Blog
یا باریء کے اعمال
اس اسم کے معنی ہیں وہ ذات جو پیدا کرتی ہے وہی دوبارہ زندہ کرے گی۔ اس ہم میں اختام ہو کر دوبارہ زندہ ہونے کا راز پوشیدہ ہے۔ یعنی جب کوئی شخص یہ چاہتا ہے کہ وہ اپنی ذات کو منا کر دوبارہ اس انداز سے پیدا ہو کہ پیدا ہونے کے بعد وہ جو اعمال کرے اس سے یہ ثابت ہو کہ وہ واقعی اس دنیا میں اللہ تعالیٰ جل شانہ کا خلیفہ ہے لفظی معنی اس اسم کے یہ ہیں کہ اے وجود پیدا کرنے والے اور اسے خلوق کو پیدا کرنے والے تمام ارواح کو اللہ تعالی نے بالکل مکمل انداز سے پیدا فرمایا، اور اس کی یہ تخلیق ہر قسم کے نقص سے پاک ہے۔ اگر انسان کی تخلیق پر غور کیا جائے تو انسانی تخلیق اتنی بات ہے کہ اس میں کوئی کی نہیں۔ اور اگر انسانی جسم کی عادت پر تصور کیا جائے اور اس کے ایک ایک عضو کو نور سے دیکھا جائے تو بے ساختہ منہ سے لگاتا ہے کہ انسان پروردگار کا ایک شاہ کا ر ہے۔ اور اسی طرح کے شاہ کار بنانے کی صفت کو باری کہتے ہیں۔ حضرت امام غزالی فرماتے ہیں کہ جب کوئی کسی چیز کو بنانے کا ارادہ کرتا ہے تو اسے تین مدارج طے کرنا پڑتے ہیں۔ پہلا درجہ یعنی انداز وہ ہے یعنی کسی چیز کو عدم سے وجود میں لانا دوسرا درجہ اسے وجود مطار کرنا اور تعمیر اور درجہ اس کے خدو خال اور اس کی شکل و بیت جاتا ہے۔ پہلے درجے کے لئے خالق کا لفظ استعمال ہوتا ہے اور تیسرے درجہ کے لئے مصور کا لفظ استعمال ہوتا ہے۔ اس لئے باری کا ایک مطلب یہ بھی ہے کہ وہ ہستی جو تخلیق کے وجود کو استوار کر پیدا کرے باری کہلاتی ہے۔ اسم جلالی ہے۔ اس کے اعداد 213 ہیں۔ اس کے موکل کا نام سلسائیل ہے جو فرشتگان قبر میں سے ہے۔ اور اس کے تحت 17 بڑے فرشتے ہیں اور ہر ایک فرشتہ 213 صفوں کا حاکم ہے اور ہر صف میں 213 موکل فرشتے موجود ہیں۔
تمام ارواح کو اللہ تعالٰی نے بالکل مکمل انداز میں پیدا فرمایا ہے اس کی تخلیق ہر قسم کے نقص سے پاک ہے انسانی تخلیق اتنی جامع ہے کہ اس میں کوئی کمی نہیں اگر انسانی جسم کے بناوٹ کے ایک ایک حصے پر غور کیا جائے۔ تو پتہ چلے گا کہ بدن انسانی کی تخلیق اس کا ایک عظیم شاہکار ہے اس شاہکار کو بنانے کی صفت کو باری کہا جاتا ہے۔ حضرت امام غزالی نے فرمایا کہ جب کوئی شخص کسی چیز کو بنانے کا ارادہ کرتا ہے تو اسے تین مدراج طے کرنے پڑتے ہیں۔
پہلا درجہ اندازہ ہے ۔ یعنی کسی چیز کو عدم سے وجود میں لانا ہے۔
دوسرا درجہ وجود دیتا ہے ۔
اور تیسرا درجہ اس کی شکل وہیت ہے
