عملیات, مختلف سورتوں کے اعمال

وظیفۂ حوامیم

خواص سورۃ فاطر

 وظیفۂ خلاصی جہنم

قرآن مجید کی وہ سورتیں جن کی ابتداء حٰمٓ سے ہوتی ہے حوامیم کہلاتی ہیں ان کی تعداد سات (7) ہے۔ حضور نبی اکرم کے معمولات میں سورۃ الملک کے علاوہ ان سات سورتوں کی تلاوت بھی شامل تھی۔ آپ نے ان کے بارے میں ارشاد فرمایا کہ جہنم کے سات دروازے ہیں قیامت کے دن ہر ہر سورۃ حٰمٓ جہنم کے ایک ایک دروازے پر کھڑی ہو جائے گی اور ان کی تلاوت کرنے والے قاری کو جہنم سے نجات دلائے گی۔ ان حوامیم کی ابتداء اس طرح ہوتی ہے:

حٰمٓO تَنْزِیْلُ الْکِتٰبِ مِنَ اللهِ الْعَزِیْزِ الْعَلِیْمِO (المؤمن، 40)

حٰمٓO تَنْزِیْلٌ مِّنَ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِO (حم السجدۃ، 41)

حٰمٓO عٓسٓقٓO کَذٰلِکَ یُوْحِیْٓ اِلَیْکَ وَ اِلَی الَّذِیْنَ مِنْ قَبْلِکَ اللهُ الْعَزِیْزُ الْحَکِیْمُO (الشوریٰ، 42)

حٰمٓO وَالْکِتٰبِ الْمُبِیْنِO (الزخرف، 43)

حٰمٓO وَالْکِتٰبِ الْمُبِیْنِO (الدخان، 44)

حٰمٓO تَنْزِیْلُ الْکِتٰبِ مِنَ اللهِ الْعَزِیْزِ الْحَکِیْمِO (الجاثیہ، 45)

حٰمٓO تَنْزِیْلُ الْکِتٰبِ مِنَ اللهِ الْعَزِیْزِ الْحَکِیْمِO (الاحقاف، 46)

حضرت عبدالله بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: یہ حوامیم قرآن کی زینت و آرائش ہیں۔ حضرت عبدالله بن عباس رضی الله عنہما فرماتے ہیں: ہر شے کا ایک خلاصہ ہوتا ہے قرآن کا خلاصہ یہی حوامیم ہیں۔

الغرض حوامیم کی تلاوت کا معمول کثیر روحانی خیرات و برکات کا باعث ہے۔