اعمال اسماء الحسنیٰ

یا باعث کے اعمال

الْبَاعِث

اسم پاک یا باعث اللہ تعالیٰ کے پاک اسماء میں سے ہے اور اس میں جلالی اور جمالی دونوں خصوصیات موجود ہیں۔ اگر چہ اس اسم میں اللہ تعالیٰ کا جمال اس کے جلال پر غالب ہے۔ جب یہ اسم جمال میں ہوتا ہے تو انسان کا دل زندہ ہو جاتا ہے اور وہ اللہ کے انوار اور تجلیات سے اتنا بھر جاتا ہے کہ انسان جس طرف دیکھتا ہے وہی چیز زندہ ہو جاتی ہے۔ یوں سمجھئے کہ جمادات، نباتات اور انسان سب ہی ذاکر سے محبت کرنے لگے جاتے ہیں۔ جب اس کے جلالی اثرات ظاہر ہوتے ہیں تو اس ذاکر کے اندر جلال کی وہ کیفیت پیدا ہو جاتی ہے کہ جن وانس اس کی ہیبت سے ڈرنے لگ جاتے ہیں۔ اس کی ہمت کا عالم یہ ہو جاتا ہے کہ وہ بڑے سے بڑے آدمی سے بھی آنکھ ملا کر بات کر سکتا ہے۔ اس کے اعداد 573 ہیں۔ اس کے موکل کا نام محیط ائیل ہے۔ اس کی نگرانی میں ماتحت چار افسر ہیں اور ہر افسر فرشتے کی نگرانی میں 573 صفیں ہیں اور ہر صف میں 573 فرشتےہیں اس کے فوائد درج ذیل ہیں۔

باعث سے مراد وہ ذات ہے جو اٹھنے کے دن مخلوق کو پیدا کرے گی قبروں سے مردوں کو اٹھائے گی -اور سینوں کے چھپے راز ظاہر کرے گی۔ بابا جی جمال دین بیاض جمال میں لکھتے ہیں کہ ایسا روحانی مسافر جو سلوک کی راہ پر گامزن ہو چکا ہو مگر اسے کشف قبور نہ ہوتا ہو یعنی ابتدائی طور پر اس کے اندر روحانی صلاحیتیں پیدا ہو چکی ہوں۔ تو ایسے شخص کو صاحب کشف بننے کیلئے نیا باعث کا ورد کرنا چاہیے اور چند ماہ تک مسلسل کثرت سے پڑھنا چاہیے تو ان شاء اللہ اس کے دل کی آنکھ کھل جائے اور وہ صاحب کشف بن جائے گا۔

حضور پیر فضل شاہ قادری قلندری فرماتے ہیں کہ ایسا مرید جو سلوک کی راہ پر گامزن ہو چکا ہو مگر اسے کشف قبور نہ ہوتا ہو اور روحانی صلاحیتیں ایک مقام پر آکر ٹھہر گئی ہوں تو ایسے شخص کو چاہئے کہ اسم مبارک یا باعث 777 مرتبہ اول و آخر 7 مرتبہ درود پاک کے ساتھ 70 دن پڑھے۔ عمل پورا ہونے پر شکرانے کے نوافل ادا کرے اور شیرینی تقسیم کرے۔ ان شاء اللہ اس کے دل کی آنکھ کھل جائے گی اور وہ صاحب کشف بن جائے گا۔

بے وجہ دشمنیاں بہت بڑے حادثات کو جنم دیتی ہیں۔ اگر اس طرح کا کوئی دشمن جس سے انسان کو جان و مال اور عزت کا خطرہ ہو، انسان کے درپے ہو تو اسے چاہئے کہ اسم مبارک یا باعث کو سیسہ کی تختی پر ہفتے کے روز پہلی ساعت میں 41 بار نقش کرے اور اس کا اتنا ذ کر کرے کہ حال غالب ہو جائے اور دوران ذکر اس کی نظر سختی پر رہے، جب اس کے دل میں سے یا باعث کی آواز آنے لگے تو تختی پر نظر رکھے ہوئے کہے کہ اے زحل میں نے تجھے فلاں بن فلاں پر مسلط کیا (دشمن کا نام اور اس کی ماں کا نام لے ) ٹھیک اس وقت ظالم دشمن پر زحل مسلط ہو جائے گا اور اسے اتنی مشکلات پڑ جائیں گی کہ وہ دوسروں کے بارے میں سوچنا ہی چھوڑ دے گا۔ اس اسم پاک کی یہ برکت ایک اور راز کو بھی کھولتی ہے وہ لوگ جو ستاروں کے پابند ہیں اور سمجھتے ہیں کہ ستارے انسان کی زندگی پر اچھے اور برے اثرات رکھتے ہیں اور انھیں کوئی تبدیل نہیں کر سکتا۔ یہ اسم پاک واضح کرتا ہے کہ تمام ستارے انسان کے ماتحت ہیں چاہے وہ زحل ہو یا عطار دسب کے سب انسان کے ماتحت ہیں اور اللہ تعالیٰ کے پاک اسماء کا ذاکر جس ستارے کو چاہے اس کی چال موڑ دے۔

