تسخیر خلائق کے لیے
یہ اسم پاک تسخیر خلائق میں بھی عجب تاثر رکھتا ہے۔ اگر کوئی شخص تسخیر خلائق کا متمنی ہو تو وہ اسم مبارک یا شہید کو ایک سفید مربع کاغذ کے مرکز پر عرق گلاب و زعفران کے ساتھ لکھ دے۔ چاروں کونوں میں اس کے موکل کا نام اور اوپر بسم اللہ لکھے۔ یہ کام جمعہ کے دن پہلی ساعت میں کرے اور اس کے بعد اسے گلے میں ڈال لے۔ اس کے بعد اس اسم کے اعداد اور اپنے نام بمعہ والدہ کے نام کے اعداد آپس میں جمع کر کے اس کے مطابق اور اسی تعداد میں اسم پاک یا شہید کا ذکر کیا جائے۔ اس سے یہ ہو گا کہ سب لوگ ذاکر کی تعریف اور عزت کریں گے اور لوگوں کی نظر میں اس کی اہمیت بنی رہے گی۔ یہ اسم پڑھ کر تصور میں اگر کسی کی پیشانی پر یہ اسم لکھ دے تو ساری زندگی وہ شخص ذاکر کی عزت کرتا رہے گا۔
Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp
Telegram
Pinterest