہمیشہ کے لیے عظیم لوگوں میں شمار ہو جاتا ہے۔ اسم پاک یا عظیم کی بدولت جو عزت ملتی ہے وہ وائی ہوتی ہے اور مرتے دم تک قائم رہتی ہے۔

جو شخص کسی طاقتور دشمن کے شر سے محفوظ رہنا چاہے اور اسے یہ بھی معلوم ہو کہ وہ اس طاقتور آدمی یا دشمن کا مقابلہ نہیں کر سکتا تو اسے چاہیے کہ اسم پاک یا عظیم کو 313 مرتبہ روزانہ 21 دن تک پڑھے ان شاء اللہ وہ طاقتور دشمن کے شر سے محفوظ رہے گا۔ دشمن پر اس کی ہیبت طاری ہو جائے گی اور دشمن اس کو نقصان پہنچانے سے باز رہے گا۔

غربت اور افلاس نہ صرف انسانی ضروریات کی راہ میں رکاوٹ بنتی ہیں بلکہ ایسا شخص آج کل کے معاشرے میں لوگوں کی نظر میں کم تر اور کمزور بھی سمجھا جاتا ہے۔ انسان اپنی تقدیر سے زیادہ اور وقت سے پہلے کچھ نہیں لے سکتا۔ لیکن یہ سب قضائے معلق ہے اور قضائے معلق تو انسان کے اچھے عمل ، صدقہ و خیرات ، رشتہ داروں سے حسن و سلوک کی وجہ سے مل جاتی ہے۔ اس لیے یہ مقدر نہیں کہ انسان ہمیشہ غربت اور افلاس کی چکی میں پستا ر ہے۔ بعض لوگ اپنی حالت کو تقدیر کا نام دے کر اور یہ کہہ کر کہ مقدر سے زیادہ اور وقت سے پہلے کچھ نہیں ملتا اپنی کوششیں ترک کر دیتے ہیں ، ایسے لوگوں کو اپنی تبدیلی تقدیر کے لیے اللہ سے رجوع کرنا چاہیے۔ اسم یا عظیم ایسا اسم پاک ہے جو نہ صرف انسان کی تقدیر کو تبدیل کر سکتا ہے بلکہ اسے غربت اور افلاس سے بھی نجات دلا سکتا ہے۔ جو شخص چاہے کہ اس کے بگڑے کام سنور نے لگیں ، اس کی فاقہ کشی کشادگی رزق میں تبدیل ہو جائے تو اسے چاہیے کہ اسم پاک یا عظیم کو 777 مرتبہ اول و آخر 7 مرتبہ درود شریف کے ساتھ 70 دن تک پڑھے، جب ختم کر چکے تو اللہ کے حضور دو نفل شکرانے کے ادا کرے اور شیرینی بچوں میں تقسیم کرے۔ ان شاء اللہ 70 دن کے بعد غربت اور افلاس کے بادل چھٹنے شروع ہو جائیں گے۔ کشادگی رزق نصیب ہوگی اورجس کام میں وہ ہاتھ ڈالے گا اسے کامیابی نصیب ہوگی ۔

جو شخص اپنی بیروزگاری کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہو، یہاں تک کہ اسے پیٹ بھر کرکھانا بھی نہ ملتا ہو تو اس کو چاہئے کہ وہ اسم پاک یا عظیم کو 2040 مرتبہ روزانہ اول و آخر11 مرتبہ درود پاک کے ساتھ 40 دن پڑھے ۔ 40 دن ختم نہ ہونے پائیں گے کہ اسےروزگار میسر آ جائے گا اور اس کی محتاجی اور تنگی رزق ختم ہو جائے گی۔ جب عمل پورا ہوجائے تو دورکعت نماز شکرانہ ادا کرے اور چلتے پھرتے اس اسم پاک کا ور در کھے۔

