:زید سنی جماعت کا مستندعالم ہے۔لیکن اپنی شادی و اپنے بھائی کی شادی وہابی کی لڑکی سے کی۔اور اس کے گھر آتا جاتا ہے کھاتا پیتا ہے نیز تعلقات رکھتا ہے۔لیکن خود اس کا ذبیحہ نہیں کھاتاہےاوراسکےوالدودیگر گھروالےذبیحہ بھی کھاتے ہیں۔ زید اپنے گھر والوں کو ذبیحہ کھانے سے منع نہیں کرتا ہے۔اب ایسی صورت میں زید کو برائے نماز امام بنایا جا سکتا ہے کہ نہیں۔نیز زید کے یہاں شادی و دیگر تقریبات میں ہم سنی مسلمان کھاناپینا کھاپی سکتے ہیں یا نہیں؟مفصل واضح فرمائیں عین کرم ہو گا۔
الجواب: اللهم هداية الحق والصواب وہابیوں نے اللہ ورسول جل جلالہ وصلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم کی شان میں شدید گستاخیاں کی ہیں جن کی بنا پر مکہ معظمہ اور مدینہ طیبہ نیز ہند و پاکستان کےسینکڑوں علمائے کرام و مفتیان عظام نےفتوی دیا ہےکہ یہ لوگ کافرومرتد ہیں۔ان کے یہاں شادی بیاہ کرنا اور ان سے مسلمانوں کی طرح میل جول رکھنا،ان کے ساتھ اٹھنا بیٹھنا اور کھانا پینا جائز نہیں قال الله تعالی .پارہ 7 واذا سمعوا۔سورة الانعام آیت نمبر 68۔
وَ اِذَا رَاَیْتَ الَّذِیْنَ یَخُوْضُوْنَ فِیْۤ اٰیٰتِنَا فَاَعْرِضْ عَنْهُمْ حَتّٰى یَخُوْضُوْا فِیْ حَدِیْثٍ غَیْرِهٖؕ-وَ اِمَّا یُنْسِیَنَّكَ الشَّیْطٰنُ فَلَا تَقْعُدْ بَعْدَ الذِّكْرٰى مَعَ الْقَوْمِ الظّٰلِمِیْنَ(68)
ترجمه کنزالایمان
اور اے سننے والے جب تو انہیں دیکھے جو ہماری آیتوں میں پڑتے ہیں تو ان سے منہ پھیر لے جب تک اور بات میں پڑیں اور جو کہیں تجھے شیطان بھلاوے تو یاد آئے پر ظالموں کے پاس نہ بیٹھ۔.
رئیس الفقہاء حضرت ملا جیون رحمة اللہ تعالی علیہ اس آیت کریمہ کے تحت فرماتے ہیں۔
ان القوم الظلمين یعم المبتدع و
الفاسق والكافر والعقود مع كلهم ممتنع.
(التفسيرات احمدیہ ص255)اور حدیث شریف میں ہے ایاکم واياهم لايضلونكم ولا يفتنونكم (مسلم شریف)
اور مشرک کی طرح مرتد کا ذبیحہ بھی مردار ہے۔
فتاویی عالمگیری جلد پنجم مصری ص 251 میں ہے
و لا توكل ذبيحة اهل الشرك والمرتد انتهـى-
تو زيد جو الله و رسول عزوجل وصلی اللہ تعالی علیہ وسلم کے دشمنوں سے تعلقات رکھتا ہے ۔ ان کے گھر آتا جاتا ہے اور کھاتا پیتا ہے نیز اپنے گھر والوں کو وہابیوں مرتدوں کا مرداری ذبیحہ کھانے سے منع نہیں کرتا۔ اسے نماز کا امام نہ بنایا جائے کہ ایسے شخص کا کیا اعتبار ہو سکتا ہے کہ وہ بے وضو نماز پڑھا دیتا ہو یا بے نہاۓ امامت کر لیتا ہو۔غنیہ شرح منیہ اورپھر فتاوی رضویہ میں ہے
ولو قدموا فاسقاً یاثمون بناء علی ان كراهة تقديمة كراهة تحريمية لعدم اعتنائه بامور دینه وتساھله شروط الصـفي الاتيان بلوازمه فلا يبعد منه الاخلال ببعض شروط الصلاۃ و فعل ماینافیھا بل ھو الغالب بالنظر الی فسقه انتهي۔
اور زید کے گھر والے جب کہ وہابی کا مردار ذبیحہ کھاتے ہیں تو اس کے یہاں شادی بیاہ اور دیگر تقریبات میں سنیوں کا کھانا جائز نہیں.
وهو تعالى اعلم
بحوالہ -فتاوی فیض الرسول
ص:315