پہلے درجے کیلئے خالق کا لفظ استعمال ہوتا ہے۔ دوسرے کیلئے باری کا اور تیسرے کیلئے مصور کا لفظ ہے۔ اس لیے باری کا مطلب تخلیقی وجود کو سنوار کر پیدا کرتا ہے۔ اس اسم کے خواص جنکو سریع التاثیر اور مجرب المجرب پایا ہے درج ذیل ہیں
ایسا ڈاکٹر حکیم یا طبیب جو یہ چاہتا ہو کہ اس کے علاج کرنے میں اللہ کی خصوصی مدد شامل حاصل ہو اور اس کی دی ہوئی دوا شفا کا ذریعہ بنے تو اسے چاہیے کہ اس اسم کو روزانہ 213 مرتبہ درود شریف اول و آخر گیارہ مرتبہ پڑھنا معمول ، بنالے انشاء اللہ جس مریض کا وہ علاج کرے گا اللہ کرم کرے گا۔
یہ بات کثرت سے میرے تجربے میں آئی کہ شوگر جیسے موذی مرض کا روحانی علاج کرنے کے حوالے سے یہ اسم مبارک بے پناہ مفید ہے۔ اگر کوئی اس مرض کا مریض اس اسم کو بکثرت پڑھتار ہے تو ان شاء اللہ اس کا بگڑا ہوا لبلبہ یہ درست ہو کر کام کرنا شروع کر دے گا۔
میں نے اس اسم مبارک کو فالج کے مرض میں بہت مفید پایا ہے۔ فالج میں کیونکہ جسم کا ایک اہم حصہ متاثر ہو کر بے کار ہو جاتا ہے اور اسے نئے وجود کی ضرورت ہوتی ہے۔ علاج کرنے کے ساتھ ساتھ اس اسم کو کثرت سے پڑھتے رہنے سے آدمی بالکل تندرست ہو جاتا ہے۔
مزید برآں اگر چند لوگ مل کر بھی41000 مرتبہ اس اسم کو پڑھ کر تیل دم کر کے فالج زدہ کو مالش کیلئے دیں تو ان شاءاللہ مالش کرنے سے فائدہ ہوگا۔
یہ وظیفہ جو میں اب درج کرنے جارہا ہوں قضائے حاجات مشکل سے مشکل کام کو حل کرنے ، جادو کالے علم کے اثرات ختم کرنے برص اور جزام کی بیماری سے خلاصی پانے کیلئے انتہائی مجرب ہے۔ ترکیب درج ذیل ہے: اس اسم مبارک کو روزانہ 12000 مرتبہ اول و آخر درود شریف گیاره مرتبه سات دن تک پڑھے ان شاء اللہ تمام فوائد حاصل ہونگے
اگر کوئی شخص بے اولاد ہو اور نقص اس کی بیوی کی بجائے اس میں ہو اور تمام تر کوششوں کے باوجود گوہر مراد بر نہ ہوتی ہو تو اسے چاہیے کہ چاندی کی ایک انگوٹھی لے اور اس پر یہ اسم کندہ کروا کر اپنے داہنے ہاتھ کی انگلی میں پین لے۔ اور اس اسم کا بے شمار وارد کرے ہمیشہ باوضو ر ہے تو 40 دن میں اسے گو ہر مراد حاصل ہوگا۔ اور اس کے صاحب اولاد ہونے کے آثار پیدا ہو جائیں گے۔
وہ لوگ جن کے کام میں جسمانی محنت و مشقت کا دخل ہو اور وہ یہ بجھتے ہوں کہ ان کا کام ان کے لئے آسان نہیں اور دوسرا کوئی کام وہ کر نہ سکتے ہوں تو انہیں چاہیے کہ اس اسم پاک کو کام پر جانے سے پہلے 213 مرتبہ بعد از نماز فجر پڑھ کر تھے۔ ان شاء اللہ ان کے مشکل اور محنت طلب کام ان کے لئے آسان ہو جائیں گے۔ اور ان کے جسم میں ایک ایسی قوت پیدا ہوگی جو انہیں بھی جھکنے نہ دے گی اور وہ اپنا کام آسانی سے کر سکیں گے۔
