اعمال اسماء الحسنیٰ

یا اول کے اعمال

الاول

اگر راہ سلوک کے ابتدائی مسافر اس اسم مبارک کو نماز فجر کے بعد 500 مرتبہ پڑھیں تو ان کے دل سے غیر اللہ کی محبت بالکل ختم ہو جائے گی۔

حاجت روائی کے لئے اس اسم مبارک کو 40 شب جمعہ بعد نماز عشاء 1000 مرتبہ پڑھا جائے تو ان شاء اللہ تمام حاجتیں پوری ہوں گی۔

اولاد نرینہ کے لئے 40 مرتبہ روزانہ پڑھا کرے انشاء اللہ مراد پوری ہوگی۔

ہر روز 11 مرتبہ اس اسم مبارک کو پڑھا جائے تو پڑھنے والے پر تمام خلقت ان شاءاللہ مہربانی کرے گی۔

اس اسم مبارک کا روزانہ 100مرتبہ ورد کرنے والے سے ان شاء اللہ اُس کی بیوی محبت رکھے گی.