یہ وظیفہ ڈاکٹروں اور وکیلوں کے لیے بے حد مفید ہے۔ انھیں چاہئے کہ کام پر جانے سے پہلے باوضو ہو کر اسم پاک یا عــــــــــلی کو 110 مرتبه اول و آخر 5 مرتبہ درود پاک کے ساتھ پڑھے اور پھر کام پر جائیں ۔ اس کی برکت سے اور اس اسم پاک کو پڑھنے سے ان کی اپنے پیشہ میں شہرت دور دور تک پھیل جائے گی اور ان کے کام میں برکت ہوگی اور اگر حاکم وقت اس اسم پاک کو پڑھے تو اس کی حاکمیت دیر تک قائم رہے گی ۔