وضو اور برقی رو

سائنسی تجربات سے یہ بات واضح ہو چکی ہے کہ انسانی زندگی ایک برقی نظام کےتحت رواں دواں ہے۔ یہ تو ایک بچہ بھی جانتا ہے کہ انسانی جسم سے حاصل ہونے والی طاقت ایک ٹارچ جلانے کے لیے کافی ہے۔ تجربات اور تحقیق سے یہ ثابت ہو چکا ہےکه کسی درخت کے پتے پر مکھی بیٹھ کر اس کے ریشوں کو حرکت دیتی ہے تو اس میں برقی رو دوڑ نے لگتی ہے اس بات کو تو آپ نے بھی دیکھا اور پر کھا ہوگا کہ سردیوں کے موسممیں جب آپ لحاف لیتے ہیں تو پاؤں اور جسم کو حرکت دینے سے شعلہ سا اٹھتا ہے وہ اصل میں برقی رو ہوتی ہے۔ یہ بھی ثابت ہو چکا ہے کہ انسانی جسم کو سرد اور گرم پانی میں بھگونے سے ایک ہلکی سی برقی رو پیدا ہوتی ہے ۔ قدرت کا یہ عجیب سر بستہ راز ہے کہ انسان کے اندر بجلی پیدا ہوتی ہے اور پورے جسم میں دوڑ کر پیروں کے ذریعے ارتھ ہو جاتی ہے یہی راز وضو میں ہے جب کوئی بندہ وضو کی نیت کرتا ہے تو روشنیوں کا بہاؤ ایک عام ڈگر سے ہٹ کر اپنی راہ تبدیل کر لیتا ہے ۔ وضو کے ساتھ ساتھ ہمارے اعضاء جسمانی کو ایک طاقت اور قوت حاصل ہوتی ہے ۔ ہر عضو کو دھونے سے خاص قسم کی توانائی ، راحت اور سرور نصیب ہوتا ہے ۔

امریکی کالج برائے فیملی میڈیسن کی وضو پر تحقیق :

امریکن کالج برائے فیملی میڈیسن نے تحقیق کے بعد مشورہ دیا ہے کہ اگر لوگ سونے سے پہلے ہاتھ منہ دھوئیں اور سر بھی صاف کر کے سوئیں تو الرجی کا باعث بننے والی اشیاء گرد و غبار وغیرہ ) صاف ہو جاتی ہیں اور فرد کو سانس کی تکلیف سے نجات مل جاتی ہے۔ اس تحقیق نے ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ سنت نبوی پر عمل سے آخرت کی فلاح کے ساتھ ساتھ دنیا میں صحت و عافیت کی زندگی کی نعمت عطا ہوتی ہے کیونکہ حضور اکرم ﷺ کی سنت یہ تھی کہ وہ سونے سے قبل وضو کرتے تھے ۔ سنت نبوی ﷺ پر عمل کرکے ہم رضائے الہی کے ساتھ دنیا میں بھی تکلیف سے محفوظ رہ سکتے ہیں ۔

وضو اور بلڈ پریشر

طبی نکتہ ہے کہ جب بلڈ پر یشر ہو تو وضو کر لو ۔ دونوں احکامات اور علامات کو ملائیں تو نئے راستے دکھائی دیتے ہیں ۔ ہائی بلڈ پریشر کے مریض کو وضو کر واؤ اور پھر اس کا بلڈ پریشر چیک کرو، لازما کم ہوگا ۔

وضو اور نفسیاتی امراض کا علاج :

وضو نفسیاتی امراض کے خاتمے کا ایک اچھا نسخہ ہے۔ مغربی ماہرین نفسیاتی مریضوں کو روزانہ کئی بار وضو کی طرح بدن پر پانی لگواتے ہیں اور اسلام نے پہلے ہی فرما دیا کہ وضو کرو۔

آشوب چشم

حضور نبی کریم ﷺ نے آشوب چشم کا علاج ٹھنڈے پانی کے چھینٹے مارنے سے فرمایا۔

وضو اور آنکھوں کے امراض:

