وضو اور جدید سائنسی تحقیقات

وضو اسلام کا ایک اہم رکن :

وضو نماز کے ارکان میں سے اہم رکن ہے اور اس رکن کو اچھی طرح سے ادا کر کے ہی ہم نماز میں داخل ہو سکتے ہیں یعنی یہ نماز کی کنجی ہے ۔ وضو نماز کے لیے اتنا ہی ضروری ہے جتنی خوراک جسم کے لیے .وضو کا ذکر قرآن پاک میں بھی آیا ہے اور حدیث میں بھی اور یہ مسلمانوں پر فرض ہے۔ وضو کے بغیر نماز نہیں ہو سکتی۔

یايها الذين امنوا اذا قمتم الى الصلواة فاغسلوا وجوهكم وايديكم الى المرافق وامسحوا برآووسكم وارجلكم الى الكعبين. ترجمہ: اے ایمان والو ! جب تم اٹھو نماز ادا کرنے کیلئے تو دھو لو اپنے چہرے اور اپنے بازو کہنیوں تک اور مسح کرو اپنے سروں پر اور دھو لو اپنے پاؤں ٹخنوں تک ۔“ (سورۃالمائدہ)

قرآن کی اس آیت میں وضو کے بارے میں ایک عظیم نسخہ بیان کیا جا رہا ہے اللہ جل شانہ کا احسان ہے کہ ہم مسلمان وضو کی برکات پچھلی چودہ صدیوں سے حاصل کر ہے ہیں، اور انشاء اللہ ایک دن آئے گا جب غیر مسلم بھی وضو کی نقل کریں گے ۔ دنیانے جسمانی طہارت کی برکات کو ماضی قریب میں پہچانا ہے اور صرف پچھلے ستر سال سے چہرے اور جسم کو دھونا شروع کیا ہے ۔ جبکہ مسلمان صدیوں پہلے اس نعمت سے فائدہ اٹھارہے ہیں۔ وضو نماز ، سجدہ تلاوت ، سجدہ شکر ، طواف کعبہ اور دیگر اعمال کے ادا کرنے کے لیے لازم ہے وضو کا لغوی معنی حسن و نظامت ہے جو کہ دین اسلام کا لازمی امر ہے ۔ حضورﷺکا ارشاد ہے کہ صفائی نصف ایمان ہے۔ شرعی اعتبار سے مختلف اعضاء مثلاًہاتھوں کا دھونا ، سر کا مسح کرنا ، پاؤں کو ٹخنوں تک دھونے وغیرہ کا نام وضو ہے۔پیغمبر اسلام ﷺ کا فرمان ہے کہ جب غصہ ہو تو وضو کر لو ۔

وضو کی تعریف:

حدث اصغر سے پاک ہونے یعنی منہ ، ہاتھ ، پاؤں دھونے اور سر کے مسح کرنے کا نام ” وضو ہے ۔ احادیث مبارکہ میں وضو کی بڑی فضیلتیں آئی ہیں۔

وضو کی فضیلتیں مختصر درج ذیل ہیں :

1- جو مسنون طریقہ سے وضو کرے ۔ اس کے بعد کلمہ شہادت پڑھے اس کے لیےجنت کے آٹھوں دروازے کھول دیئے جاتے ہیں ۔

 2- تمام صغیرہ گناہ معاف ہو جاتے ہیں۔

3- وضو کے اعضاء قیامت میں روشن ہوں گے جس کی وجہ سے حضور علیہ اپنی امت کو پہچان لیں گے۔

4- شیاطین سے حفاظت ہوتی ہے۔

5- ہمیشہ باوضو ر ہنے والے کو شہید کی موت مرنے کی بشارت ہے۔

جناب رسول اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا:

” مفتاح الجنة الصلوة مفتاح الصلوة الطهور لا صلواة الابطهور . “ (مشكوة )

ترجمہ: جنت کی کنجی نماز اور نماز کی کنجی وضو ہے ۔ اے انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ پوری طہارت کرو تا کہ تمہاری عمر دراز ہو ۔ ( کیمیا ، مشکوۃ )

حدیث مبارکہ ہے :

جو شخص اچھی طرح وضو کرے اس کے گناہ بدن سے نکل جاتے ہیں یہاں تک کہ ناخنوں کے نیچے سے بھی نکل جاتے ہیں ۔“

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp
Telegram
Pinterest
Shopping cart
Facebook Instagram YouTube Pinterest