اگر کوئی کا اکثر حکیم یا طبیب یہ چاہتا ہو کہ اس کے علاج کرنے میں اسے اللہ تعالی کی خصوصی مدد شامل حال ہو اور اس کی دی ہوئی دوا مریض کے لئے شفاء کا ذریعہ ہے تو اسے چاہیے کہ اپنے مطلب پر چلنے سے پہلے اس اسم پاک کو اول و آخر درود شریف 7 مرتبہ 213 مرتبہ پڑھے اور مطب پر بیٹھے ان شاء اللہ جس مریض کا وہ علاج کرے گا اللہ تعالیٰ جل شانہ اس مریض کو شفاء عطا فرمائیں گے۔ اگر وہ اس اسم پاک کو خاص تعداد میں نہ پڑھ سکے تو اسے چاہیے کہ مطب پر بیٹھ کر اس اسم پاک کو کھلا پڑھتار ہے۔۔
فالج کے مرض میں بھی انسان کا دماغ متاثر ہو کر جسم کے کسی حصے کو بے کار کر دیتا۔ ہے۔ اور اگر دماغ جو کہ اعصاب کا مجموعہ ہے کہیں سے متاثر ہو جائے اور اس کا کوئی حصہ کام کرنا بند کر دے تو اسکو کو ٹھیک کرنا ممکن نہیں ہوتا ۔ اس اسم پاک میں چونکہ یہ خاصیت پائی جاتی ہے کہ مرے ہونے کو زندہ کرنا ۔ لہذا اگر فالج کے مریض کے لئے گھر کے چند افرادمل کر اس کو 4100 مرتبہ پڑھ کر زیتون کے تیل دم کرے اور مریض کو مالش کرے۔ یادرہے کہ مریض کا کوئی بھی حصہ متاثر ہو اس متاثر و حصے کے علاوہ سر پر مالش کرتا بے حد ضروری ہے۔
اگر کوئی شخص یہ چاہتا ہو کہ مرنے کے بعد اسے عذاب قبر سے نجات ملے تو اسے چاہیے کہ اس اسم پاک کو تادم مرگ ایک تسبیح پڑھنا معمول بنالے۔ بعض لوگوں کی قبر کو جنت کے باغوں کی طرح دیکھا اور میں نے پوچھا کہ اس شخص کا کیا عمل ہے کہ مرنے کے بعد اس کی قبر اتنی کشادہ اور جنت کے باغوں میں سے ایک باغ ہو گئی ہے تو آواز آئی کہ شخص اسم باری کا ساری زندگی ورد کرتا رہا اور یہ اسی کی برکت ہے کہ اللہ تعالیٰ جل شانہ نے اس کی قبر کو جنت کے باغوں میں سے ایک باغ بنا دیا . ہے اور اسے راحت عطا فرما دی ہے۔
جو لوگ دنیا کی تسخیر کے عامل بننا چاہتے ہیں یا جو شخص یہ چاہے کہ اسے ہر کوئی عزت کی نگاہ سے دیکھے اور پیار کرے اس کی بات مانے تو اسے چاہیے کہ اس اسم پاک کو 313 مرتبہ روزانہ پڑھے اول و آخر 7 مرتبہ درود پاک پڑھنا ضروری ہے۔ دنیا اس کے لئے مسخر ہو جائے گی لوگ اس پر فدا ہوں گے اور اس کی ہر ایک جائز بات کو مانیں گے۔ جب کوئی شخص کسی کی محبت میں مبتلا ہو جائے اور اس کی محبت میں غلاظت کا عنصر شامل نہ ہو تو چاہیے کہ وہ ایک گلاب کا پھول لے اور اس پھول پر اس اسم پاک کو 75 مرتبہ پڑھ کر دم کرے اول و آخر تین مرتبہ درود پڑھے اور وہ پھول اس کو بھیج دے جس سے وہ محبت کرتا ہے ان شاء اللہ اس کی مراد پوری ہوگی۔
