Blog
یا باسط کے اعمال
اسم یَا بَاسِطُ کی نہایت اہم خاصیت یہ ہے کہ اس کے ذاکر میں اطاعت الہی اور کثرت عبادت کا جذبہ بیدار ہو جاتا ہے۔ لہذا جو چاہتا ہے کہ اس کا دل ہر وقت عبادت اور اطاعت کی طرف راغب رہے تو اسے چاہیے کہ اس اسم کو گیارہ سو مرتبہ بعد از نماز فجر پڑھنے کا معمول بنالے اس اسم کی پڑھائی کے باعث دل میں اطاعت الہی کی استقامت پیدا ہو جائے گی۔
جو شخص روزانہ یَا بَاسِطُ صبح کے وقت ایک سو مرتبہ پڑھنے کا معمول بنالے اللہ تعالیٰ اسے غنی کر دے گا اور اس کا رزق وسیع ہو جائے گا۔
جو وظیفہ میں اب ہدیہ قارئین کر رہا ہوں یہ بھی اضافہ رزق کیلئے انتہائی موثر ہے اور اس سے بہت جلد مسئلہ حل ہو جوتا ہے۔ اضافہ رزق کیلئے اس وظیفے کو رمضان المبارک کے دوران دن یا رات کے کسی حصے میں 1100 مرتبہ پڑھنا انتہائی مفید و فائدہ مند ہے۔ رنج و غم کے اثرات اپنے دل سے دور کرنے کیلئے ہوتا جو چاہیے کہ اسکا دل عبادت میں لگے
یا باسط ایک ایسا اسم الہی ہے جس میں دنیاوی طور پر نہ صرف اضافہ رزق اور کاروبار وغیرہ میں برکت کی خصوصیات موجود ہیں بلکہ اس کا ایک خاص پہلو یہ بھی ہے کہ یہ انسان کے اندر کی کثافت اور میل کو دھو دیتا ہے اور انسان مثل آئینہ صاف ہو جاتا ہے۔ اسے ظالم کے ظلم سے ڈر نہیں لگتا۔ کسی حاکم وقت سے اسے کوئی نقصان نہیں پہنچ سکتا اور وہ چاہے تو عوام کا ایک ہجوم اس کے ارد گرد اکٹھا ہو جائے۔ یا باسط کا ورد بقول ان لوگوں کے لیے انتہائی مجرب ہے جو روح کی بالیدگی اور تیسری آنکھ کو بیدار کرنا چاہتے ہیں۔ اور وہ چاہیں کہ ان کے سامنے سے تمام پردے ہٹ جائیں اور وہ دور تک دیکھ سکیں تو اس اسم پاک میں خاصیت پائی جاتی ہے کہ جو شخص اس اسم پاک کو اس مقصد کے لیے پڑھنا چاہئے کہ اس کی کثافتیں دھل جائیں اور روح بوجھ سے نکل آئے تو اسے چاہئے کہ وہ اس اسم پاک کو بعد از نماز عشاء وتروں سے پہلے روزانہ 11 ہزار مرتبہ پڑھے اور اول و آخر درود پاک 11 یا 21 مرتبہ پڑھے اس عمل کی مدت 90 دن ہے ۔ 90 دن کے بعد اس شخص کے لیے دنیاوی پر دے ختم ہو جائیں اور اس کی تیسری آنکھ بیدار ہو جائے۔
اگر کوئی شخص رنج و غم میں مبتلا ہو اور اسے ان سے نکلنے کی کوئی صورت نظر نہ آتی ہو تو چاہئے کہ رات سونے سے پہلے 11 مرتبہ درود ابراہیمی پڑھے اور با آواز بلند اللہ تعالی سے غموں کی نجات کے لیے دعا کرے پھر ایک تسبیح یا باسط پڑھے اور 11 مرتبہ درود پاک پڑھتے پڑھتے سو جائے ۔11 دن کے عمل سے رنج والم کے بادل چھٹ جائیں گے۔
جس عورت کا خاوند بد اخلاق ہو اور بڑی سختی سے پیش آتا ہو۔ اس کی جائز باتوں پر بھی اعتراض کرتا ہو تو چاہئے کہ وہ عورت اس اسم پاک کو 720 مرتبہ روزانہ اول و آخر 11 مرتبہ درود پاک پڑھ کردم کر کے پانی اپنے خاوند کو پلائے 11 دن تک یہ عمل جاری رکھے تو اس کے شوہر کا مزاج ٹھیک ہو جائے گا اور وہ اخلاق سے پیش آئے گا۔