جو شخص یہ چاہتا ہو کہ اسے دین و دنیا کی تمام نعمتیں میسر ہوں، دنیا میں بھی تنگی نہ ہو اور آخرت میں بھی اس کا بھلا ہو تو اسے چاہیے کہ اسم پاک یا عظیم کو 4000 مرتبہ روزانہ اول و آخر 21 مرتبہ درود پاک کے ساتھ پڑھے، اللہ تعالی اسے دین و دنیا کی نعمتوں سے نواز دیں گے۔ اس کے ساتھ بھلائی ہوگی اور اللہ تعالیٰ جس سے بھلائی کرنا چاہتا ہےاسے سب سے پہلے دین کی سمجھ عطا فرماتا ہے۔

جو شخص یہ چاہے کہ وہ اپنے بارے میں یا کسی کے بارے میں جب بھی بارگاہ الہی میں جو عرض کرے اللہ تعالیٰ اس کی وہ دعا اور عرض قبول فرمالے تو اسے چاہئے کہ اسم پاک یا عظیم کو 313 مرتبہ اول و آخر 7 مرتبہ درود پاک کے ساتھ 81 دن تک پڑھے۔ 81 دن پڑھنے کے بعد دو نفل شکرانے کے ادا کرے اور معمول بنالے کہ روزانہ اسم پاک یا عظیم کو 7 مرتبہ پڑھ کر گھر سے نکلے اور جب واپس آئے تو دو نفل شکرانے کے ادا کرے۔ ایسے شخص کی دعا بہت جلد قبول ہو گی ، دور دور تک اس کی شہرت پھیلے گی ، بے پناہ مال و دولت حاصل ہو گی اور وہ کبھی مفلس نہ ہوگا۔ اللہ تعالیٰ کی رضا سے وہ جس دوست یا دشمن سے ملے گا وہ اس کے ساتھ محبت سے پیش آئے گا۔

اگر آپ زندگی کے ہر شعبہ میں صاحب اقتدار رہنا چاہتے ہیں یعنی گھر والے عزت کریں، جہاں کام کاج ہو وہاں اختیارات وسیع ہوں اور ہر ایک عزت کی نظر سے دیکھے، عہدے اور ملازمت میں مسلسل ترقی ہوتی رہے تو اسے چاہیے کہ وہ اسم پاک یا عظیم کو 313 مرتبہ روزانہ اول و آخر 7 درود پاک کے ساتھ پڑھے۔ ان شاء اللہ اسے وہ اقتدار حاصل ہو گا جو حق تعالیٰ کی طرف سے جب عطاء ہوتا ہے تو اس کو زوال نہیں آتا۔

جو ماں باپ اپنی اولاد کے ہاتھوں ، ان کی سرکشی اور بغاوت کی وجہ سے تنگ ہوں یا بچے ان کا حکم نہ مانتے ہوں تو ایسے والدین کو چاہیے کہ ماں باپ میں سے کوئی ( بہتر ہے کہ والد ) اس عمل کو کرے ۔ اسم پاک یا عظیم کو 1100 مرتبہ روزانہ اول و آخر 11 مرتبہ درود شریف کے ساتھ 21 دن پڑھے۔روزانہ پڑھنے کے بعد جو بیٹا یا بیٹی سرکش ہو اس کے لیے ایک سفید کاغذ پر زعفران اور عرق گلاب سے اسم پاک یا عظیم کو 21 مرتبہ لکھے اور اسےپانی میں حل کر کے اپنے سرکش بچے یا بچی کو 11 دن پلائے ۔ یادر ہے کہ روز نیا کا غذ لے کر 21 مرتبہ اس اسم پاک کو لکھتا ہے ، ارد گرد اس کے موکل کا نام لکھنا ضروری ہے۔ ان شاء اللہ 11 دن کے اندر اندر وہ سرکش بچہ یا بچی ماں باپ کے تابع فرمان ہو جائے گا۔

اسم پاک یا عظیم کا عامل بننے کے لیے چاہئے کہ اسم مبارک یا عظیم کو 7000 مرتبہ اول و آخر 11 مرتبہ درود ابراہیمی کے ساتھ 40 دن پڑھے۔ نماز کی پابندی کرے اور عمل ختم ہونے پر ہر روز ایک تسبیح اسم پاک یا عظیم کی اول و آخر 7 مرتبہ درود پاک کے ساتھ ہمیشہ پڑھے۔ اس کے بعد ورد اور نقش دے سکتا ہے۔