اعمال اسماء الحسنیٰ

یا برّ کے اعمال

اَلْبرُّ

یا برّ کے اعمال

شراب خوری کی عادت میں مبتلا شخص کو یہ اسم مبارک لکھ کر بارش کے پانی سے دھو کر پلایا جائے تو اس کی شراب پینے کی عادت سے ان شاء اللہ جان چھوٹ جائے گی اور گناہوں سے تائم ہو جائے گا

اس اسم مبارک کو بکثرت پڑنے والے کے دل سے دنیا کی محبت نکل جائے گی۔ گناہ کبیرہ کا مرتکب ، شراب خوری اور زنا کے گناہ میں مبتلا شخص اس اسم مبارک کو ۷۰ مرتبہ پڑھے گا تو ان شاء اللہ   تو بہ کی توفیق پائے گا اور گناہوں سے ہٹ جائے گا۔روزانہ اس اسم مبارک کا ورد کرنے والا عزیز خلائق ہوگا ۔

اگر اس اسم مبارک کو آندھی وغیرہ کی آفت زمینی یا سمندری طوفان کے ڈر سے پڑھے گا تو ان شاء اللہ امن و سلامتی میں رہے گا۔

قبولیت دعا کیلئےاس اسم مبارک کو یا رَحِیمُ کے ساتھ پڑھنے سے قبولیت کی زیادہ امید ہوتی ہے۔