اگر کسی شخص پر بہت سختی اور مشکلات ہوں، ہوتے ہوئے کام بگڑ جاتے ہوں، دوست کام نہ آ رہے ہوں ، دشمن حاوی ہو رہے ہوں تو وہ اسم مبارک یا باعث کو یا فتاح کے ساتھ ملا کر 1100 مرتبہ روزانہ تہجد کے وقت پڑھے۔ عمل کی مدت 40 روز ہے۔ آزمایا گیا ہے کہ بعض حالتوں میں اس اسم کا موکل حاضر ہو کر عامل کی مشکلات حل کرتا ہے۔ اس کے علاوہ اگر اسم مبارک کو ایک سفید کاغذ پر اس کے موکل کا نام چاروں کونوں میں لکھ کر اپنے گھر میں رکھا جائے تو گھر میں آنے والی تمام سختیاں دور ہو جاتی ہیں۔

آج کل کے مادہ پرست دور میں جہاں انسان مشین کی طرح کام کرنے پر مجبور ہے، انسان کو اس بات کا احساس بھی نہیں ہوتا کہ اس کا دل مر چکا ہے۔ اگر کوئی شخص ایسے حالات میں اپنے دل کی طرف متوجہ ہوتا ہے تو یقینا رب العزت اس کے دل کے زندہ ہونے کا سامان پیدا کر دیتا ہے۔ پس جو شخص یہ چاہتا ہو کہ اس کا دل زندہ ہو جائے اور وہ اللہ کے انوار اور تجلیات کا مرکز بن جائے تو وہ سونے سے پہلے اپنے بستر پر بیٹھ کر با وضو اول و آخر 7 مرتبہ درود پاک کے ساتھ اسم مبارک یا باعث 573 مرتبہ پڑھے۔ عمل کی مدت 120 دن ہے۔ مدت ختم ہونے پر ان شاء اللہ ذاکر کا دل زندہ ہو جائے، شہوت ، غفلت، حرس ، بجل جیسے امراض ختم ہو کر قلب کی روشنی میں ان انوار اور تجلیات کا مشاہدہ کرے گا جن کے لیے لوگ سالہا سال عبادت اور ریاضت کرتے رہتے ہیں۔

جس شخص کا بچہ یا بچی گم ہوگئی ہو یا اغوا کر لی گئی ہو تو وہ اپنے گھر کی عورتوں سے کہے کہ وہ کچھ اور عورتیں بلا کر 101 مرتبہ درود پاک کا ذکر پہلے کریں اور پھر سب مل کر اسم پاک یا باعث سوالا کچھ مرتبہ پڑھیں ، ان شاء اللہ گمشدہ لڑکا یا لڑکی کا پتہ چل جائے گا اور بخیریت اپنے گھر کسی نہ کسی طریقے سے واپس آ جائے گا۔ یادر ہے کہ اگر ایک مرتبہ یہ عمل کرنے سے گمشدہ فرد کا پتہ نہ چلے تو اس ذکر کو دوبارہ یا اس وقت تک کرتے رہیں جب تک گمشدہ گھر نہ آجائے۔ گمشدہ گھر آجائے تو شکرانے کے نوافل ادا کرنے چاہئیں۔

آج کے دور میں ڈپریشن، بے چینی اور مختلف ذہنی عوارض روز بروز بڑھتے چلے جا رہے ہیں شاید اس کی بنیادی وجہ انسان کا اللہ سے دور ہونا اور مادہ پرستی کی طرف راغب ہوتا ہے۔ پریشانی، بے چینی اور خوف اس کے دل میں بیٹھ جاتا ہے۔ ایسے لوگوں کے علاج کے لیے چاہئے کہ عامل یا گھر کا کوئی فرد مریض کی نفسیاتی بیماری دور کرنے کے لیے اول و آخر 11 مرتبہ درود پاک کے ساتھ اسم مبارک یا باعث کو 3125 مرتبہ پڑھے اور روزانہ پانی دم کر کے مریض کو پلائے ۔ 40 دن تک عمل جاری رکھے، ان شاء اللہ نفسیاتی عوارض کچھ بھی ہوں مریض کا بھلا ہو گا وہ پریشانی سے نکل آئے گا۔ مریض کی صحت یابی ہو جائے تو اسے تاکید کی جائے کہ وہ اسم مبارک یا باعث کو روزانہ 11 مرتبہ ضرور پڑھا کرے۔ ان شاء اللہ زندگی بھر نفسیاتی عوارض سے محفوظ رہے گا۔

