ٹیلی پیتھی کے عملی تجربوں کے لئے پر سکون و موافق ماحول ہونا نہایت ضروری ہے۔ عامل اور معمول کو ٹیلی پیتھی کے عمل کے بارے میں معلومات کا ہونا بھی بڑا ضروری ہے ۔ عامل اور معمول کا ذہنی سکون اور آسودگی کی حالت میں ہونا چاہیئے ۔
اب آیئے ہم ماہرین کے بتلائے ہوئے عملی طریقوں پر روشنی ڈالتے ہیں ۔ یہ اندازہ کرنے کے لئے کہ ٹیلی پیتھی کی عملی مشق میں آپ کہاں تک کامیاب ہو سکتے ہیں۔ پہلے یہ دیکھنا بہت ضروری ہے کہ اس وقت آپ کسی منزل تک پہنچے نہیں اسی لئے پہلے آپکو ابتدائی تربیتی مشقوں میں مہارت حاصل کرنی چاہیئے ۔
جب آپ کو یہ اندازہ ہو جائے کہ آپ کی نفسی قوت کس حد تک پروان چڑھ چکی ہے اور حسی ادراک ابتدائی منزلوں کو کامیابی کے ساتھ طے کرچکا ہے تب عمل مشق کی طرف قدم بڑھائیں