ٹیلی پیتھی کیا ہے؟
یہ دنیا کے پر اسرار علوم میں سے ایک ہے۔ اس سے متعلق ہم نے کافی مواد بڑی حقیق و تلاش کے بعد متعدد کتابوں سے جمع کیا ہے جو درج ذیل ہے۔
1-ٹیلی پیتھی غیر مادی قوت کا نام ہے۔
2-نفسی قوتوں کی معجزاتی کارگردگی کے بارے میں مشاہدے او تحقیق کے دوران اس امر کا انکشاف ہوا ہے کہ ٹیلی پیتھی کی نفسی قوت کے حامل لوگ اپنے مادی وجود کو چھوڑ کر غیر مادی وجود میں منتقل ہو سکتے ہیں۔
3-ٹیلی پیتھی کا سب سے اونچا درجہ کشف ہے ۔
4۔ مافوق الفطرت صلاحیت کا نام ٹیلی پیتھی ہے۔
5-نفسی علوم میں ٹیلی پیتھی سر فہرست ہے۔
6-چھٹی حس E.S.P کا تعلق بھی ٹیلی پیتھی سے ہے۔7-ڈاکٹر جان گارڈن یہ کہتا ہے کہ ٹیلی پیتھی در اصل سپرسائیکیک ہے۔
8-ٹیلی پیتھی سے انسان کی اندرونی توانائیاں اور صلاحیت بیدار ہوتی ہیں ۔
9-ٹیلی پیتھی مشق میں کامیابی حاصل کرنے کے لئے دل و دماغ کی حقیقت کو سمجھ لینا اور وسعت کو پالینا ضروری ہے۔
10۔ ذہن اور دل کی مقناطیسی کا دوسرا نام ٹیلی پیتھی ہے۔
11-ٹیلی پیتھی روحانی علوم کی ایک شاخ ہے جس کا تعلق انسان کی ذہنی اور روحانی قوتوں سے ہے ۔
12-ٹیلی پیتھی کا علم ماضی مستقبل اور حال کے حالات سے آگاہ کرتا ہے۔
13 -ٹیلی پیتھی کا علم حیات مادی کی طرح حیات روحانی کے بارے میں بھی بتاتا ہے ۔
14- ٹیلی پیتھی دوسروں کے خیالات پڑھنے کا علم ہے۔
15- ٹیلی پیتھی اپنے ہر عمل کے انجام اور ردعمل کے عرفان کا نام ہے
16-ٹیلی پیتھی وہ روحانی علم ہے جس کے ذریعے انسان دوسرے کے جسم میں حلول کر سکتا ہے۔ جیسے اس کا اپنا جسم ہو۔
17-ٹیلی پیتھی تمام غیر مرئی اشیاء کی معرفت ہے ۔
18-ٹیلی پیتھی وہ قوت سامع ہے جس سے انتہائی فاصلوں کی آوازوں کو بھی سنا جا سکتا ہے ۔
19-ٹیلی پیتھی دوسروں کے خیالات پڑھنے کا علم ہے۔
20-ٹیلی پیتھی ذہنی اور جسمانی توانائی کا ایک سربستہ راز ہے۔
21- ٹیلی پیتھی بھی ایک بے پناہ روحانی قوت ہے جو کہ یکسوئی اور مراقبہ سے پیدا ہوتی ہے
22- مسحور کرنے کا فن بھی ٹیلی پیتھی کا حصہ ہے۔
23۔ ٹیلی پیتھی اور غیب دانی، دونوں روحانی قوتیں ایک دوسرے سے مربوط ہیں۔
24-خواب کی حالت میں ٹیلی پیتھی کی پیغام رسانی بھی ممکن ہوسکتی ہے۔
25- ٹیلی پیتھی در اصل ذہنی ٹیلی گرافی کا نام ہے، اسے تیسری آنکھ بھی روحانی زبان میں کہتے ہیں۔ جو دور بین سے زیادہ دُور تک دیکھ سکتی ہے۔
26- – قدرت نے انسان کو ایسی ذہنی قوتیں عطا کی ہیں کہ اگر وہ انہیں بروئے کار لائے تو وہ زندگی اور کائنات کے تمام امور کو جان سکتا ہے۔
27- ٹیلی پیتھی کے تاثرات ذہن میں ایک روحانی عمل سے پہنچتے ہیں
28- ٹیلی پیتھی ارتکاز توجہ کا ایک حیران کن کرشمہ ہے
29- تکلم روحانی ٹیلی پیتھی ہی کا ایک مظاہرہ ہے