امامت کا بیان, گناہ کبیرہ کا بیان

وراثت کی شرعی تقسیم نہ کرنے والے شخص کو امام بنا سکتے ہیں

ہمارے یہاں جائداد کی تقسیم شرعی طور پر نہیں ہوتی ہے،لڑکی کو حصہ نہیں دیا جاتا،بیوہ کی صرف پرورش ہوتی ہے حصہ نہیں ملتا ہے۔یہ رائج ہی نہیں ہے تو شرعی حصہ نہ لینے اور نہ دینے پر امامت کے لئے کیا حکم ہو گا جبکہ اکثر حضرات الا ما شاء اللہ اس فعل میں ملوث ہوں گے۔
الجواب:جائداد کا شرعی طور پر تقسیم نہ کرنا یعنی ماں بہن وغیرہ عورتوں کو حصہ نہ دینا حرام ہے اور فعل حرام میں اکثر لوگ ملوث ہوں تو وہ حلال نہیں ہو جائے گا۔اپنا حصہ شرعی نہ لینے پر کوئی مواخذہ نہیں لیکن دوسروں کا حصہ غصب کرنے والا اگر صاحب حق کو حصہ نہ دے اور نہ معاف کراۓ تو اس کےپیچھے نماز پڑھنا جائز نہیں۔
هذاماعندى وهوتعالى ورسوله الاعلى اعلم باالصواب
بحوالہ -فتاوی فیض الرسول