ٹیلی پیتھی

ٹیلی پیتھی کی مختصر تاریخ

ٹیلی پیتھی کی مختصر تاریخ

 ٹیلی پیتھی علم روحیت کی اصطلاح ہے دو الفاظوں کا مرکب اپنے وجود میں بے پناہ اسرار سمیٹے ہوئے ہیں

 ٹیلی پیتھی یہ جملہ اس وقت ادا کیا جاتا ہے جب ایک عام انسان کے ذہن میں اس کی روز مرہ کی سوچ سے ہٹ کر کوئی بات رونما ہو لیکن عموما لوگ اس کا استعمال غلط ہی کرتے ہیں 

 ٹیلی پیتھی کی تعریف سے متعین کریں بقول ڈاکٹر جانسن کسی اصطلاح کی تعریف کرنے سے انسان بہت سی غیر ضروری بحث مباحثہ سے بچ جاتا ہے 

یہ لفظ دی سوسائٹی فار فزیکل ریسرچ کی ابتدائی زمانے میں متعارف ہوا یہ سوسائٹی وکٹوریا عہد میں ان عجیب و غریب واقعات کے مطالعہ کے لیے بنائی گئی جنہیں اج کل عموما سپر نارمل مظاہر کے نام سے پکارتے ہیں یہ سوسائٹی کے بانیوں میں پروفیسر سیج ورک ایف ایچ ڈبلیو مائیرز، فرینک برڈ مدر کے نام قابل ذکر ہیں مائیزر ایک کلاسیکل سکالر اور مشہور مشاعر تھا

 ٹیلی پیتھی کا لفظ اسی شاعر کی ایجاد ہے یہ لفظ دو یونانی لفظوں سے مل کر بنا ہے جس کا مطلب ہے فاصلے سے محسوس کرنا یہ اصطلاح سپر نارمل سرگرم لوگوں کے ان تمام واقعات کا احاطہ کرنے کے لیے وضع کی گئی ہے جس میں افراد کے درمیان فاصلے سے کسی طرح کوئی عمل انجام پاتا تھا خود اپنے الفاظ میں اصطلاح کا مقصد ایک ذہن سے دوسرے ذہن تک کسی قسم کے تاثرات کے ابلاغ کا احاطہ کرنا تھا جو حق کے مسلمہ ذرائع سے ہٹ کر ہو 

یہ تعریف بیشتر سپر نارمل مظاہر کا احاطہ کرتی ہے لیکن ٹیلی پیتھی کے اس عمل اور رد عمل کے لیے (جب یہ شعوری طور پر کیا جائے) انہوں نے اور سوسائٹی کے دیگر ممبران نے مزید ایک اصطلاح وضع کی تھی اور یہ اصطلاح تھی خیالات کی منتقلی ہم اپنی آسانی کے پیش نظر اب ٹیلی پیتھی کی اصطلاح کو ان ہی وسیع تر معنی یعنی خیالات کی منتقلی کے لیے استعمال کریں گے 

 ٹیلی پیتھی کی اصطلاح کو خیالات محسوسات خواہشات اور شاید دوسری چیزوں کو بھی شعوری اور لاشعوری منتقلی کے لیے استعمال کریں گے ٹیلی پیتھی کو جدید علم نہیں یہ قدیم ترین علم ہے لیکن ہر دور میں اس کے ماہر اسے مختلف ناموں سے پکارتے ہیں لیکن اج ہم علم روحیت کو ٹیلی پیتھی کی اصطلاح میں جانتے ہیں جب ایس پی آر سوسائٹی فور فزیکل ریسرچ قائم کی گئی اس نے ٹیلی پیتھی اور خیالات کی منتقلی کے مظاہر کے بارے میں تحقیق دو مختلف زاویوں سے کی تھی مواد جمع کیے اور ان کی بڑی احتیاط کے ساتھ جائزہ لیا ساتھ ساتھ انہوں نے خیالات کی منتقلی کا محتاط طور پر ترتیب دیا گیا تجربوں کا سلسلہ شروع کردیا