بانجھ پن کا مرض آج کل بہت عام ہو چکا ہے۔ اس کی شکار مریضہ خود اسم پاک یا باعث کو 777 مرتبہ اول و آخر 7 مرتبہ درود پاک کے ساتھ 70 دن پڑھے، نانے کے دن بعد میں شمار کرلے ۔ ان شاء اللہ انھیں 70 دنوں میں اللہ تعالیٰ اس کے مرض کو ختم کر دے گا اور وہ اولاد کی نعمت سے فیض یاب ہو گی ، اس وظیفے کو اگر صدق دل سے کیا جائے تو کبھی ناکامی نہیں ہوتی۔ بعض اوقات عاملین یہ کہ کر اپنا پیچھا چھڑا لیتے ہیں کہ ہم نے تمہیں جو پڑھنے کے لیے دیا تم نے اسے صدق دل سے نہیں پڑھا۔ حالانکہ غرض مند دیوانگی کی حد تک سچے دل کے ساتھ اس عمل کو کر رہا ہوتا ہے۔ صدق دل لکھنے کا مطلب یہ ہے کہ انسان یہ نیت ضرور کر لے کہ پروردگار ہر چیز پر قدرت رکھتا ہے۔ وہ چاہے تو قطرے کو سمندر کر سکتا ہے۔ وہ چاہے تو ذرہ کو صحرا کر سکتا ہے اور یہ اس کا کام ہے کہ اس کی ہ مرضی سے تمام دنیا اس کی نعمتوں سے فائدہ حاصل کرتی ہے۔ ویسے تو اس عمل کی اجازت ہر اس شخص کو ہے جو پانچ وقت کا نمازی ہے لیکن پھر بھی کسی بڑے کا پیچھے ہونا یعنی مددگار کے طور پر یا استاد کے طور ہونا انتہائی ضروری ہے۔

اسم مبارک یا باعث پست ہمتی کا بہترین علاج ہے۔ پست ہمت شخص کی قوت ارادی بھی کمزور پڑ جاتی ہے اور وہ ڈر اور خوف میں اپنی زندگی گزار رہا ہوتا ہے۔ اس ڈر اور خوف کی وجہ سے اس کی صحت بھی خراب ہو جاتی ہے اور اعصاب بھی متاثر ہونے لگتے ہیں ایسا شخص اسم پاک یا باعث اول و آخر 7 مرتبہ درود پاک کے ساتھ 313 مرتبہ 40 دن پڑھے 41 ویں دن 33 مرتبہ اسم مبارک یا باعث کو اول و آخر 3 مرتبہ درود پاک کے ساتھ پڑھ کر پانی پر دم کرے اور پی لے۔ ان شاء اللہ اس کی پست ہمتی جاتی رہے گی۔ قوت ارادی بحال ہوگی اور اس کی صحت پر بہترین اثرات مرتب ہوں گے۔
ص کو صاحب کشف بننے کیلئے نیا باعث کا ورد کرنا چاہیے اور چند ماہ تک مسلسل کثرت سے پڑھنا چاہیے تو ان شاء اللہ اس کے دل کی آنکھ کھل جائے اور وہ صاحب کشف بن جائے گا۔

جس شخص کا باغ کسی وجہ سے پھل پھول نہ پیدا کرتا ہو تو وہ اسم مبارک یا باعث 707 مرتبہ یا وارث کو ساتھ ملا کر اول و آخر 11 مرتبہ درود پاک کے ساتھ پڑھ کر ایک بڑی بالٹی میں روزانہ دم کرے اور پودوں کو پانی دے۔ یہ عمل 40 دن کرنے کے بعد اسی باغ میں ایک نیا پودا لگائے اور اس پر وہیں بیٹھ کر 11 مرتبہ یا باعث اول و آخر تین مرتبه درود پاک پڑھ کر پانی پر دم کر کے پودے پر چھڑک دے۔ جیسے جیسے نیا لگایا ہوا پو دانشو و نما پاتا چلا جائے گا ویسے ویسے اس کا تمام باغ نشو و نما پائے گا۔ اس کے پودوں میں پھل پھول لگیں گے بلکہ اس کا باغ پھلوں اور پھولوں سے بھر جائے گا۔
 صاحب کشف بننے کیلئے نیا باعث کا ورد کرنا چاہیے اور چند ماہ تک مسلسل کثرت سے پڑھنا چاہیے تو ان شاء اللہ اس کے دل کی آنکھ کھل جائے اور وہ صاحب کشف بن جائے گا۔

جو شخص اس کا عامل بننا چاہے وہ بعد از نماز عشاء ہو جائے اور پھر اٹھ کر تہجد سے پہلے اسم پاک یا باعث کو 1100 مرتبہ اول و آخر 11 مرتبہ درود پاک کے ساتھ پڑھے۔ پھر تہجد کے نوافل ادا کرے، اس عمل کی مدت 90 دن ہے۔ جب 90 دن مکمل ہو جائیں تو عامل اپنے معمولات میں اسم پاک یا باعث کی ایک تسبیح شامل کرلے۔ عمل پورا ہو جانے پر دو نفل شکرانہ ادا کرے اور شیرینی تقسیم کرے۔ اس کے بعد وہ اسم پاک یا باعث کا تعویذ اور وردان تمام مندرجہ بالا امور کے لیے سائل کو دے سکتا ہے۔