تعویذات کی مختلف صورتیں ہوتی ہیں جیسے دم کرنا ، دم شدہ ڈوری وغیرہ باندھنا ، دم کرتے ہوئے پھونک مارنا، وغیرہا۔اسی طرح تعویذ لکھ کر دینا ، پھر لکھا ہوا تعویذ گلے میں لٹکانا ، بازو پر باندھنا،پانی میں گھول کر پینا وغیر ہا۔
بعض روایات کے ظاہر سے تعویذات کی ممانعت سمجھ آتی ہے ، جس کی وجہ سے بسا اوقات بد مذہب مسلمانوں کو وسوسے ڈالتے ہیں کہ دیکھو تعویذ لینا ، دینا اور گلے میں لٹکانا تو منع ہے، حالانکہ وہاں اس طرح کے تعویذات کی ممانعت ہے جو شرکیہ و کفریہ کلمات پر مشتمل ہوں تعویذات کے متعلق کتب فقہ میں متعدد احکام بھی موجود ہیں جیسا کہ بعض احادیث میں اسکی صراحت بھی ہے
تعویذات بیچنے کا کیا حکم ہے، دم کرنے کی اجرت لینا کیسا ہے ، مرد کے لیے سونے یا چاندی کا تعویذات گلے میں لٹکانے کا کیا حکم ہے، وغیرہ
ان سب کی تفصیل آگے بیان کی جائے گی
(احکام تعویذات مع تعویذات کا ثبوت ص، 23)