تنگی رزق کو دور کرنے کا سب سے بڑا عمل ہے اور اتنا سریع التاثیر ہے کہ اس عمل کے عامل کو ضمانت ہے کہ وہ اس عمل کو با احسن کر لیتا ہے تو ساری زندگی اسے دوسروں کے آگے ہاتھ پھیلانے سے اللہ تعالیٰ جل شانہ بچائے رکھتا ہے۔ عمل یہ ہے جب کھانا کھانے بیٹھے تو گھر کے تمام افراد پہلا لقمہ منہ میں ڈال کر فورا باہر نکال لیں اور اس لقمے پر 11 مرتبه یا باسط پڑھیں اگر دن میں 2 بار کھانا کھا ئیں تو 2 بار ایسا کرے ان لقموں کو اکٹھا کر کے مٹی کے ایک پیالے میں ڈالے اور ایک اور مٹی کا پیالہ لے کر اس میں پانی ڈالے اور مکان کی چھت پر رکھ دے تاکہ پرندے وغیرہ اس کو کھالیں اگر یہ عمل 40 دن کرلے تو زندگی بھر کے لیے رزق کی تنگی نہ ہوگی۔ اس عمل کے بعد بعد از نماز فجر 10 مرتبہ یا باسط پڑھ کر اپنے ہاتھوں پر پھونکے اور چہرے پر مل لے اور اس کو اپنا معمول بنا لے ان شاءاللہ الکریم بہت فائدہ ہوگا
قرآن پاک میں ارشاد باری تعالی ہے کہ جس کے معنی ہیں کہ اللہ تعالی سے تجارت کرو جو تمہارے مال کا سب سے اچھا خریدار ہے 10 دنیا اور 70 آخرت میں اللہ ہی عطا کر سکتا ہے جو شخص چاہتا ہو کہ وہ دنیا اور آخرت میں اپنے اپنے لیے نیک اعمال جمع کرے تو اسے فراخ دلی اور سخاوت کے زیور سے آراستہ ہونا پڑے گا جب بھی کسی کو دے تو اس نیت سے کہ جو کچھ دے رہا ہے صرف اور صرف اس کا صلہ اسے اللہ سے لینا ہے دینے والے کے ساتھ اسے کوئی واسطہ نہیں ہے۔ اور جب کسی کو دے تو دل میں 11 مرتبہ یا باسط پڑھے۔ جو شخص اس اسم کے ساتھ فراخ دلی اور سخاوت کرتا ہے اللہ تعالیٰ دنیا میں بھی اور آخرت میں بھی اس کے تمام مسائل کو حل کرتا ہے۔
جو شخص چاہے کہ اس پر عالم ملکوت کے اسرار کھل جائیں اور اس کی کثافت دھل جائے اور وہ اللہ تعالیٰ کی ان مہربانیوں کو دیکھ سکے جو عالم ملکوت میں انسانوں پر ہوتی ہیں تو اسے چاہئے کہ اس اسم پاک کو 700 مرتبہ روزانہ صبح اول و آخر 7 مرتبہ درود پاک 40 دن پڑھے اور 40 دن پورے ہونے پر دو رکعت نماز شکرانہ ادا کرے تو اس پر عالم ملکوت کے راز منکشف ہوں۔ اور وہ اکثر نیک روحوں کی زیارت کرے اور اس کے دل کو کشادگی نصیب ہو۔
جو شخص رزق میں اضافے کا خواہاں ہو تو اسے چاہے کہ ماہ رمضان کا انتظار کرے اور ماہ رمضان میں اس اسم پاک کو 1100 مرتبہ روزانه اول و آخر 11 مرتبه درود پاک کے ساتھ پڑھے۔ سارا رمضان اس وظیفے کو پڑھتا ر ہے تو ان شاء اللہ العزیز اللہ تعالٰی کی ذات بابرکات اس شخص پر راضی ہو اور اس پر دولت کے خزانے کھول دے اور اسے کسی چیز کی کمی نہ ہونے دے۔ ان شاءاللہ الکریم