Blog
وضو کے اثرات اور میڈیکل تحقیقات
وضو کرنے کا حکم ہمیں اللہ تعالیٰ کی کتاب کے ذریعے ملا اور ہمارے آقا و مولا نبی آخر الزماں ﷺ نے وضو کرنا ہمیں سکھلایا۔طب سے لگاؤ اور انسانی صحت کے امور میں دلچسپی کے باعث بندہ نے وضو کے جملہ ارکان کو انسانی صحت کو چار چاند لگانے والا پایا ہے۔ میری تحقیق کے مطابق وضو کر کے ایک مسلمان اپنے اعصاب اور عضلات میں بجلی کی رو پہنچا دیتا ہے ، معدہ کی سستی کو کم کر کے کاروباری استعداد حاصل کر لیتا ہے۔
وضو اور سرطان سے بچاؤ:
طب جدید وضو کے بہت سے طبی فوائد واضح کر چکی ہے ۔ وضو جلد انسانی کو نرم رکھتا ہے جس کی وجہ سے سورج سے نکلنے والی شعاعیں کم اثر کرتی ہیں ۔ بالخصوص نہ ڈھانپے جانے والے اعضاء کو یہ بہت سے نقصانات سے بچاتا ہے ۔ اس طرح وضو بہت سے کیمیاوی مواد کو بھی جلد انسانی جلد میں سرایت کرنے سے محفوظ رکھتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ بدن سرطان جیسے موذی مرض سے بچ جاتا ہے۔
جدید تحقیقات ثابت کر چکی ہیں کہ مغربی ممالک میں عورتوں اور مردوں کو ایسے جلدی سرطان میں مبتلا پایا گیا ہے جو انہیں سورج کی شعاعوں کی وجہ سے لاحق ہوا اور ایسے مریض مردوں اور عورتوں کی تعداد بہت زیادہ تھی جبکہ اسلامی ممالک میں جلدی سرطان میں کم لوگ مبتلا پائے گئے کیونکہ مسلمان وضو کے ذریعے اپنی جلد کو نرم رکھتے ہیں اور سورج کی شعاعیں ان پر اثر کم کرتی ہیں ۔ اسی وجہ سے نبی کریم ﷺ نے مسلمانوں کو هر وقت باوضو رہنے کی ترغیب دی اور فرمایا ہے کہ وضو کا اہتمام مرض کو دور رکھتا ہے ۔ ان فوائد کو دیکھ کر بے اختیار زبان پکار اٹھتی ہے کہ اسلام کس قدر اچھا دین ہے اور وضوکے طبی فوائد کس قدر عمدہ ہیں ۔
اگر وضو کے فوائد پر نظر ڈالیں تو یہ کئی بیماریوں سے ہم کو بیچنے میں مدد دیتا ہے ۔ انسان کے جسم پر روز کا گرد و غبار ایسا جما رہتا ہے جس کی وجہ سے مسام بند رہتے ہیں اس وجہ سے اس میل کا صاف کرنا ضروری ہے اور وضو اس کے لیے بہت مفید ہے ۔ ناک میں پانی ڈالنے سے ناک میں موجود بالوں کا گرد و غبار صاف ہو جاتا ہے اور یوں آلودگی سے پاک ہوا پھیپھڑوں میں داخل ہوتی ہے ۔ منہ دھونے سے چہرے کی حدت کم ہو جاتی ہے اور آنکھوں کا گرد و غبار بھی دھل جاتا ہے اور اس طرح آنکھوں کی بیماریاں بھی کم ہو جاتی ہیں ۔ کانوں میں انگلیاں پھیرنے سے ان میں میل کم جمع ہوتی ہے اور پھنسیاں بھی کم بنتی ہیں ۔ وضو جسم کی بیرونی صفائی اور پاکیزگی کے ساتھ ہمارے جسم کی اندرونی صفائی اور صحت پر بھی اچھا اثر ڈالتا ہے۔ ایک خاص وقت کا وضو اندرون جسم کے ایک خاص عضو پر سب سے زیادہ اثر کرتا ہے جیسے ظہر کے وضو کا دل پر زیادہ اثر ہوا کرتا ہے اندرونی اعضاء پر اثر ہونے سے اکثر بیماریوں سے شفا حاصل ہوتی ہے اور کئی بیماریوں سے روک تھام ہوتی ہے اس سلسلہ کی تفصیلات آگے بیان کی جاتی ہیں۔ وضو کے ذریعے آپ بہت سی جسمانی و روحانی بیماریوں سے بچ سکتے ہیں ۔ اگر صرف ہاتھوں کے دھونے کولیا جائے تو ہماری جلد اور جسم بے شمار امراض کے علاوہ چند واہیات امراض سے محفوظ رہ سکتے ہیں اس کے بعد کلی کی جاتی ہے جس سے ہم کئی جدید آفات مثلاً گلے کا کینسر، ٹانسلز کا مقابلہ کر سکتے ہیں۔وضو کے ذریعے دن میں پندرہ دفعہ پاؤں دھونے اور انگلیوں کے خلالہ کا حکم ہے۔ اس ساری ایکسر سائز سے ڈپریشن، بے چینی ، بے سکونی اور نیند کی کمی پر قابو پایا جاسکتا ہے۔