حروف صوامت

طلسم بنانے سے متعلق چند اہم امور

طلسم بنانے کے بعد اچھی طرح چیک کر لیں اور پھر نقش یا تعویذ بنائیں۔ مقصد والی عبارت کے بعد ” بحق یا بد وح“ بھی لکھ سکتے ہیں کہ اس سے تاثیر بڑھ جائے گی۔چوکور بکس جس کے اندر طلسم والی عبارت لکھی ہوئی ہے اس کے چاروں طرف دائیں بائیں ” با بدوح یا اجھزط لکھ سکتے ہیں۔ یہ الفاظ اصل میں حروف ابجد کے اکائی والے 9 حروف سے ماخوذ ہیں اور وہ یہ ہیں : ” ابجد ہو ز حط “ اس میں پہلا حرف لیں پھر ایک چھوڑ کر اس سے اگلا لیں، پھر ایک چھوڑ کر اس سے اگلا تو یہ لفظ بنے گا: ” اجهزط “ اور اگر پہلا چھوڑ کر دوسرا لیں ، پھر تیسر ا چھوڑ کر چو تھالیں تو یہ لفظ بنے گا: “بدوح“۔ ان اکائی والے تمام حروف کی بھی زبر دست تاثیر ہے۔  پیار محبت الفت حب وغیرہ کے تعویذات میں یا بدوح“ لکھیں گے اور جادو ٹونہ آسیب جنات دشمنی وغیرہ کے تعویذات میں ”اجھزط “ لکھیں گے۔
طلسم بغیر نام اور بغیر تفصیلی عبارت کے بھی بنا سکتے ہیں اور یہ ہر کسی کو دے سکتے ہیں۔ مثلا کسی بیماری
کے لیے طلسم بنانا ہو تو یوں بنائیں گے : ” بستم سر درد ” ” بسم جسم کا درد وغیرہ طلسم یا نقش بناتے وقت خاموش رہیں ورنہ طلسم ضائع ہو جائے گا دوبارہ بنانا ہو گا۔کاغذ لپیٹ کر بند کرنے کے بعد اس پر اوپر والی سائیڈ کا نشان لگادیں تا کہ وہ اوپر رہے اور قبرستان یا ویران جگہ میں کھڑا کر کے دبانے میں آسانی رہے۔
دشمن یا مطلوب کے آنے جانے والے راستے میں بھی تعویذ یا نقش کو دفن کر سکتے ہیں۔
بیماری باندھنے والے معاملات میں مریض کو پہننے یا بازو پر باندھنے کیلئے بھی دے سکتے ہیں۔