بلڈ پریشر ایک ایسا موذی مرض ہے جس سے انسانی زندگی کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے اسے خاموش قاتل بھی کہا سکتا ہے۔ اس اسم پاک کو روزانہ 213 مرتبہ اول و آخر 7 مرتبہ درود پاک کے ساتھ پڑھ کر اس کا ایک نقش لکھے اور یوں جب 40 دن پورے ہو جائیں اور 40 نقش اکھٹے ہو جائیں تو چاہیے کہ روزانہ ایک نقش پانی میں ڈال کر سارا دن وہ پانی پیتا رہے کاغذ کو سنبھال کر رکھ لے۔ یاد رہے کہ نقش زعفران اور عرق گلاب سے لکھا جائے گا۔ 40 دن تک 40 نقش استعمال کرے اور 40 عدد نقوش لکھے گئے تھے انہیں جا کر دریا میں پھینک دے اور اگر دریا قریب نہ ہو تو کسی ایسی جگہ دفن کر دے جہاں لوگوں کا آنا جانا زیادہ نہ ہو اسی دن سے اس کا بلڈ پریشر ہمیشہ کے لئے جاتا رہے گا۔
آج کل انسان جس دور میں رہ رہا ہے اس میں اس کے جگر کا متاثر ہونا عین ممکن ہے آج کل ہیپا ٹائٹس A,B,C اور نہ جانے کتنی قسم کے جگر کے امراض انسانی وجود کو لاحق ہیں ایسے تمام امراض کے لئے چاہیے کہ مریض کے گھر والے اکھٹے بیٹھ کر اس اہم پاک کو 11000 مرتبہ پڑھیں اور گھر کا سب سے بڑا اور مد بر شخص اس کے 11 عدد نقش زعفران و عرق گلاب سے لکھے ایک نقش کو چار دن پلانے کے بعد پانچویں دن دوسرا نقش استعمال کریں گے اور جب 11 کے 11 نقش پورے ہو جائیں تو اس کے جگر کے ٹیسٹ کروالیں۔ ان شاء اللہ العزیز اس کا جگر تمام امراض سے شفاء یاب ہو چکا ہوگا۔
اگر کوئی شخص اپنے عہدے یا منصب سے معزول ہو جائے اور اس کے افسران بالا اس سے بے حد ناراض ہوں تو چاہیے کہ وہ شخص اس اسم پاک کو بلا ناغہ 21 دن 313 مرتبه اول و آخر 7 مرتبہ درود شریف کے ساتھ پڑھے ایسا ممکن ہے کہ 21 دن سے پہلے وہ اپنے عہدے یا منصب پر بحال ہو جائے لیکن اگر اس عمل کو پورا نہ کرے تو دوبارہ معزول ہو سکتا ہے اس لیے عمل کو ضرور پورا کیا جائے
اس اسم مبارک کا نقش فالج ، شوگر ، بلڈ پریشر ، جگر کی خرابی اور دیگر کئی قسم کے امراض میں کام آتا ہے۔ جو شخص اس کا عامل بننا چاہئے تو اسے چاہئے کہ اپنے نام کے اعداد میں اپنی والدہ کے نام کے اعداد جمع کرے پھر ان کو دگنا کرے اس کے بعد جو اعداد حاصل ہوں ان کو 40 دن بعد نماز عشاء اول و آخر 11 مرتبہ درود ابراہیمی کے ساتھ پڑھے۔ نفل نماز شکرانہ ادا کرے اور اس کے بعد وہ جس کسی کو اس کا ورد یا نقش دے 10 سے درج بالا فوائد حاصل ہوں گے۔ اس کے علاوہ جو شخص اس آیت يا بارِئَ النُّفوسِ بِلا مِثالٍ خَلا مِن غَيرِهِ کو 1200 مرتبہ روزانہ 40 دن تک پڑھے تو وہ بھی اس اسم کا عامل بن جاتا ہے۔