ٹیلی پیتھی اور خود اعتمادی
ٹیلی پیتھی اور خود اعتمادی
یہ بات ٹیلی پیتھی پر منحصر نہیں آپ نے اگر اس دنیا میں ترقی کرنی ہے اور کسی اعلی مقام کی خواہش ہیں تو آپ میں خود اعتمادی وافر ہونی چاہیے جس شخص میں خود اعتمادی کا فقدان ہوگا وہ کسی بھی کام کو صحیح طور پر انجام دینے سے قاصر رہے گا آپ کسی بھی ایک مقام ایک نقطے پر جم کر اپنے منصوبے کی تکمیل میں معذور رہیں گے ٹیلی پیتھی کے علم سے اگاہی حاصل کرنے کے لیے اپ کا مضبوط خود اعتمادی کا مالک ہونا ضروری ہے اگر اپ کسی کام کو شروع تو بے حد ذوق و شوق سے کرتے ہیں اس لمحے اپ جوش و خروش کی کمی نہیں ہوتی لیکن چند ہی دنوں میں اپ اس کام کی یکسانیت سے اکتاہٹ محسوس کرنے لگتے ہیں اس کام کو ادھورا چھوڑ کر دوسرے کام کے بارے میں منصوبے بنانے لگتے ہیں یہی بات ظاہر کرتی ہے کہ آپ میں قوت ارادی کا فقدان ہے اگر آپ میں یہ برائی ہے تو آپ ٹیلی پیتھی سیکھنے کا خیال ذہن سے نکال دیجئے کیونکہ یہ علم یکسوئی چاہتا ہے تو اپ ٹیلی پیتھی سیکھنے کا خیال ذہن سے نکال دیجئے کیونکہ یہ علم یکسوئی چاہتا ہے آپ اپنے ذہن کی تمام مقناطیسی شعاؤں کو ایک مرکز پر مجتمع کر کے اس کی برقی مدد سے کام لینا اس وقت ہی ممکن ہے جب آپ میں خود اعتمادی بھرپور ہو اگر آپ میں اس قوت کا فقدان ہے تو آپ اسے قوی بنائیے یہ صفت ایک ایسی قوت ہے جو کمزور انسان کو مضبوط اور پرزور بنا دیتا ہے اگر آپ میں قوت ارادی قوی ہے تو اپ کا عظیم شخصیت بننے کا دعوی اور کوشش دونوں کو تسلیم کیا جا سکتا ہے ورنہ اپ کا ارادہ آپ کی کوشش سب بے کار ہے ما سوائے پانی کے بلبلے کے اور کچھ نہیں قوت ارادی انسان کی وہ قوت ہے جو انسان کو فرش سے اٹھا کر عرش تک پہنچنے کا حوصلہ دیتی ہے اندلس کی فتح قوت ارادی کی وہ مثال ہے جو بہت کم تاریخ کے صفحات پر نظر اتی ہے کم و بیش 700 سال مسلمانوں کی اس خطہ پر حکومت رہی طارق بن زیاد جب بندرگاہ پہنچا تو اسے اطلاع ملی کہ ایک جم میں غفیر لشکران سے جنگ کے لیے منتظر ہے جبکہ یہ تعداد ان کے مقابلے میں پانچ فیصد بھی نہیں تھے طارق بن زیاد نے حکم دیا کہ جن کشتیوں پر سوار ہو کر آئے ہیں ان سب کو جلا دیا جائے اس کے بعد اس نے اپنے ساتھیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا اب تمہارے آگے وہ فوج ہے جس کی تعداد تم سے کئی گنا زیادہ ہے اور پیچھے سمندر جو تم کو پناہ نہیں دے سکتا اب صرف ایک ہی صورت ہے مارو یا مر جاؤ کیونکہ تمہارے آگے بھی موت ہے اور پیچھے بھی موت ہے
لیکن سمندر کی نسبت تم اگر کوشش کرو گے تو اس فوج سے اپنی زندگی چھین سکتے ہو مجھے یقین ہے فتح ہماری ہوگی ساتھیو اگے بڑھو فتح ہمارے استقبال کی منتظر ہے یہ تھا قوت ارادی کا بے مثال مظاہرہ چند سو مجاہدوں نے اس جم غفیر لشکر کو شکست فاش دی اور 700 سال تک اس خطہ پر اپنے حکمرانی کا سکہ جمائے رکھا محمود غزنوی کی قوت ارادی سے کیسے انحراف کیا جا سکتا ہے اسے یقین تھا ایک دن وہ سومنات کو ضرور فتح کرے گا اس نے مسلسل وقت کے سفر کے ساتھ ساتھ اپنی قوت ارادی کو کبھی کمزور نہیں ہونے دیا آخر 17 حملوں کے بعد اس نے سومنات کو فتح ہی کر ہی لیا آپ کو ایسی تاریخ کے صفحات پر بے شمار مثالیں ملیں گی جو صرف قوت ارادی کی مرہون ان صفحات کی زینت بنی ہیں اگر اپ کسی کام کو پائے تکمیل تک پہنچانا چاہتے ہیں تو اپنی قوت ارادی پر یقین کرنا ہوگا آپ اس قوت کے ذریعے مقصد کی تکمیل کر سکتے ہیں جس کے لیے آپ کوشاں ہیں ٹیلی پیتھی کے لیے یہ لازم ہے کہ آپ اپنی قوت ارادی کو بڑھائیں اسے مضبوط رکھیں اور اسے اپنا اعلی کار بنا کر اگے قدم بڑھائیں کمزور قوت کے مالک زبانی دعوے تو بہت کرتے ہیں لیکن عملی طور پر بالکل ناکارہ ہوتے ہیں یہی وجہ ہے اپ نے بہت سے ایسے افراد دیکھے ہوں گے جن میں دنیا کی تمام آسائشیں میسر ہیں ہر سہولت درکار ہے لیکن وہ اس کے سوا زندگی میں ناکام نظر اتے ہیں جبکہ وہ لوگ جن کے پاس نہ آسائشیں نہیں ہیں نہ ہی ان کے مقصد کی تکمیل کے لیے سہولت لیکن وہ اپنی قوت ارادی سے وہ مقام حاصل کر لیتے ہیں جس کا صرف انسان تصور ہی کر سکتا ہے آپ کا شمار بھی عظیم شخصیتوں میں ہو سکتا ہے صرف قوت کی ضرورت ہے