اعمال اسماء الحسنیٰ

یا عفو کے اعمال

الْعَفُوُّ

یا عفو کے اعمال

 یہ جمالی اسم ہے اللہ بار بار بندوں کے گناہ معاف کرتا ہے۔

جو کوئی چڑ چڑا مزاج رکھتا ہو اور بات بات پر غصے میں آجاتا ہو اپنی اس حالت و عادت پر اسے اختیار نہ ہو اس کی وجہ سے اسے بعد میں پشیمانی ہوتی ہو تو وہ اپنی اس عادت بد کو دور کرنے کی غرض سے ہر نماز کے بعد ٠ ٠ ا مر تبہ اس اسم مبارک کا ورد کرے ان شاء اللہ اس کی طبیعت سے چڑ چڑا پن دور ہو جائے گا۔

اس اسم مبارک کا بکثرت ورد کرنے والے کو اللہ تعالی اچھے اعمال کی توفیق عطا فرمائے گا اور انشاء اللہ اُسکے گناہوں کی مغفرت ہوگی۔

اس اسم مبارک کے اکیس یوم تک بکثرت ورد کرنے والا ان شاء اللہ خلقت میں معزز ہوگا اور دشمن اس سے دوستی کے طالب ہونگے

اگر ظالم کاکسی قسم کا خوف ہو تو اس اسم مبارک کو 156 مرتبہ روزانہ پڑھے ان شاء اللہ  خوف سے امن عطا ہوگا۔