باب الصلوۃ

چار رکعت فرض کی نماز کا مسئلہ ؟

مسئلہ۔
چار رکعت فرض کی نماز امام نے شروع کر دی اور دو رکعتیں ہو چکی کوئی تیسری رکعت میں شامل ہوا۔
دو رکعتیں تو امام کے ساتھ پوری کیں مگر جب بقیہ رکعات پڑھنے کھڑا ہو تو اس میں سورہ فاتحہ کے ساتھا سورت ملائے گا یانہیں؟

 

الجواب:۔

پہلی اور دوسری رکعت یا صرف پہلی رکعت چھوٹ جانے کی صورت میں امام کے سلام پھیرنے کے بعد جب مقتدی اپنی چھوٹی ہوئی رکعت پوری کرے گا تو اس میں سورہ فاتحہ کے ساتھ دوسری سورت ملانا واجب ہے۔ اگر بھول کر چھوڑ دے گا تو سجدہ سہو لازم ہوگا۔ اور اگر قصدا یعنی جان بوجھ کر چھوڑ دے گا تو نماز کا اعادہ{نماز کو دوبارہ پڑھنا} واجب ہوگا۔

 در مختار میں ہے هو منفرد ويقضى اول صلاته في حق قراءة – وهو تعالى اعلم

بحوالہ: فتاوی فیض الرسول

ص:243