حضور اقدس ﷺ جب صبح اٹھتے تو وضو کیا کرتے تھے آج سائنس کی دنیا کہتی ہے کہ آنکھوں میں موتیا بند ہو جاتا ہے ۔ اس کا بنیادی علاج یہ ہے کہ انسان صبح صبح آنکھوں کے اندر پانی کے چھینٹے مارے۔ جو آدمی تہجد کے لیے اٹھے گا تو وضو کرے گا پھر فجر کےلیے وضو کرے گا تو اس کی آنکھوں کا مرض دفع ہو جاتا ہے۔“ الغرض چہرے کا دھونا جہاں دیگر اعضاء کو فوائد دیتا ہے وہاں پلکوں کے گرنے کےمرض کو بھی ختم کرتا ہے ۔ آنکھ کے پپوٹے کے ورم کو بھی ختم کرتا ہے۔

جسم پر گندے مادے کا اخراج اور وضو :

 انسان کے اندرونی جسم کے زہر یلے مواد اطراف بدن سے خارج ہوتے رہتے ہیں اور وہ ہاتھ پاؤں یا اطراف منہ و سر پر آ کر ٹھہر جاتے ہیں اور مختلف اقسام کے زہر یلے پھوڑے و پھنسیوں کی شکل میں ظاہر ہوتے رہتے ہیں اور اطراف بدن کو دھونے سے وہ گندے مواد رفع ہوتے رہتے ہیں یاتو جسم کے اندر ہی ان کا جوش پانی سے بجھ جاتا ہے یا خارج ہوتا رہتا ہے۔ 

وضو اور جسم کی ساکت برق

جسم میں سکونی برق کا ایک توازن موجود ہوتا ہے اور ایک صحت مند جسم کی فعلیات کا اس برق توازن سے گہرا رشتہ ہوتا ہے۔فضائی حالات اور پلاسٹک سے بنے ہوئے ملبوسات اور اشیاء ضرورت جو آج کل

ایک بہت بڑا مسئلہ ہیں۔ اس توازن کو بری طرح متاثر کرتے ہیں ۔ 

درد انگیز بیماریاں :

جلدی امراض اور چہرے کی جھریاں اس کی نمایاں خصوصیات ہیں ۔ ہم میں سے بہت سارے لوگ اب اس برق کے متعلق جاننے لگ گئے ہیں ۔ اس کی اثر اندازی ہونی ہے خاص طور پر جب ہم موٹر کار سے باہر نکل رہے ہوں یا جب کسی پلاسٹک کی کار میں بیٹھے ہوں ۔ طوفانی موسم کا بھی اسی قسم کا اثر ہوتا ہے ۔ ایکو پنکچر ( سوئیوں سے علاج ) (Acupuncture) اور پٹھوں کے علاج سے اس برقی عدم توازن کا علاج کیا جاتا ہے مگر ہم اس قسم کی تکالیف سے بچ سکتے ہیں اگر ہم دن میں کئی بار وضو کرتے ہو سکونی برق کا سب سے زیادہ نقصان دہ اثر جلد کے نیچے نزدیک ترین چھوٹے چھوٹے پٹھوں پر اس تسلسل سے پڑتا ہے کہ بالآخر یہ کام کرنا چھوڑ دیتے ہیں یہی وجہ ہے کہ وقت سے پہلے جھریاں پڑنا شروع ہو جاتی ہیں اور یہ چہرے سے ہی شروع ہوتی ہیں ۔ یہ عمل تمام جسم پر بھی اثر انداز ہوتا ہے ۔ اس موقع پر میرے قاریوں میں سے بہت سے لوگوں نے ان لوگوں کے چمکتے ہوئے چہروں کا راز پالیا ہوگا جو ساری زندگی وضو کرنے کے عادی رہے ہیں ۔ جو کوئی بھی وضو کی عادت رکھتا ہے وہ یقینا زیادہ صحت مند اور نتیجتاً زیادہ خوبصورت جلد کا مالک ہوتا یا ہوتی ہے۔ ہمارے زمانے میں یہ ایک معجزہ ہی ہے کہ جب اس خوبصورتی کے لیے کروڑوں کے اخراجات کئے جا رہے ہوں مگر اس سے دس گنا زیادہ خرچ بھی وضو کی برکات کامقابلہ نہیں کر سکتا

 

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp
Telegram
Pinterest
Shopping cart
Facebook Instagram YouTube Pinterest